Results 1 to 2 of 2

Thread: حکایت سعدی کنجوس امیر

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    13,293
    Mentioned
    992 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    4339
    Rep Power
    18

    candel حکایت سعدی کنجوس امیر

    حکایت سعدی ، کنجوس امیر
    23433 26705322 - حکایت سعدی کنجوس امیر

    بیان کیا جاتا ہے، ایک شخص کافی مال دار تھا لیکن کنجوس ایسا کہ نہ اپنے اوپر خرچ کرتا تھا نہ اپنے بال بچوں پر۔ گویا مال جمع کرنے کی ہوس نے اسے اپنا قیدی بنا لیا تھا اور روپیہ پیسہ اس کی قید میں پھنس کر رہ گیا تھا جس کی رہائی کی کوئی صورت نہ تھی۔ اس شخص کا بیٹا ہمیشہ اس فکر میں رہتا تھا کہ کسی طرح اسے معلوم ہو جائے کہ اس کا باپ دولت کسی جگہ جمع کرتا ہے۔ بالآخر ایک دن وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو گیا۔ اس نے کنجوس کے خزانے کا سراغ لگا لیا اور جب وہ باہر گیا ہوا تھا تو سارا سونا اور چاندی نکال کر اس کی جگہ پتھر رکھ دیا۔ باپ جس درجے کا کنجوس تھا، بیٹا اس درجے کا بدعقل تھا۔ مال ہاتھ آیا تو اس نے راگ رنگ کی محفلیں آراستہ کیں اور یہ مفت کا مال بہت بے رحمی سے خرچ کرنے لگا۔ کنجوس پر یہ راز کھلا تو اس نے اپنا سر پیٹ لیا لیکن اب کیا ہو سکتا تھا۔ اب تو صورتِ حال یہ تھی کہ باپ فکر اور غم کی وجہ سے ساری رات جاگتا رہتا اور اور بیٹا رقص و سرود کی محفل میں بیدار رہتا تھا۔ مال ضائع ہونے سے پہلے اگر وہ کنجوس یہ بات سمجھ لیتا تو اسے یقینا فائدہ پہنچ سکتا تھا کہ مال تو اس لیے ہوتا ہے کہ انسان اپنے بال بچوں کی جائز ضرورتوں اور بھلائی کے کاموں میں خرچ کرے۔ کنجوس کی مثال خزانے کے سانپ کی سی ہوتی ہے کہ نہ وہ اس سے خود کسی طرح کا فائدہ اٹھا سکتا ہے اور نہ دوسروں کو فائدہ اٹھانے دیتا ہے۔ وہ کوڑی کوڑی جوڑتا ہے اور بھرا خزانہ دوسروں کے لیے چھوڑ جاتا ہے بخیل مر جائے گا بالآخر، خزانہ باقی رہے گا اس کا مگر کچھ اس طرح جیسے کوئی بری علامت تھا زندگی کی اڑائیں گے مال اس کے وارث اسے برائی سے یاد کر کے رہے گی ذہنوں میں یاد اگر کچھ تو اس کی سوچوں کی گندگی کی حضرت سعدیؒ نے اس حکایت میں بخیلی کی مذمت کی ہے اور ایسے لوگوں کو ان کے اس انجام کی طرح توجہ دلائی ہے جس سے وہ لازمی طور پر دوچار ہوتے ہیں۔ ایک دن موت کا فرشتہ اچانک نمودار ہوتا ہے اور انہیں ان کے مال و متاع سے جدا کر کے قبر کے گڑھے میں پھینک دیتا ہے۔
    2gvsho3 - حکایت سعدی کنجوس امیر

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    13,293
    Mentioned
    992 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    4339
    Rep Power
    18

    Default Re: حکایت سعدی کنجوس امیر

    2gvsho3 - حکایت سعدی کنجوس امیر

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •