Results 1 to 2 of 2

Thread: آئینے میں اک صورت ہے اور وہ بھی ادھوری ہے

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    17,846
    Mentioned
    1534 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5776
    Rep Power
    214771

    New5555 آئینے میں اک صورت ہے اور وہ بھی ادھوری ہے

    آئینے میں اک صورت ہے اور وہ بھی ادھوری ہے
    ایسے میں اُس شخص کا ملنا بہت ضروری ہے

    جب تک سورج اور ہوا میں کوئی بَیر نہیں
    پیاسی ریت پہ دریا کا ہر نقش عبوری ہے

    بینائی کو روک بھی لیں تو آپ بکھر جائیں
    رستہ دیکھنے والوں کی یہ بھی مجبوری ہے

    بھولی بسری یادوں کا اک لمحہ اشک بنا
    پلکوں پر رہتا ہے اور آنکھوں سے دُوری ہے

    کتنی راتیں جاگے تو اک حرف کی بھیک ملی
    ہم سے پوچھو شب بیداری کتنی ضروری ہے

    تم نے کتابِ عشق بھُلا دی، ہم سے گُم ہو گئی
    ہم سے گم ہو گئی لیکن یاد تو پوری ہے

    کارِ ہنر میں جاں کا زیاں تھا لیکن یار سلیمؔ
    اب تک جتنے شعر لکھے ہیں، سب مزدوری ہے
    ٭٭٭


    2gvsho3 - آئینے میں اک صورت ہے اور وہ بھی ادھوری ہے

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    17,846
    Mentioned
    1534 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5776
    Rep Power
    214771

    Default Re: آئینے میں اک صورت ہے اور وہ بھی ادھوری ہے

    2gvsho3 - آئینے میں اک صورت ہے اور وہ بھی ادھوری ہے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •