Results 1 to 2 of 2

Thread: حکایت ِ سعدیؒ ،عقلمند شہزادہ

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    14,773
    Mentioned
    1111 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    4728
    Rep Power
    20

    candel حکایت ِ سعدیؒ ،عقلمند شہزادہ

    حکایت ِ سعدیؒ ،عقلمند شہزادہ
    23449 99420509 - حکایت ِ سعدیؒ ،عقلمند شہزادہ

    کہتے ہیں، ایک شہزادہ اپنے باپ کے مرنے کے بعد تخت حکومت پر بیٹھا تو اس نے حاجت مندوں کی امداد کے لیے اپنے خزانے کے دروازے کھلوا دئیے جو شخص بھی سوالی بن کر آتا، شہزادہ اس کی ضرورت کے مطابق اس کی امداد کرتا، نئے بادشاہ کا یہ رویہ دیکھا تو ایک روز وزیر نے مناسب موقع دیکھ کر خیر خواہی جتا نے کے انداز میں کہا کہ حضور پہلے بادشاہوں نے یہ خزانہ بہت توجہ اور دانشمندی سے جمع کیا ہے۔ اسے یوں لٹا دینا مناسب نہیں۔ بادشاہ کو کسی وقت بھی خطرات سے غافل نہیں ہونا چاہیے۔ کیا کہا جاسکتا ہے کہ آئندہ کیا واقعات پیش آئیں۔ اگر حضور اپنا سارا خزانہ بھی تقسیم کر دیں تو رعایا کے حصے میں ایک ایک جَو کے برابر آئے گا لیکن اگر حضور رعایا کے لوگوں سے ایک ایک جَو کے برابر سونا لیں تو خزانہ بھر جائے گا۔ بظاہر یہ بات بہت خیرخواہی کی تھی لیکن شہزادے کو بالکل پسند نہ آئی اس نے کہا خدا نے مجھے اپنے فضل سے ایک بڑی سلطنت کا وارث بنا یا ہے میرا یہ کام نہیں کہ مال جمع کرنے کی دھن میں لگ جاؤں۔ بادشاہ کا فرض رعایا کو خوشحال بنانا ہے۔ خزانے پر سانپ بن کر بیٹھنا نہیں ہے۔ قارون ہوا ہلاک خزانوں کے باوجود نوشیرواں ہے زندہ و جاوید عدل سے ڈبّے میں ہے گر بند تو بے فیض ہے عود خوشبو اڑے جب آتش سوزاں میں جلائیں ملتی ہے بزرگی تو فقط جود و سخاوت سے دانہ ہو اگر کاشت تو کھلیان سجائیں اس حکایت میں حضرت سعدیؒنے یہ نکتہ بیان کیا ہے کہ سلطنت اور اقتدار کو دوام خزانوں سے نہیں بلکہ لوگوں کو خوشحال بنانے سے ملتا ہے۔ یہ سراسر سطحی سوچ ہے کہ زیادہ مال دار لوگ زیادہ عزت پاتے ہیں اور مال کی قوت سے ان کا اقتدار مستحکم ہوتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ سخاوت اور عدل و انصاف کے باعث دلوں میں جو محبت پیدا ہوتی ہے وہ اقدار اور عزت کو دوام بخشتی ہے۔
    2gvsho3 - حکایت ِ سعدیؒ ،عقلمند شہزادہ

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    14,773
    Mentioned
    1111 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    4728
    Rep Power
    20

    Default Re: حکایت ِ سعدیؒ ،عقلمند شہزادہ

    2gvsho3 - حکایت ِ سعدیؒ ،عقلمند شہزادہ

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •