Results 1 to 2 of 2

Thread: نہیں ہے دم خم کسی میں اتنا، ثنا نبیؐ کی جو لکھے کامل

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    14,750
    Mentioned
    1111 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    4710
    Rep Power
    20

    Islam نہیں ہے دم خم کسی میں اتنا، ثنا نبیؐ کی جو لکھے کامل

    نہیں ہے دم خم کسی میں اتنا، ثنا نبیؐ کی جو لکھے کامل
    ہے نعت گوئی میں میری نیت، رضائے خالق ہو مجھ کو حاصل

    کمال و خوبی ہر ایک لے کے خمیرِ فطرت میں کر کے داخل
    خدا نے پیدا کیا وہ ہادی کہ جس پہ کرنا تھا دین کامل

    بھٹک چکا تھا جو دینِ حق سے، بچھڑ چکا تھا جو اپنے رب سے
    شہِ ہدیٰ کے کرم کے صدقے بشر ہوا بازیابِ منزل

    ہو مسئلہ پیچدار کوئی، ہو کوئی مشکل، ہو کوئی عقدہ
    اس ایک مصحف سے حل ہوں سارے ہوا جو میرے نبیؐ پہ نازل

    قلیل مدت میں کر دکھایا جو کام صدیوں نہ ہو سکا تھا
    اگرچہ اپنا لہو بہایا اگرچہ گزرے کٹھن مراحل

    ہزار سر اَب اٹھائے باطل، نہ حق کو لیکن مٹا سکے گا
    نظرؔ جو کھائی تھی اس کے ہاتھوں، وہ مستقل ہے شکستِ باطل
    ٭٭٭
    محمد عبد الحمید صدیقی نظرؔ لکھنوی​
    2gvsho3 - نہیں ہے دم خم کسی میں اتنا، ثنا نبیؐ کی جو لکھے کامل

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    14,750
    Mentioned
    1111 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    4710
    Rep Power
    20

    Default Re: نہیں ہے دم خم کسی میں اتنا، ثنا نبیؐ کی جو لکھے کامل

    2gvsho3 - نہیں ہے دم خم کسی میں اتنا، ثنا نبیؐ کی جو لکھے کامل

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •