Results 1 to 2 of 2

Thread: تم کیا جانو عشق میں گزرے لمحے کیا بیکار گئے

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    17,846
    Mentioned
    1534 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5776
    Rep Power
    214771

    New5555 تم کیا جانو عشق میں گزرے لمحے کیا بیکار گئے

    تم کیا جانو عشق میں گزرے لمحے کیا بیکار گئے
    پیار تو جیون کی بازی تھی، تم جیتے ہم ہار گئے

    ہجر کے جاگتے لمحو تم کو یاد ہو تو اتنا بتلاؤ
    کتنے چاند نکل کر ڈوبے اور کتنے تہوار گئے

    جلتی ہوئی سڑکوں پر رقصاں دھول بھرا سنّاٹا تھا
    ہم جو سلگتی تنہائی کے خوف سے کل بازار گئے

    جن کو آنگن آنگن سینچا موسم موسم لہو دیا
    دھوپ چڑھی تو ان پیڑوں کے سائے پسِ دیوار گئے

    وہ جگنو، وہ جگ مگ چہرے گلیوں کا سرمایہ تھے
    اندھی صبح کی سرحد پر جو رات کی پونجی وار گئے

    جس سے بغاوت کی پاداش میں میرا قبیلہ قتل ہوا
    گاؤں کے اس خونی میلے میں میرے سارے یار گئے

    ہم کیا جانیں یار سلیمؔ کہ نفرت کیسی ہوتی ہے
    ہم بستی کے رہنے والے شہر میں پہلی بار گئے
    ٭٭٭


    2gvsho3 - تم کیا جانو عشق میں گزرے لمحے کیا بیکار گئے

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    17,846
    Mentioned
    1534 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5776
    Rep Power
    214771

    Default Re: تم کیا جانو عشق میں گزرے لمحے کیا بیکار گئے

    2gvsho3 - تم کیا جانو عشق میں گزرے لمحے کیا بیکار گئے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •