خوبصورتی سے زیادہ اپنے فن پر ناز ہے :اداکارہ صبا قمر
اداکار ہ صبا قمر نے کہا کہ خوبصورتی سے زیاد ہ اپنے فن پر ناز ہے ، چہرے کے ساتھ دل بھی خوبصورت ہو تو انسان کی شخصیت مکمل ہو جاتی ہے ۔
لاہور(این این آئی)ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ شوبز میں بہت سارے لوگوں پر اعتماد کیا لیکن افسوس کہ کچھ نے میرے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ، میں اس میں بھی بہتری سمجھتی ہوں کیونکہ مجھے ان لوگوں کے رویے سے ایک نیا تجربہ حاصل ہوا جو شاید میں سالوں حاصل نہ کر سکتی۔ صبا قمر نے کہا کہ کبھی مقابلے کی دوڑ میں شامل نہیں ہوتی ،جو بھی اچھا کام کرے وہ نمبر ون ہوتا ہے اور اس کیلئے اسے کسی سے سرٹیفکیٹ کی ضرورت بھی نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ میں جب سمجھوں گی کہ میرا دور ختم ہو گیا ہے تو لوگوں کے کہنے سے پہلے مناسب وقت پر شوبز کو خیر باد کہہ دوں گی۔