Results 1 to 6 of 6

Thread: سانحہ چونیاں: بچوں سے زیادتی اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

Threaded View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    14,901
    Mentioned
    1130 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    4775
    Rep Power
    20

    Mic سانحہ چونیاں: بچوں سے زیادتی اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

    سانحہ چونیاں: بچوں سے زیادتی اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار
    512029 22044324 - سانحہ چونیاں: بچوں سے زیادتی اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار
    ونیاں میں 4 بچوں کی لاشیں ملنے کے واقعے میں ملوث ایک ملزم کا ڈی این اے میچ کر گیا، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پریس کانفرنس کے دوران ملزم کی تصویر میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ زیر حراست ملزم نے چاروں وارداتیں کیں۔ کیس میں تاخیرکرنے والے اہلکاروں کیخلاف ایکشن لیا گیا۔

    دنیا نیوز کے مطابق چونیاں میں 4 بچوں کی لاشیں ملنے کے واقعہ کا منطقی انجام کے قریب پہنچ گیا ہے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، ملزم کا نام سہیل شہزاد ولد محمد اسلم ہے جس کی تصویر وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے میڈیا کے سامنے پیش کر دیں۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ 27سالہ سہیل شہزاد نے تمام وارداتیں کیں، ملزم کا اے ٹی سی کورٹ سے ریمانڈ لیں گے۔ ملزم کو پکڑنے کے لیے پنجاب پولیس، انٹیلی جنس اداروں نے بہت محنت کی، مظلوم خاندانوں کو انصاف ملے گا، پراسیکوٹراس کیس کی خود پیروی کریں گے۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ چونیاں کو سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ منسلک کیا جائے گا، اس کیس میں انصاف دلوانے کا وعدہ پورا کریں گے۔ قصور میں چائلڈ پروٹیکشن کا ادارہ بنایا جائے گا۔ پولیس اصلاحات پرکام کررہے ہیں۔وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے بارے میں سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیر صحت کی کارکردگی کے حوالے سے فیصلہ آپ (صحافی) نے نہیں میں نے کرنا ہے۔

    رحیم یار خان میں قتل ہونے والے صلاح الدین کیس کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اس کیس میں قانون سے ہٹ کر کچھ نہیں کر سکتے، کیس میں خود جج بن کرسزا نہیں دے سکتا۔
    2gvsho3 - سانحہ چونیاں: بچوں سے زیادتی اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

  2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:


Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •