Results 1 to 3 of 3

Thread: فیس بک بھی جاسوسی کرنے لگا، صارفین کی گفتگو سننے کا اعتراف

Hybrid View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    14,307
    Mentioned
    1067 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    4546
    Rep Power
    19

    candel فیس بک بھی جاسوسی کرنے لگا، صارفین کی گفتگو سننے کا اعتراف

    فیس بک بھی جاسوسی کرنے لگا، صارفین کی گفتگو سننے کا اعتراف
    505351 95751323 - فیس بک بھی جاسوسی کرنے لگا، صارفین کی گفتگو سننے کا اعتراف

    نیو یارک: (ویب ڈیسک) فیس بک بھی جاسوسی والے کام کرنے لگا، سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ نے تسلیم کیا ہے کہ صارفین کی گفتگو سنی ہے تاہم پیغامات سننے کا یہ سلسلہ اب رک گیا ہے جبکہ برطانیہ اور آئر لینڈ نے تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔

    برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق فیس بک نے اس کے لیے باقاعدہ عملے کی خدمات حاصل کی تھیں۔ فیس بک کے ترجمان کے مطابق ایپل اور گوگل کی طرح ہم نے ایک ہفتے سے زیادہ پہلے صارفین کی وائس ریکارڈنگز (گفتگو) سننے کا عمل روک دیا ہے۔

    دوسری جانب فیس بک صارفین کو اس بات کا علم نہیں تھا کہ ان کی وائس ریکارڈنگز سنی جا رہی ہیں۔ فیس بک چوتھی بڑی کمپنی ہے جس نے وائس ریکارڈنگ سننے کے لیے انسانی عملے کا استعمال کیا، اس سے پہلے صارفین یہ سمجھ رہے تھے کہ ان کی ریکارڈنگز کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے سنا جاتا ہے۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق اپریل کو یہ بات سامنے آئی تھی کہ ایمیزون نے مصنوعات کے معیار سے متعلق جاننے کے لیے مشینوں کے بجائے انسانی عملے کا استعمال کیا۔

    دوسری طرف جولائی میں بلجیم کے سرکاری ٹی وی نے انکشاف کیا تھا کہ گوگل بھی یہی کام کر رہا ہے، سرکاری ٹی وی وی آر ٹی کو گوگل کے کنٹریکٹر نے ایک ہزار سے زائد وائس ریکارڈنگز لیک کی تھیں۔ اس میں 15 فیصد سے زائد ریکارڈنگز حادثاتی طور پر بھیجی گئی تھیں جبکہ کچھ میں حساس نوعیت کے ذاتی پیغامات بھی تھے۔

    ایپل کے حوالے سے سے بھی یہ کہا گیا تھا کہ اس کا وائس اسسٹنٹ اس کا عملہ سنتا ہے تاہم ایپل نے کہا تھا کہ ان ریکارڈنگز کا ایک چھوٹا سا حصہ سنا جاتا ہے تاکہ سری اور ڈکٹیشن کی خدمات کو بہتر کیا جا سکے لیکن ایپل نے بھی ریکارڈنگز سننے کا یہ عمل روک دیا تھا۔

    برطانیہ میں کمشنر اطلاعات کے ترجمان کے مطابق تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ آیا غیر اعلان شدہ انسانی عملے کے ذریعے جنرل ڈیٹا پروٹیکشن ریگولیشن کی خلاف ورزی تو نہیں کی گئی۔

    اطلاعات کے کمشنر کے دفتر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں دوسرے یورپی ممالک کے ساتھیوں سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔ آئر لینڈ کی ڈیٹا پروٹیکشن کمشنر جو ایپل اور گوگل کی نگرانی کرتا ہے کے مطابق ہم اس سلسلے میں اپنا جائزہ اور نتیجہ پیش کریں گے۔

    جولائی کے آخر میں امریکی کانگرس کے رکن سیت مولٹن نے وائس ریکارڈنگز سننے سے متعلق ایک بل متعارف کرایا تھا کہ فیڈرل ٹریڈ کمیشن ان کمپنیوں پر جرمانہ عائد کرے گا جو صارفین کی اجازت کے بغیر ان کے پیغامات ریکارڈ کرتے ہیں۔

    2gvsho3 - فیس بک بھی جاسوسی کرنے لگا، صارفین کی گفتگو سننے کا اعتراف

  2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:


  3. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    14,307
    Mentioned
    1067 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    4546
    Rep Power
    19

    Default Re: فیس بک بھی جاسوسی کرنے لگا، صارفین کی گفتگو سننے کا اعتراف

    2gvsho3 - فیس بک بھی جاسوسی کرنے لگا، صارفین کی گفتگو سننے کا اعتراف

  4. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:


  5. #3
    Join Date
    Mar 2018
    Location
    Pakistan
    Posts
    1,855
    Mentioned
    4707 Post(s)
    Tagged
    3538 Thread(s)
    Thanked
    945
    Rep Power
    3

    Default Re: فیس بک بھی جاسوسی کرنے لگا، صارفین کی گفتگو سننے کا اعتراف

    Quote Originally Posted by intelligent086 View Post
    @intelligent086
    Thanks 4 informative and useful sharing

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •