Results 1 to 4 of 4

Thread: ہواوے کا گوگل اپلیکیشنز کے بغیر نیا سمارٹ فون متعارف کرانے کا اعل

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    16,163
    Mentioned
    1314 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5308
    Rep Power
    22

    candel ہواوے کا گوگل اپلیکیشنز کے بغیر نیا سمارٹ فون متعارف کرانے کا اعل

    ہواوے کا گوگل اپلیکیشنز کے بغیر نیا سمارٹ فون متعارف کرانے کا اعلان
    507332 86214690 - ہواوے کا گوگل اپلیکیشنز کے بغیر نیا سمارٹ فون متعارف کرانے کا اعل
    بیجنگ: (ویب ڈیسک) چینی کمپنی ہواوے آئندہ ماہ اپنا نیا سمارٹ فون متعارف کرا رہی ہے۔۔ اس موبائل فون کا نام ’’میٹ 30‘‘ ہے جو گوگل اپلیکیشنز کے بغیر متعارف کرایا جائے گا۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق گوگل کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے لگائی پابندیوں کے باعث انکی کمپنی ہواوے کو نئے موبائل کے لیے جی میل، میپس اور یوٹیوب جیسی ایپلیکیشنز فراہم نہیں کر پائے گی جسکے نتیجے میں ہواوے’اوپن سورس اینڈرائیڈ سسٹم‘ ہی حاصل کر سکے گا اور اسکے موبائل میں مذکورہ اپلیکیشنز انسٹال نہیں ہو گی۔

    یاد رہے کہ قومی سلامتی کے خطرے کے پیش نظر لگائی جانے والی امریکی پابندیوں سے قبل ہواوے موبائل فونز کے کاروبار میں سام سنگ کے بعد دنیا کی دوسری بڑی کمپنی بن گئی تھی تاہم پابندیوں کے باعث کاروبار میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے۔

    ٹیکنالوجی کے ماہر رچرڈ ونڈسر کا کہنا ہے کہ ایپلیکیشنز کے بغیر ہواوے کے لیے اپنے صارفین کو کمپنی کے موبائل فونز خریدنے پر قائل کرنا بہت مشکل ہو گا اور خدشہ ہے کہ کمپنی مختلف ممالک میں اپنے لاکھوں صارفین کو کھو دے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ چائینز صارفین موبائل فون خرید کر مختلف اپلیکیشنز ڈاؤن لوڈ کرنے کے عادی ہیں مگر دنیا کے دوسرے ممالک کے صارفین جب موبائل خریدتے ہیں تو انکی سوچ ہوتی ہے کہ تمام ایپس پہلے سے ڈاؤن لوڈ ہوں۔ ہواوے کی تمام حریف کمپنیوں میں گوگل ایپلیکیشنز انسٹال ہوں ایسے میں صارفین کے لیے ہواوے کے موبائل خریدنا مشکل ہو جائے گا۔

    یاد رہے کہ امریکی پابندیوں کے بعد سے ہواوے اینڈرائیڈ کی طرز پر اپنا آپریٹنگ سسٹم بنا رہی ہے لیکن یہ واضح نہیں کہ آیا یہ سسٹم چین کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی اینڈرائیڈ کی طرح کام کرے گا یا نہیں۔

    ہواوے نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر امریکہ اجازت دے تو کمپنی اینڈرائیڈ سسٹم کا استعمال کرتی رہے گی تاہم اگر اجازت نہ ملی تو ایک نیا سسٹم بنایا جائے گا۔

    امریکی حکام کا الزام ہے کہ چینی خفیہ ایجنسیوں کے ساتھ تعلقات ہونے کی وجہ سے ہواوے ان کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں مگر ہواوے ان الزامات کی ہمیشہ تردید کرتا رہا ہے۔
    2gvsho3 - ہواوے کا گوگل اپلیکیشنز کے بغیر نیا سمارٹ فون متعارف کرانے کا اعل

  2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:


  3. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    16,163
    Mentioned
    1314 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5308
    Rep Power
    22

    Default Re: ہواوے کا گوگل اپلیکیشنز کے بغیر نیا سمارٹ فون متعارف کرانے کا

    2gvsho3 - ہواوے کا گوگل اپلیکیشنز کے بغیر نیا سمارٹ فون متعارف کرانے کا اعل

  4. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:


  5. #3
    Join Date
    Mar 2018
    Location
    Pakistan
    Posts
    2,168
    Mentioned
    5201 Post(s)
    Tagged
    3539 Thread(s)
    Thanked
    1285
    Rep Power
    4

    Default Re: ہواوے کا گوگل اپلیکیشنز کے بغیر نیا سمارٹ فون متعارف کرانے کا

    Quote Originally Posted by intelligent086 View Post
    @intelligent086
    Thanks 4 informative and useful sharing

  6. The Following User Says Thank You to Mariaa For This Useful Post:


  7. #4
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    16,163
    Mentioned
    1314 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5308
    Rep Power
    22

    Default Re: ہواوے کا گوگل اپلیکیشنز کے بغیر نیا سمارٹ فون متعارف کرانے کا

    Quote Originally Posted by Mariaa View Post


    @intelligent086
    Thanks 4 informative and useful sharing
    پسند اور رائے کا شکریہ
    2gvsho3 - ہواوے کا گوگل اپلیکیشنز کے بغیر نیا سمارٹ فون متعارف کرانے کا اعل

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •