Results 1 to 2 of 2

Thread: ایمنسٹی انٹرنیشنل کی لاہور کی سموگ پر ہنگامی تنبیہ جاری

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    14,733
    Mentioned
    1084 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    4635
    Rep Power
    20

    Thumbs up ایمنسٹی انٹرنیشنل کی لاہور کی سموگ پر ہنگامی تنبیہ جاری

    ایمنسٹی انٹرنیشنل کی لاہور کی سموگ پر ہنگامی تنبیہ جاری

    &amptemp hash9e48889c30eae6e2431131b692d0521d - ایمنسٹی انٹرنیشنل کی لاہور کی سموگ پر ہنگامی تنبیہ جاری
    ایمنسٹی انٹرنیشنل کی لاہور کی سموگ پر ہنگامی تنبیہ جاری


    لاہور: (دنیا یوز) ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے پاکستان کے صوبے پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی سموگ پر "ہنگامی تنبیہ" جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں سموگ کے باعث ہر شہری کی صحت کو خطرہ ہے۔


    ایمنسٹی انٹرنیشنل نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان ہوا کی کوالٹی کے جانچ جن اقدامات سے کر رہی ہے وہ عالمی معیارات کے مطابق نہیں ہیں، یہی وجہ ہے کہ لوگوں کو سموگ سے نمٹنے کے لئے درکار جانکاری اور آگاہی نہیں دی گئی۔عالمی ادارے کے مطابق حکومت پاکستان اپنی عوام کو آلودہ آب و ہوا سے بچانے کے لئے ہنگامی اقدامات کرے، آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے بڑے صوبے پنجاب میں آب و ہوا زہریلی ہو گئی ہے۔ زہریلی آب و ہوا کے باعث لوگوں کی صحت اور زندگیاں شدید خطرے میں ہیں۔
    ایمنسٹی انٹرنیشنل کا مزید کہنا ہے کہ سکول بند کردیئے گئے، سانس کی بیماریاں بڑھ رہی ہیں، لوگوں کو سانس لینے میں دشواری ہے، 13 نومبر کو لاہور کی ائیر کوالٹی خطرناک حد 300 سے بھی تجاوز کرکے 556 ہو گئی۔

    ایمنسٹی انٹرنیشنل نے دنیا بھر میں پھیلے ہوئے حامیوں کو لاہور کی آبادی کے لیے مہم چلانے پر بھی اکسایا، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے وزیر ماحولیات کے نام سیمپل خط بھی جاری کیا ہے تاکہ اس کے دیکھا دیکھی دنیا بھر سے افراد اپنے خدشات زرتاج گل تک پہنچائیں۔




    2gvsho3 - ایمنسٹی انٹرنیشنل کی لاہور کی سموگ پر ہنگامی تنبیہ جاری

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    14,733
    Mentioned
    1084 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    4635
    Rep Power
    20

    Default Re: ایمنسٹی انٹرنیشنل کی لاہور کی سموگ پر ہنگامی تنبیہ جاری

    2gvsho3 - ایمنسٹی انٹرنیشنل کی لاہور کی سموگ پر ہنگامی تنبیہ جاری

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •