Results 1 to 3 of 3

Thread: ایپل کا نیا آئی فون 11 آئندہ ماہ متعارف کرائے جانے کا امکان

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    14,030
    Mentioned
    1067 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    4506
    Rep Power
    19

    candel ایپل کا نیا آئی فون 11 آئندہ ماہ متعارف کرائے جانے کا امکان

    ایپل کا نیا آئی فون 11 آئندہ ماہ متعارف کرائے جانے کا امکان
    505246 48397221 - ایپل کا نیا آئی فون 11 آئندہ ماہ متعارف کرائے جانے کا امکان

    نیو یارک: (ویب ڈیسک) ایپل کا نیا آئی فون 11 آئندہ ماہ کسی بھی وقت متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ کمپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے منگل کو موبائل لانچ کرے گی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایپل کا نیا فون آئی فون 11 (یا جو بھی نام رکھا جائے گا) ستمبر میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے اور ایک نئی لیک میں رونمائی کی تاریخ سامنے آئی ہے۔ ایپل کے نئے آئی او ایس 13 بیٹا ورژن میں ہوم سکرین امیج چھپی ہے جس میں 10 ستمبر کی تاریخ دکھائی گئی ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ یہ 10 تاریخ کو ہی متعارف کرا دیا جائے گا۔

    ایسا گزشتہ سال آئی فون ایکس ایس، ایکس ایس میکس اور ایکس آر میں بھی ہوا تھا جب آئی او ایس 12 کے بیٹا ورژن میں 12 ستمبر کی تاریخ چھپی تھی اور یہ فونز اسی تاریخ کو پیش کیے گئے۔ ایپل کی جانب سے عام طور پر آئی فونز منگل یا بدھ کے دن متعارف کرائے جاتے ہیں اور 10 ستمبر کو بھی منگل ہے یعنی روایت کو برقرار رکھا جائے گا۔
    i phone 11 - ایپل کا نیا آئی فون 11 آئندہ ماہ متعارف کرائے جانے کا امکان

    اس سال بھی ایپل کی جانب سے گزشتہ برس کی طرح 3 نئے آئی فونز متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جن میں سے 2 ماڈلز میں پہلی بار 3 بیک کیمروں کا سیٹ اپ بھی دیا جائے گا۔ مختلف لیکس کے مطابق اس سال 2 آئی فون او ایل ای ڈی اسکرین جبکہ ایک آئی فون ایل سی ڈی ڈسپلے سے لیس ہوگا ، جیسا گزشتہ سال ہوا تھا۔
    ایک آئی فون کو ممکنہ طور پر آئی فون 11 پرو یا آئی فون 11 پرو میکس کہا جائے گا۔ ڈیزائن کے لحاظ سے گزشتہ سال کے ماڈلز جیسے ہی ہوں گے اور اس بار اپ گریڈ کیمرا سسٹم میں ہی ہوگی جس میں وائیڈ اینگل سنسر کے ساتھ 120 فریم فی سیکنڈ سلو موشن ویڈیو ریکارڈنگ دیئے جانے کا امکان ہے۔نئے آئی فونز میں بیک پر کیمرا موڈیول چوکور شکل کا ہوگا جبکہ اے 13 بائیونک پراسیسر پہلے سے زیادہ طاقتور اور مشین لرننگ صلاحیت رکھتا ہوگا۔ اس بار تھری ڈی ٹچ کو ختم کرکے ٹیپٹک انجن دیئے جانے کا بھی امکان ہے تاہم اس سال فائیو جی ماڈل متعارف نہیں ہوگا جو اگلے سال پیش کیا جاسکتا ہے۔
    2gvsho3 - ایپل کا نیا آئی فون 11 آئندہ ماہ متعارف کرائے جانے کا امکان

  2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:


  3. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    14,030
    Mentioned
    1067 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    4506
    Rep Power
    19

    Default Re: ایپل کا نیا آئی فون 11 آئندہ ماہ متعارف کرائے جانے کا امکان

    2gvsho3 - ایپل کا نیا آئی فون 11 آئندہ ماہ متعارف کرائے جانے کا امکان

  4. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:


  5. #3
    Join Date
    Mar 2018
    Location
    Pakistan
    Posts
    1,855
    Mentioned
    4574 Post(s)
    Tagged
    3538 Thread(s)
    Thanked
    944
    Rep Power
    3

    Default Re: ایپل کا نیا آئی فون 11 آئندہ ماہ متعارف کرائے جانے کا امکان

    Quote Originally Posted by intelligent086 View Post
    @intelligent086
    Thanks 4 informative and useful sharing

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •