Results 1 to 2 of 2

Thread: پاکستان ٹور:جاوید میانداد کا انکاری پلیئرز کیخلاف کارروائی کا مطا

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    19,538
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5861
    Rep Power
    214773

    Mic پاکستان ٹور:جاوید میانداد کا انکاری پلیئرز کیخلاف کارروائی کا مطا

    پاکستان ٹور:جاوید میانداد کا انکاری پلیئرز کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
    1507928 50947927 - پاکستان ٹور:جاوید میانداد کا انکاری پلیئرز کیخلاف کارروائی کا مطا
    اہم سری لنکن کرکٹرز کی عدم موجودگی سے سیریز پر کوئی فرق نہیں پڑے گا،سابق کپتان

    کراچی (اسپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کرکٹ سری لنکا سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان آنے سے انکار کرنے والے سری لنکن پلیئرز کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے جنہوں نے قومی ذمہ داری چھوڑ کر نجی ٹی ٹوئنٹی لیگز کو اولین ترجیح سمجھا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ اہم مہمان کرکٹرز کی عدم موجودگی سے سیریز پر کوئی فرق نہیں پڑے گا اور سری لنکا نے سیریز کیلئے جن پلیئرز کا انتخاب کیا ہے انہیں دورے میں سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے ۔لسیتھ مالنگا،اینجلو میتھیوز،دنیش چندی مل اور دیموتھ کرونارتنے سمیت دس کھلاڑیوں کی دورہ پاکستان سے معذرت کے بعد سری لنکن سلیکٹرز نے تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کیلئے سیکنڈ اسٹرنگ کرکٹرز پر بھروسہ کیا ہے اور جاوید میانداد کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ انہیں اس بات پر حیرت ہے کہ سری لنکن کرکٹرز نے اپنے ملک کی خدمت کے بجائے ذاتی فائدے کو ترجیح دی لہٰذا کرکٹ سری لنکا کو ان کیخلاف تادیبی کارروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کرنا چاہئے ۔62 سالہ سابق قومی کپتان کا کہنا تھا کہ مہمان ٹیم خواہ کیسی بھی ہو لیکن پاکستان کو اپنے انٹرنیشنل کرکٹ کلینڈر کی شروعات کامیابی سے کرنے کا موقع مل سکتا جس سے کھلاڑیوں کی نفسیات اور مورال پر بھی اچھا اثر پڑے گا۔ جاوید میانداد کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو چاہئے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو گروم کرنے کیلئے سابق قومی کرکٹرز کی خدمات حاصل کرے جو ان کی بہتر تربیت کر سکتے ہیں۔
    2gvsho3 - پاکستان ٹور:جاوید میانداد کا انکاری پلیئرز کیخلاف کارروائی کا مطا

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    19,538
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5861
    Rep Power
    214773

    Default Re: پاکستان ٹور:جاوید میانداد کا انکاری پلیئرز کیخلاف کارروائی کا

    2gvsho3 - پاکستان ٹور:جاوید میانداد کا انکاری پلیئرز کیخلاف کارروائی کا مطا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •