Results 1 to 4 of 4

Thread: ورلڈ کپ فائنل کا تاریخی مقابلہ،انگلینڈ نے عالمی چیمپئن کا تاج سر

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    13,261
    Mentioned
    967 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    4292
    Rep Power
    18

    Mic ورلڈ کپ فائنل کا تاریخی مقابلہ،انگلینڈ نے عالمی چیمپئن کا تاج سر

    ورلڈ کپ فائنل کا تاریخی مقابلہ،انگلینڈ نے عالمی چیمپئن کا تاج سر پر سجا لیا
    500379 19647921 - ورلڈ کپ فائنل کا تاریخی مقابلہ،انگلینڈ نے عالمی چیمپئن کا تاج سر
    لندن: (دنیا نیوز) لارڈز میں کھیلے گئے ورلڈ کپ 2019ء کے فائنل میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 242 رنز کا ہدف دیا تھا۔ سٹوکس کی شاندار اور جارحانہ بلے بازی نے سکور کو لیول کر دیا۔ اس کے بعد میچ کا فیصلہ سپر اوورز میں ہوا۔ ہدف کے تعاقب میں جیسن روئے اور بیرسٹیو میدان میں اترے اور ٹیم کے سکور کو آگے بڑھایا۔ تاہم ٹیم کا سکور ابھی 28 پر ہی پہنچا تھا کہ جیسن روئے آؤٹ ہو گئے، انہوں نے صرف 17 رنز بنائے۔ اس کے بعد جوئے روٹ اور بیرسٹو نے سست رفتاری سے کھیلتے ہوئے ٹیم کے سکور کو آگے بڑھایا۔
    Guptal - ورلڈ کپ فائنل کا تاریخی مقابلہ،انگلینڈ نے عالمی چیمپئن کا تاج سر
    انگلینڈ کی دوسری وکٹ سولہ اعشاریہ تین اوورز میں 59 کے سکور پر گری، جب جوئے روٹ صرف 7 رنز بنا کر واپس لوٹے۔ ان کے بعد بیرسٹیو بھی اپنی وکٹ نہ سنبھال سکے اور 36 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے۔ کپتان این مورگن بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور صرف 9 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
    Nesham - ورلڈ کپ فائنل کا تاریخی مقابلہ،انگلینڈ نے عالمی چیمپئن کا تاج سر

    اس کے بعد بین سٹوکس اور بٹلر نے اپنی جارحانہ بلے بازی سے میچ کو انتہائی دلچسپ بنا دیا۔ بٹلر نے 60 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 6 چوکوں کی مدد سے 59 رنز کی اننگز کھیلی، تاہم ٹیم کا سکور 196 پر ہی پہنچا تھا کہ بٹلر ایک اونچی شارٹ کھیلنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ایک طرف سے وکٹیں گرتی رہیں تاہم سٹوکس نے اپنی جارحانہ بلے بازی جاری رکھی اور میچ میں دلچسپی ختم نہ ہونے دی۔ آخری اوور میں انگلینڈ کی ٹیم کو جیت کیلئے 15 رنز درکار تھے جسے سٹوکس نے میچ کی آخری بال پر لیول کر دیا۔ سٹوکس نے تاریخی بیٹنگ کی اور 98 گیندوں پر 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 84 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے فرگوسن اور نیشم نے 3، 3 جبکہ ہنری اور گرینڈزہومی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
    super - ورلڈ کپ فائنل کا تاریخی مقابلہ،انگلینڈ نے عالمی چیمپئن کا تاج سر
    سکور لیول ہونے کے بعد ورلڈ کپ 2019ء کے فائنل کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔ انگلینڈ کی جانب سے سٹوکس اور بٹلر میدان میں اترے اور اس مرتبہ بھی شاندار بلے بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 16 رنز کا ہدف دیا۔
    SS28429 - ورلڈ کپ فائنل کا تاریخی مقابلہ،انگلینڈ نے عالمی چیمپئن کا تاج سر

    سپر اوور میں 16 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی جانب سے گپٹل اور نیشم میدان میں اترے جبکہ کپتان مورگن نے گیند آرچر کے ہاتھوں میں تھمائی۔ آرچر نے پہلی گیند وائڈ پھینکی، اس کے بعد پہلی گیند پر کیوی کھلاڑیوں نے دو رنز بنائے، دوسری گیند پر نیشم نے گیند گراؤنڈ کے باہر پھینک دی، تیسری گیند پر پھر دو رنز بنے، چوتھی گیند پر بھی دو رنز بنے جبکہ پانچویں گیند پر ایک رن بنا جبکہ چھٹی اور آخری گیند پر ایک رن بنا لیکن دوسرا رن لینے کی کوشش میں گپٹل رن آؤٹ ہو گئے۔
    Boult - ورلڈ کپ فائنل کا تاریخی مقابلہ،انگلینڈ نے عالمی چیمپئن کا تاج سر
    نیوزی لینڈ نے سکور تو لیول کر لیا لیکن آئی سی سی قانون کے مطابق باؤنڈرز زیادہ ہونے کی وجہ سے انگلینڈ نے ورلڈ کپ 2019ء کا تاج اپنے سر پر سجا لیا۔
    B - ورلڈ کپ فائنل کا تاریخی مقابلہ،انگلینڈ نے عالمی چیمپئن کا تاج سر
    اس سے قبل نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کیویز کی جانب سے نکولس 55، لیتھم 47 جبکہ کپتان ولیمسن 30 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے ووکس اور پلنکٹ نے تین تین جبکہ آرچر اور ووڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
    CC28229 - ورلڈ کپ فائنل کا تاریخی مقابلہ،انگلینڈ نے عالمی چیمپئن کا تاج سر

    انگلینڈ نے پہلی بار ورلڈ کپ چیمپئن کا تاج اپنے سر پر سجایا ہے جبکہ نیوزی لینڈ کو لگاتار دوسرے فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انگلینڈ نے 1992ء کے بعد پہلی بار فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

    انگلینڈ کے نوجوان بلے باز بین سٹوکس کو تاریخی اننگز کھیلنے کے اعزاز میں میچ آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
    2gvsho3 - ورلڈ کپ فائنل کا تاریخی مقابلہ،انگلینڈ نے عالمی چیمپئن کا تاج سر

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    13,261
    Mentioned
    967 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    4292
    Rep Power
    18

    Default Re: ورلڈ کپ فائنل کا تاریخی مقابلہ،انگلینڈ نے عالمی چیمپئن کا تاج

    2gvsho3 - ورلڈ کپ فائنل کا تاریخی مقابلہ،انگلینڈ نے عالمی چیمپئن کا تاج سر

  3. #3
    Join Date
    Sep 2013
    Location
    Karachi, Pakistan
    Posts
    1,248
    Mentioned
    49 Post(s)
    Tagged
    391 Thread(s)
    Thanked
    18
    Rep Power
    7

    Default Re: ورلڈ کپ فائنل کا تاریخی مقابلہ،انگلینڈ نے عالمی چیمپئن کا تاج

    Kal ka final dekh kar maza agaya, NZ ne bhi kafi jaan lagai thi jeetney ke lye
    15mk9ye - ورلڈ کپ فائنل کا تاریخی مقابلہ،انگلینڈ نے عالمی چیمپئن کا تاج سر

  4. The Following User Says Thank You to Zee Leo For This Useful Post:


  5. #4
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    13,261
    Mentioned
    967 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    4292
    Rep Power
    18

    Default Re: ورلڈ کپ فائنل کا تاریخی مقابلہ،انگلینڈ نے عالمی چیمپئن کا تاج

    Quote Originally Posted by Zee Leo View Post
    Kal ka final dekh kar maza agaya, NZ ne bhi kafi jaan lagai thi jeetney ke lye
    پسند اور رائے کا شکریہ
    2gvsho3 - ورلڈ کپ فائنل کا تاریخی مقابلہ،انگلینڈ نے عالمی چیمپئن کا تاج سر

  6. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:


Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •