Results 1 to 2 of 2

Thread: ایک قطرے کو صدف میں زندگی دیتا ہے کون

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    12,067
    Mentioned
    833 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    4068
    Rep Power
    17

    Islam ایک قطرے کو صدف میں زندگی دیتا ہے کون




    ایک قطرے کو صدف میں زندگی دیتا ہے کون
    بن گیا موتی اسے تابندگی دیتا ہے کون
    آگیا موسم خزاں کا، موت سب کو آ گئی
    مردہ پودوں کو دوبارہ زندگی دیتا ہے کون
    بن گئی ہیں پھول سب اپنے چٹکنے کے سبب
    لب پہ کلیوں کے اچانک ہی ہنسی دیتا ہے کون
    یہ ہیں سب بے جان ان میں جان کیسے آ گئی
    تال، سر، لفظ و صدا کو دلکشی دیتا ہے کون
    کھو گیا اس کی نوا میں تو مگر یہ بھی تو دیکھ
    نالۂ بلبل میں درد و نغمگی دیتا ہے کون
    ان کی تابانی سے نظروں کو ہٹا کر یہ بھی سوچ
    انجم و شمس و قمر کو روشنی دیتا ہے کون
    اپنے شعروں پر ہے ساحلؔ کیوں تجھے اتنا غرور
    سوچ کہ شاعر کو ذوقِ شاعری دیتا ہے کون


    2gvsho3 - ایک قطرے کو صدف میں زندگی دیتا ہے کون

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    12,067
    Mentioned
    833 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    4068
    Rep Power
    17

    Default Re: ایک قطرے کو صدف میں زندگی دیتا ہے کون

    2gvsho3 - ایک قطرے کو صدف میں زندگی دیتا ہے کون

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •