پاک فوج کا ایک اور اعزاز، برطانیہ میں انٹرنیشنل ملٹری ڈرل کا مقابلہ جیت لیا
راولپنڈی: (دنیا نیوز) آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ڈرل مقابلہ ”امن سے جڑے رہنا“ کے عنوان پر رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں ہوا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج مسلسل دو سال سے یہ مقابلہ جیت رہی ہے۔گزشتہ سال پاک فوج اس مقابلہ میں پہلی بار شریک ہوئی تھی۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کی ٹیم نے مقابلہ میں پاک فوج کی نمائندگی کی۔