Results 1 to 2 of 2

Thread: حکایت سعدی بادشاہ کا فیصلہ

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    13,216
    Mentioned
    967 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    4291
    Rep Power
    18

    candel حکایت سعدی بادشاہ کا فیصلہ

    حکایت سعدی بادشاہ کا فیصلہ
    23419 26762470 - حکایت سعدی بادشاہ کا فیصلہ

    بیان کیا جاتا ہے، کسی جنگل بیابان میں ایک غریب آدمی کا گدھا کیچڑ میں پھنس گیا۔ ایک تو جنگل، دوسرے موسم بہت خراب۔ سردی کے موسم میں تیز ہوا چل رہی تھی اور بارش برس رہی تھی۔ اس مصیبت نے غریب آدمی کو سخت مشتعل کر دیا تھا اور وہ جھنجھلاہٹ کے عالم میں گدھے سے لے کر ملک کے بادشاہ تک، سب کو برا بھلا کہہ رہا تھا۔ اتفاق سے ایسا ہوا کہ بادشاہ اپنے لاؤ لشکر کے ساتھ اس طرف سے گزرا اور اس نے یہ بدکلامی اپنے کانوں سے سن لی۔ وہ وہیں رک گیا اور اس خیال سے اپنے لشکریوں کی طرف دیکھا کہ وہ اس معاملے میں اپنی رائے دیں۔ ایک مصاحب نے بادشاہ کی منشا سے آگاہ ہو کر کہا، یہ گستاخ واجب القتل ہے۔ اس نے حضور کی شان میں گستاخی کی ہے۔ بادشاہ یہ سن کر مسکرایا اور تحمل سے بولا، بے شک اس نے گستاخی کی ہے، لیکن دراصل اس مصیبت نے اسے حواس باختہ کر دیا ہے جس میں پھنسا ہوا ہے۔ اسے سزا دینے کے مقابلے میں مناسب یہ ہو گا کہ اسے مصیبت سے نکالا جائے اور اس کے ساتھ احسان کیا جائے۔ یہ کہہ کر بادشاہ نے نہ صرف اس کا گدھا کیچڑ سے نکلوا دیا بلکہ اسے سواری کے لیے گھوڑا، پوستین اور نقدی بھی عطا کی۔ انعام عطا کرنے کے بعد بادشاہ آگے بڑھ گیا تو ایک شخص نے گدھے والے سے کہا، تو نے تو اپنی ہلاکت میں کوئی کسر نہ چھوڑی تھی۔ اسے خدا کا خاص انعام خیال کر کہ تیری جان بچ گئی۔ وہ بولا، بھائی! میں اپنی حالت کے مطابق بک بک کر رہا تھا اور بادشاہ نے اپنی شان کے مطابق مجھ سے سلوک کیا۔ سچ تو یہ ہے کہ برائی کے بدلے بھلائی کرنا ہی جوانمردوں کا شیوہ ہے برائی کا بدلہ برائی سے دینا نہیں ہے جوانمرد انساں کا شیوہ بڑائی نہیں ہے برے سے برائی جو کانٹے بچھائے کھِلا اس کو میوہ حضرت سعدیؒ نے اس حکایت میں وضاحت کی ہے کہ بلاشبہ بدلہ لینے کی اجازت دی گئی ہے لیکن مقامِ احسان یہ ہے کہ برائی کرنے والے کے ساتھ بھلائی کی جائے۔
    2gvsho3 - حکایت سعدی بادشاہ کا فیصلہ

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    13,216
    Mentioned
    967 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    4291
    Rep Power
    18

    Default Re: حکایت سعدی بادشاہ کا فیصلہ

    2gvsho3 - حکایت سعدی بادشاہ کا فیصلہ

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •