Results 1 to 2 of 2

Thread: سرفرازسخت فائٹ کے دعویدار،بلے بازہار کے ذمہ دارقرار

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    12,212
    Mentioned
    833 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    4072
    Rep Power
    17

    Mic سرفرازسخت فائٹ کے دعویدار،بلے بازہار کے ذمہ دارقرار

    سرفرازسخت فائٹ کے دعویدار،بلے بازہار کے ذمہ دارقرار
    1454154 19698848 - سرفرازسخت فائٹ کے دعویدار،بلے بازہار کے ذمہ دارقرار

    پاکستانی ٹیم کو جیتنا ہے تو ابتدائی 4 بیٹسمینوں کو لازمی رنز کرنا پڑینگے:قومی کپتان

    ٹاؤنٹن(سپورٹس ڈیسک)ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کیخلاف ناکامی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ سخت فائٹ کے باوجود وہ اس وجہ سے نہیں جیت سکے کہ ابتدائی 20 اوورز میں بہت زیادہ رنز دے دئیے تھے ۔انہوں نے اعتراف کیا کہ یقینی طور پربلے باز ناکام رہے جس کے سبب انہیں میچ گنوانا پڑا حالانکہ حسن علی اور وہاب ریاض نے بہت عمدہ بیٹنگ کی۔ان کا کہنا تھا کہ محمد عامر کے سوا پاکستان کا کوئی بھی باؤلر اچھی باؤلنگ نہیں کرسکا ۔ سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اگرچہ امام الحق نے نصف سنچری بنائی اور بابر اعظم نے بھی 30 رنز سکور کئے لیکن پاکستانی ٹیم کو جیتنا ہے تو ابتدائی چار بیٹسمینوں کو لازمی رنز کرنا پڑیں گے ۔ بھارت کیخلاف اگلے میچ کیلئے ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی جانب سے میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔ آسٹریلین کپتان آرون فنچ کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم فتح کے قریب آگئی تھی ،ان کاکہناتھاجب حسن علی اور وہاب ریاض جیسے بیٹسمین بیٹ گھمانے لگیں تو حالات سخت ہو جاتے ہیں کیونکہ انہیں روکنا ممکن نہیں ہوتا لیکن انہیں خوشی ہے کہ انہیں دو پوائنٹس مل گئے حالانکہ انہوں نے میچ کو مکمل حکمرانی کے ساتھ فنش نہیں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ معاملات اس وقت کٹھن ہو جاتے ہیں جب اہم آل راؤنڈرمارکوس سٹوئنس سے محرومی کے بعد اس کی جگہ کسی باؤلر یا بیٹسمین کا سہارا لینا پڑے جبکہ انہیں باؤلنگ کے دوران گلین میکس ویل کو بھی دس اوورز کیلئے آمادہ کرنا پڑا جنہوں نے سات اوورز کرائے اور انہیں خود بھی باؤلنگ کرنا پڑی۔
    2gvsho3 - سرفرازسخت فائٹ کے دعویدار،بلے بازہار کے ذمہ دارقرار

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    12,212
    Mentioned
    833 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    4072
    Rep Power
    17

    Default Re: سرفرازسخت فائٹ کے دعویدار،بلے بازہار کے ذمہ دارقرار

    2gvsho3 - سرفرازسخت فائٹ کے دعویدار،بلے بازہار کے ذمہ دارقرار

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •