Results 1 to 2 of 2

Thread: حکایت سعدی ،، کوتوال کا بیٹا

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    12,067
    Mentioned
    833 Post(s)
    Tagged
    19 Thread(s)
    Thanked
    4066
    Rep Power
    17

    candel حکایت سعدی ،، کوتوال کا بیٹا

    حکایت سعدی ،، کوتوال کا بیٹا
    23453 53911596 - حکایت سعدی ،، کوتوال کا بیٹا

    کہتے ہیں کہ بادشاہ اغلمش نے ایک بار کوتوال کے بیٹے کو دیکھا تو ہونہار بروا کے چکنے چکنے پات کے مترادف، اسے اپنے مصاحبین میں شامل کر لیا۔ یہ نیک فطرت نوجوان دانا بادشاہ کی توقعات کے عین مطابق ثابت ہوا۔ وفاشعاری اور دیانت داری و شرافت میں وہ اپنی مثال آپ تھا۔ جو کام بھی اس کے سپرد کیا جاتا وہ اسے بخیر و خوبی انجام دیتا تھا۔ اس کی قابلیت اور شرافت کے باعث جہاں بادشاہ کی نظروں میں اس کی قدرو منزلت زیادہ ہوتی چلی جا رہی تھی وہاں حاسدوں کی پریشانیوں اور دکھوں میں اضافہ ہوتا جاتا تھا۔ آخر انھوں نے صلاح مشورہ کر کے نوجوان کے سر ایک تہمت دھری اور بادشاہ کے کانوں تک یہ بات پہنچائی کہ حضور جس شخص کو ہر لحاظ سے قابل اعتبار خیال فرماتے ہیں وہ حد درجہ بد فطرت اور بدخواہ ہے۔ اگرچہ حاسدوں نے یہ سازش بہت خوبی سے تیار کی تھی اور انھیں یقین تھا کہ بادشاہ نوجوان کو قتل کروا دے گا لیکن دانا بادشاہ نے یہ بات محسوس کر لی کہ قصور نوجوان کا نہیں بلکہ حاسدوں کا ہے۔ چنانچہ اس نے نوجوان کو بلایا اور اس سے پوچھا، کیا وجہ سے کہ لوگ تمہارے متعلق ایسی خراب رائے رکھتے ہیں۔ نوجوان نے جواب دیا، اس کا باعث اس کے سوا کچھ نہیں کہ حضور اس خاکسار پر نوازش فرماتے ہیں۔ بس یہی بات ان کے لیے باعثِ حسد ہے۔ ہے ازل سے یہ حاسدوں کا چلن خوش نصیبوں کا چاہتے زوال کیا قصور اس میں آفتاب کا ہے کہ کوئی کر سکے نہ کسب کمال دیکھے اس کو اگر نہ چمگادڑ منبع نور کیوں ہو رو بہ زوال حضرت سعدیؒ نے اس حکایت میں یہ درس دیا ہے کہ انسان میں اگر واقعی کوئی گن ہو تو وہ قدر دانی سے محروم نہیں رہتا ، نگاہیں کاملوں پر پڑ ہی جاتی ہیں زمانے میں دوسرے یہ کہ اگر خوش بختی سے کسی کو عروج حاصل ہو تو اسے بد خواہوں اور حاسدوں کی طرف سے لاپروا نہیں ہونا چاہیے۔ تیسری بات یہ کہ اگر کسی کے بارے میں یہ بتایا جائے کہ اس نے یہ جرائم کیے ہیں تو تحقیق کیے بغیر رائے قائم نہیں کرنی چاہیے۔
    2gvsho3 - حکایت سعدی ،، کوتوال کا بیٹا

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    12,067
    Mentioned
    833 Post(s)
    Tagged
    19 Thread(s)
    Thanked
    4066
    Rep Power
    17

    Default Re: حکایت سعدی ،، کوتوال کا بیٹا

    2gvsho3 - حکایت سعدی ،، کوتوال کا بیٹا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •