اداکارہ لیلی اپنے کام سے مطمئن
فلمسٹار اداکارہ لیلی نے کہا ہے
لاہور( آئی این پی) فلمسٹار اداکارہ لیلی نے کہا ہے کہ کبھی کسی سے حسد نہیں کیا اوردوستوں کی کامیابی پر خوشی ہوتی ہوں ،آج تک جتنا بھی کام کیا ہے اس سے مطمئن ہوں ،میری کوشش ہوتی ہے کہ ایسا کوئی کام نہ کروں جس پر کوئی انگلی اٹھائے ۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ اپنی صلاحیتوں سے مقام حاصل کیا، جسے بر قرار رکھنے کیلئے ہر وقت کوشاں رہتی ہوں ۔