Results 1 to 3 of 3

Thread: گلیکسی نوٹ 10 سیریز کے فونز پاکستان میں پری آرڈر کیلئے پیش

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    14,030
    Mentioned
    1067 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    4506
    Rep Power
    19

    candel گلیکسی نوٹ 10 سیریز کے فونز پاکستان میں پری آرڈر کیلئے پیش

    گلیکسی نوٹ 10 سیریز کے فونز پاکستان میں پری آرڈر کیلئے پیش
    504654 13598668 - گلیکسی نوٹ 10 سیریز کے فونز پاکستان میں پری آرڈر کیلئے پیش
    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) جنوبی کوریا کی موبائل کمپنی سام سنگ نے دوسرے فلیگ شپ فون گلیکسی نوٹ 10 سیریز کے دونوں فونزکو پاکستان میں پری آرڈر میں فروخت کیلئے پیش کر دیا۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق سام سنگ نے گلیکسی نوٹ 10 سیریز کے دونوں فونز کو پاکستان میں پری آرڈر میں فروخت کیلئے پیش کر دیا۔ سام سنگ نے فون 7 اگست کو نیویارک میں ایونٹ کے دوران پیش کرتے ہوئے نوٹ سیریز کا سب سے بہترین فون قرار دیا تھا۔

    پہلی بار سام سنگ کی جانب سے نوٹ سیریز میں 2 فون بیک وقت متعارف کرائے گئے جن میں سے گلیکسی نوٹ 10 اسٹینڈرڈ 6.3 انچ جبکہ نوٹ 10 پلس 6.8 انچ ڈسپلے کے ساتھ ہے، دونوں میں پنچ ہول سیلفی کیمرا سینٹر میں دیا گیا ہے اور بیزل نہ ہونے کے برابر ہیں، اسی طرح فونز بھی سابقہ ماڈل کی طرح واٹر ریزیزٹنٹ اور ڈسٹ پروف ہے۔

    گلیکسی نوٹ 10 میں 3500 ایم اے ایچ جبکہ نوٹ 10 پلس میں 4300 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جو کہ کسی بھی گلیکسی نوٹ فون میں اب تک کی سب سے طاقتور بیٹری ہے، گزشتہ سال کے ماڈل میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری تھی۔اس بار گلیکسی نوٹ کے دونوں موبائلز کے کیمرے میں اے آر ٹیکنالوجی سمیت تھری ڈی فیچر بھی دیا گیا ہے اور کیمرے کے رزلٹ کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

    اب اسے متعارف کرائے جانے کے بعد پاکستان میں بھی آن لائن فروخت کے لیے پیش کردیا گیا۔ سام سنگ نے پاکستان میں پری آرڈر پر بکنگ کرانےوالے افراد کے لیے کچھ انعامات بھی رکھے ہیں۔ اگر نوٹ 10 کا پری آرڈر کرائیں گے تو آپ کو 10000 ایم اے ایچ وائرلیس بیٹری پیک فیس مفت دیا جائے گا۔

    گلیکسی نوٹ 10 کا 8 جی بی ریم اور 256 ریم والا فون پاکستان میں ایک لاکھ 80 ہزار روپے جبکہ نوٹ 10 پلس کا 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 2 لاکھ 5 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔
    2gvsho3 - گلیکسی نوٹ 10 سیریز کے فونز پاکستان میں پری آرڈر کیلئے پیش

  2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:


  3. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    14,030
    Mentioned
    1067 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    4506
    Rep Power
    19

    Default Re: گلیکسی نوٹ 10 سیریز کے فونز پاکستان میں پری آرڈر کیلئے پیش

    2gvsho3 - گلیکسی نوٹ 10 سیریز کے فونز پاکستان میں پری آرڈر کیلئے پیش

  4. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:


  5. #3
    Join Date
    Mar 2018
    Location
    Pakistan
    Posts
    1,855
    Mentioned
    4574 Post(s)
    Tagged
    3538 Thread(s)
    Thanked
    944
    Rep Power
    3

    Default Re: گلیکسی نوٹ 10 سیریز کے فونز پاکستان میں پری آرڈر کیلئے پیش

    Quote Originally Posted by intelligent086 View Post
    @intelligent086
    Thanks 4 informative and useful sharing

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •