Results 1 to 2 of 2

Thread: اسی سالہ ولندیزی جنگ ِ آزادی

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    12,067
    Mentioned
    833 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    4068
    Rep Power
    17

    candel اسی سالہ ولندیزی جنگ ِ آزادی

    اسی سالہ ولندیزی جنگ ِ آزادی
    23468 70972946 - اسی سالہ ولندیزی جنگ ِ آزادی
    رضوان عطا
    بعض جنگیں خطوں کے نقشے بدل دیا کرتی ہیں۔یورپ کے ایک اہم خطے میں 1568ء سے 1648ء تک جاری رہنے والی جنگ کو 80 سالہ جنگ یا ولندیزی جنگِ آزادی کہا جاتا ہے۔اس کے نتیجے میں شمالی اور جنوبی نیدرلینڈز ہسپانیہ سے الگ ہو کر ایک ملک کی حیثیت سے یورپ کے نقشے پر نمودار ہوئے۔ تنازعے کا باقاعدہ آغاز ولندیزی شہزادے ولیم اول کے حملوں سے ہوا۔ لڑائی میں ہسپانیہ کے فلپ دوم کے دور (1556 -1598ئ) میں اپنے دور کی طاقت ور سلطنتِ ہسپانیہ کے 17 صوبوں نے بغاوت کی۔ یہ وہ علاقے ہیں جہاں اب نیدرلینڈز، بلجیئم اور لکسمبرگ واقع ہیں۔ جیسا کہ ہوا کرتا ہے، فلپ دوم نے سرکشی کچلنے کے لیے فوج روانہ کی جس نے ابتدائی مرحلے میں علا قے کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا۔ لیکن جلاوطن ہونے والے ولیم دی سائلنٹ کی سربراہی میں ایک بڑے حصے میں مزاحمت کا آغاز ہو گیا۔ وہ شاہی فوج کو نکال باہر کرنے میں کامیاب ہوئے اور بالآخر 1581ء میں ولندیزی جمہوریہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔ یہ مختلف ولندیزی صوبوں کی کنفیڈریشن تھی۔ اگرچہ مضافاتی علاقوں میں لڑائی جاری رہی لیکن اس سے جمہوریہ غیر مستحکم نہ ہوئی۔ یہیں سے ولندیزیوں کے سامراجی طاقت بننے کا آغاز ہوا۔ انہوں نے دنیا کے بحری راستوں کا کنٹرول حاصل کیا اوراہم ساحلی علاقوں پر اپنے تجارتی مراکز قائم کرنا شروع کیے۔ نیز ڈچ ایسٹ انڈیا کمپنی اور ڈچ ویسٹ انڈیا کمپنی تجارتی اور نوآبادیاتی مقاصد کے تحت بنائی گئیں۔ ولندیزی جمہوریہ کو 1609ء تک ہسپانیہ اور بڑی یورپی طاقتوں نے تسلیم کر لیا۔ کچھ عرصہ امن رہنے کے بعد 1618ء دوبارہ مخاصمت کا آغاز ہوا اور ’’تیس سالہ جنگ‘‘ شروع ہو گئی۔ یہ جنگ وسطی یورپ کی تاریخ کی انتہائی تباہ کن جنگوں میں شمار ہوتی ہے۔ جنگ، قحط اور طاعون نے اس دوران 80 لاکھ یورپیوں کی جان لے لی۔ جنگ کا اختتام 1648ء میں ’’پیس آف مونسٹر‘‘ نامی معاہدے سے ہوا۔ اب ولندیزی جمہوریہ کو تمام ممالک نے تسلیم کر لیا۔ اس معاہدے کو ولندیزیوں کے سنہری دور کی شروعات سمجھا جاتا ہے۔ اس جمہوریہ نے بعدازاں مملکت نیدرلینڈز کی بنیاد رکھی۔ 80 سالہ جنگ کے مختلف اسباب تھے تاہم دو کو بنیادی کہا جا سکتا ہے؛ ہسپانوی حکام کے خلاف بے چینی اور مذہبی معاملات پر اختلاف۔ اول الذکرمیں ولندیزی اشرافیہ شروع میں پیش پیش تھی کیونکہ اسے بادشاہ کے ہاتھوں اپنے اختیارات اور مراعات کے گنوائے جانے کا رنج تھا۔ اس نے یہ تصور عام کیا کہ فلپ دوم کے گرد برے مشیر جمع ہو چکے ہیں۔ نتیجتاً بادشاہ غلط فیصلے کر رہا ہے۔ آخر کار بے چینی بہت بڑھ گئی۔ ولندیزی مزاج کے برعکس ہسپانوی سلطنت میں کلیسا کی مخصوص درجہ بندی کو سختی سے نافذ کیا۔ ولندیزی علاقوں میں اس وقت اصلاحِ مذہب یا ریفارمیشن کا آغاز ہو چکا تھا۔ اس سختی کو اچھی نظر سے نہیں دیکھا گیا۔ اس صورتِ حال میں ٹیکسوں میں اضافے نے جلتی پر تیل کا کام کیا۔

    2gvsho3 - اسی سالہ ولندیزی جنگ ِ آزادی

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    12,067
    Mentioned
    833 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    4068
    Rep Power
    17

    Default Re: اسی سالہ ولندیزی جنگ ِ آزادی

    2gvsho3 - اسی سالہ ولندیزی جنگ ِ آزادی

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •