Results 1 to 3 of 3

Thread: فیس بک، وٹس ایپ، انسٹاگرام کو ایک دوسرے سے ملانے کا ابتدائی کام م

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    14,103
    Mentioned
    1067 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    4506
    Rep Power
    19

    candel فیس بک، وٹس ایپ، انسٹاگرام کو ایک دوسرے سے ملانے کا ابتدائی کام م

    فیس بک، وٹس ایپ، انسٹاگرام کو ایک دوسرے سے ملانے کا ابتدائی کام مکمل
    503591 73812617 - فیس بک، وٹس ایپ، انسٹاگرام کو ایک دوسرے سے ملانے کا ابتدائی کام م

    نیو یارک: (ویب ڈیسک) فیس پر رہتے ہوئے وٹس ایپ اور انسٹا گرام استعمال کرنا ممکن ہو گیا۔ سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ نے واٹس ایپ اور انسٹاگرام کو ایک دوسرے سے ملانے کے ابتدائی کام کو مکمل کر لیا ہے،

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کمپنی کا کہنا تھا کہ فیس بک، وٹس ایپ اور انسٹاگرام کو ضم کرنے کا ابتدائی مرحلہ 2019ء کے آخر یا پھر 2020ء تک مکمل کرلیا جائے گا۔


    کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ نئے فیچرز کے تحت تمام صارفین ایک ہی ایپ پر رہتے ہوئے ہر جگہ اپنا مواد شیئر کرنے سمیت ہر ایپ اور ویب سائٹ کے دوستوں کے ساتھ گفتگو کرنے کے اہل ہوجائیں گے۔


    بعد ازاں رواں برس جون میں کمپنی نے اس نئے فیچر کو محدود پیمانے پر آزمانے کا کام بھی شروع کیا تھا۔ جون 2019ء میں خبر سامنے آئی تھی کہ کمپنی نے امریکا اور یورپ کے کچھ صارفین کو واٹس ایپ اسٹیٹس کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرنے کے فیچر تک رسائی دے دی ہے اور اس پر آزمائشی کام شروع کردیا گیا۔

    اب خبر آئی ہے فیس بک نے واٹس ایپ اور انسٹاگرام کو ایک دوسرے سے ملانے کے ابتدائی کام کو مکمل کر لیا ہے اور جلد ہی کمپنی نئے فیچر کو متعارف کرادے گی۔ فیس بک سے منسلک تین عہدیداروں کا کہنا ہے کہ کمپنی نے فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کو ایک دوسرے سے ملانے کے فیچر پر ابتدائی کام مکمل کرلیا۔

    عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ابتدائی کام مکمل ہونے کے بعد جلد ہی واٹس ایپ اور انسٹاگرام پر صارفین کو ان ہی ایپس پر رہتے ہوئے فیس بک استعمال کرنے کا فیچر دکھائی دینے لگے گا۔

    اسی طرح فیس بک پر بھی صارفین کو وہی رہتے ہوئے واٹس ایپ اور انسٹاگرام کو استعمال کرنے کا فیچر دکھائی دے گا۔ عہدیداروں کا کہنا تھاکہ یہ فیچر واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک پر آئیکون کی شکل میں نظر آئے گا اور اس فیچر کو ’انسٹاگرام فرام فیس بک‘ اور ’واٹس ایپ فرام فیس بک‘ کا نام دیا جائے گا۔

    ان فیچرز کو استعمال کرتے ہوئے صارفین فیس بک پر رہتے ہوئے واٹس ایپ کے صارفین سے رابطہ کرنے سمیت ان کے ساتھ مواد کی شیئرنگ کر سکیں گے۔ اسی طرح صارفین واٹس ایپ پر رہتے ہوئے فیس بک کو استعمال کرسکیں گے۔ اس وقت فیس بک کو استعمال کرتے وقت صارفین کو واٹس ایپ بند کرنا پڑتا ہے اور انسٹاگرام پر جانے کے لیے انہیں فیس بک کو بھی خیرباد کہنا پڑتا ہے۔

    تاہم نئے فیچر آنے کے بعد صارفین فیس بک پر رہتے ہوئے واٹس ایپ اور انسٹاگرام کو ایک ساتھ استعمال کرسکیں گے۔ جب کہ واٹس ایپ پر رہتے ہوئے فیس بک کو استعمال کرسکیں گے۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ واٹس ایپ پر رہتے ہوئے صارفین انسٹاگرام بھی استعمال کرسکیں گے یا نہیں۔

    خیال کیا جا رہا ہے کہ فیس بک انتطامیہ ان نئے فیچرز کو آئندہ چند ہفتوں میں شامل کرنے کے بعد اس فیچر کی آزمائش شروع کردے گی۔ ابتدائی طور پر اس فیچر کو امریکی و یورپی صارفین میں آزمائے جانے کا امکان ہے جس کے بعد اس فیچر کو ایشیا میں آزمایا جائے گا اور ممکنہ طور پر رواں برس کے اختتام یا پھر نئے سال کے آغاز پر اس فیچر کو مکمل طور پر متعارف کرایا جائے گا۔
    2gvsho3 - فیس بک، وٹس ایپ، انسٹاگرام کو ایک دوسرے سے ملانے کا ابتدائی کام م

  2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:


  3. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    14,103
    Mentioned
    1067 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    4506
    Rep Power
    19

    Default Re: فیس بک، وٹس ایپ، انسٹاگرام کو ایک دوسرے سے ملانے کا ابتدائی ک

    2gvsho3 - فیس بک، وٹس ایپ، انسٹاگرام کو ایک دوسرے سے ملانے کا ابتدائی کام م

  4. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:


  5. #3
    Join Date
    Mar 2018
    Location
    Pakistan
    Posts
    1,855
    Mentioned
    4610 Post(s)
    Tagged
    3538 Thread(s)
    Thanked
    944
    Rep Power
    3

    Default Re: فیس بک، وٹس ایپ، انسٹاگرام کو ایک دوسرے سے ملانے کا ابتدائی ک

    Quote Originally Posted by intelligent086 View Post
    @intelligent086
    Thanks 4 informative and useful sharing

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •