Results 1 to 2 of 2

Thread: ہم دیوانوں کی قسمت میں لکھے ہیں یاں قہر بہت

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    12,067
    Mentioned
    833 Post(s)
    Tagged
    19 Thread(s)
    Thanked
    4066
    Rep Power
    17

    New5555 ہم دیوانوں کی قسمت میں لکھے ہیں یاں قہر بہت

    ہم دیوانوں کی قسمت میں لکھے ہیں یاں قہر بہت
    کوچہ کوچہ سنگ بہت اور زنداں زنداں زہر بہت

    جب تک ہم مانوس نہیں تھے درد کی ماری دنیا سے
    عارض عارض رنگ بہت تھے آنکھوں آنکھوں سحر بہت

    ہم تو جہاں والوں کی خاطر جان سے گزرے جاتے ہیں
    پھر ستم کیا ہے کہ ہمیں پر تنگ ہوا ہے دہر بہت

    اپنے دیس کے لوگوں کا کچھ حال عجب ہی دیکھا ہے
    سوئیں تو طوفان بھی کم اور جاگ اٹھیں تو لہر بہت

    رات آئی تو گھر گھر وحشی سایوں کی تقسیم ہوئی
    دن نکلا تو جبر کی دھوپ میں جلتا ہے یہ شہر بہت

    ساری عمر تماشا ٹھہری ہجر و وصال کی راہوں کا
    جس سے ہم نے پیار کیا وہ نکلا ہے بے مہر بہت



    2gvsho3 - ہم دیوانوں کی قسمت میں لکھے ہیں یاں قہر بہت

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    12,067
    Mentioned
    833 Post(s)
    Tagged
    19 Thread(s)
    Thanked
    4066
    Rep Power
    17

    Default Re: ہم دیوانوں کی قسمت میں لکھے ہیں یاں قہر بہت

    2gvsho3 - ہم دیوانوں کی قسمت میں لکھے ہیں یاں قہر بہت

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •