Results 1 to 2 of 2

Thread: دو 38سالہ پلیئرز سمیت ورلڈ کپ نہیں جیتا جا سکتا،رمیز راجہ

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    12,212
    Mentioned
    833 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    4072
    Rep Power
    17

    Mic دو 38سالہ پلیئرز سمیت ورلڈ کپ نہیں جیتا جا سکتا،رمیز راجہ

    دو 38سالہ پلیئرز سمیت ورلڈ کپ نہیں جیتا جا سکتا،رمیز راجہ
    1457904 52178199 - دو 38سالہ پلیئرز سمیت ورلڈ کپ نہیں جیتا جا سکتا،رمیز راجہ

    وقت آگیا ہے کہ پاکستانی ٹیم کی بہتری کیلئے مناسب تبدیلیاں کی جائیں،سابق کپتان

    لندن(اسپورٹس ڈیسک)سابق قومی کپتان رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ دو 38 سالہ پلیئرز کے ساتھ ورلڈ کپ نہیں جیتا جا سکتا اور اب وقت آگیا ہے کہ پاکستانی ٹیم کی بہتری کیلئے مناسب تبدیلیاں کی جائیں کیونکہ پاکستانی ٹیم کیلئے عالمی کپ کی مہم کم و بیش ختم ہو چکی ہے جس کا رن ریٹ افغانستان کے سوا دیگر تمام ٹیموں سے کمتر ہے لہٰذا اس کا ٹاپ فور میں پہنچنا ناممکن ہے خواہ وہ اپنے باقی چاروں میچز میں کامیابی کیوں نہ حاصل کرلے ۔دور حاضر کی سرفہرست کمنٹیٹر کا کہنا تھا کہ ہر شکست کے بعد کارکردگی کا جائزہ اور مواقع کو دیکھنا پڑتا ہے اور ہر ناکامی تبدیلی چاہتی ہے اور یہی وقت ہے جب ورلڈ کپ کی مہم ختم ہونے پر پاکستان کرکٹ کی مکمل اوور ہالنگ کی جائے کیونکہ پورا سسٹم،قیادت اور پلیئرز کی استعداد کار داؤ پر لگ چکی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ جب کوئی اپنی غلطیوں سے نہیں سیکھتا تو اس کے بعد مایوسی شروع ہو جاتی ہے جبکہ یہ بات بہت پہلے سوچ لینا چاہئے تھی کہ دو 38 سالہ پلیئرز کے ساتھ ورلڈ کپ نہیں جیتا جا سکتا۔رمیز راجہ کے مطابق وعدہ یہی کیا گیا تھا کہ اس ٹیم پر لگا ناقابل پیشگوئی کا لیبل ہٹانے کی کوشش کی جائے گی مگر یہ پہلے سے بھی زیادہ چسپاں ہو گیا ہے کیونکہ انگلینڈ کیخلاف کامیابی محض ایک انوکھا پن تھی ورنہ دیگر تمام میچوں میں شکستوں کیلئے راہ ہموار کی گئی۔بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کے فیصلے اور دو اسپنرز کو کھلانے پر معترض سابق کپتان کا کہنا تھا کہ چھٹے اور ساتویں نمبر کے بیٹسمین سرفراز احمد کا پانچویں نمبر پر کھیلنے کا مطلب ہے کہ پاکستان میں بیٹنگ کی صلاحیت ختم ہو گئی کیونکہ فخر زمان اگر روہیت شرما کی طرح آزادی سے نہیں کھیل سکتے اور بابراعظم اپنی ٹیم کو جتوا بھی نہیں سکتے تو ان کا کیا فائدہ ہے ۔
    2gvsho3 - دو 38سالہ پلیئرز سمیت ورلڈ کپ نہیں جیتا جا سکتا،رمیز راجہ

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    12,212
    Mentioned
    833 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    4072
    Rep Power
    17

    Default Re: دو 38سالہ پلیئرز سمیت ورلڈ کپ نہیں جیتا جا سکتا،رمیز راجہ

    2gvsho3 - دو 38سالہ پلیئرز سمیت ورلڈ کپ نہیں جیتا جا سکتا،رمیز راجہ

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •