Results 1 to 4 of 4

Thread: گوگل کے سرچ انجن میں نئے فیچر کی آزمائش شروع

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    16,820
    Mentioned
    1438 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5557
    Rep Power
    22

    candel گوگل کے سرچ انجن میں نئے فیچر کی آزمائش شروع

    گوگل کے سرچ انجن میں نئے فیچر کی آزمائش شروع
    &amptemp hash58632278d80120eec3ac59703cf5221a - گوگل کے سرچ انجن میں نئے فیچر کی آزمائش شروع
    لاہور: (ویب ڈیسک) مشہور سرچ انجن گوگل کے فوائد سے کون واقف نہیں، دنیا بھر کی معلومات حاصل کرنے کے لیے اگر کسی شخص کے پاس انٹرنیٹ موجود ہے تو وہاں گوگل سرچ انجن پر جا کر معلومات حاصل کر سکتا ہے، اب گوگل مزید ایک نیا فیچر متعارف کرا رہا ہے جسے ’’ٹریک پیکیج‘‘ کہا جا رہا ہے۔


    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق معروف امریکی کمپنی گوگل نے صارفین کو جدید تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اپنے سرچ انجن میں نئے فیچر کی آزمائش شروع کر دی ہے۔ گوگل جلد ’ٹریک پیکج‘ کی خصوصیت کو سرچ انجن میں شامل کرنے والا ہے۔


    یہ ایک ایسا فیچر ہوگا جس میں آن لائن خریداری کی بیشمار کمپنیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ کمپنیوں کو شامل کرنے کا مقصد ہو گا کہ صارف آن لائن پیکیج کی جانچ پڑتال اب گوگل سرچ انجن کے ذریعے ہی حاصل کر لیں گے اور صارف گوگل کے ذریعے ہی اپنے پیکیج کو ٹریک کر سکیں گے۔


    اس فیچر کو گوگل سرچ کے ساتھ ضم کیا جائے گا،جس کا مطلب ہے کہ اب سرچ بار کے نیچے ایک آپشن ہوگا جو ’پیکیج ٹریکنگ‘ کی مخصوص تفصیلات تلاش کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔


    صارفین کو سب سے پہلے اس سیکشن میں کمپنی کا نام درج کرنا ہوگا جس کے بعد گوگل پیکیج کی معلومات فراہم کرے گا۔ مثال کے طور پر اگر آپ نے کوئی پروڈکٹ ایمیزون سے خریدی ہے اور آپ اس آرڈر کی تفصیلات جاننا چاہ رہے ہیں تو آپ کو سرچ انجن پر ’پیکیج ٹریکنگ‘ کے سیکشن میں ’ایمیزون پیکیج ٹریکنگ‘ لکھنا ہوگا جس کے بعد گوگل آپ سے ٹریکنگ نمبر مانگے گا، ٹریکنگ نمبر درج کرنے کے بعد گوگل آپ کے پیکیج کے حوالے سے معلومات فراہم کرے گا۔


    ان معلومات میں آپ کے آرڈر کی ترسیل کی متوقع تاریخ کے ساتھ ساتھ پروڈکٹ کی تفصیلات بھی شامل ہوں گی۔ معروف کمپنی گوگل صارف کو یہ تجربہ پیش کرنے کے لیے مختلف ای کامرس اداروں کے ساتھ تعاون کرے گی۔
    2gvsho3 - گوگل کے سرچ انجن میں نئے فیچر کی آزمائش شروع

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    16,820
    Mentioned
    1438 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5557
    Rep Power
    22

    Default Re: گوگل کے سرچ انجن میں نئے فیچر کی آزمائش شروع

    2gvsho3 - گوگل کے سرچ انجن میں نئے فیچر کی آزمائش شروع

  3. #3
    Join Date
    Dec 2009
    Location
    SAb Kya Dil Mein
    Posts
    12,569
    Mentioned
    856 Post(s)
    Tagged
    2307 Thread(s)
    Thanked
    82
    Rep Power
    21474859

    Default Re: گوگل کے سرچ انجن میں نئے فیچر کی آزمائش شروع

    Thanks for sharing






  4. #4
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    16,820
    Mentioned
    1438 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5557
    Rep Power
    22

    Default Re: گوگل کے سرچ انجن میں نئے فیچر کی آزمائش شروع

    Quote Originally Posted by Usm@n Butt View Post
    Thanks for sharing
    پسند اور جواب کا شکریہ
    2gvsho3 - گوگل کے سرچ انجن میں نئے فیچر کی آزمائش شروع

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •