Results 1 to 4 of 4

Thread: اوپو رینو نے دو نئے فونز متعارف کرا دیئے

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    16,820
    Mentioned
    1438 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5557
    Rep Power
    22

    candel اوپو رینو نے دو نئے فونز متعارف کرا دیئے

    اوپو رینو نے دو نئے فونز متعارف کرا دیئے
    &amptemp hash0dbcf174a772332ec26790b966e5e1ad - اوپو رینو نے دو نئے فونز متعارف کرا دیئے
    لاہور: (ویب ڈیسک) رواں سال اپنی اختتام کی طرف گامزن ہے جہاں پر دنیا بھر کی مختلف کمپنیاں نئے نئے موبائل متعارف کرا رہی ہیں، اسی طرح رواں سال کے آخری ہفتے کے دوران اوپو نے نیا موبائل فون متعارف کرا دیا ہے، کمپنی نے فلیگ شپ رینو سیریز کے 2 نئے فونز متعارف کرا دیئے ہیں۔


    اوپو رینو 3 اور رینو 3 پرو فونز کو چین میں ایونٹ کے دوران متعارف کرایا گیا اور ان میں ڈوئل موڈ فائیو جی سپورٹ بھی دی گئی ہے۔ کمپنی رواں سال ہی رینو اور رینو 2 سیریز کے فونز بھی پیش کر چکی ہے اور اب تیسرا ورژن پیش کیا گیا ہے۔


    فیچرز کے لحاظ سے یہ فونز مڈرینج سمجھے جاسکتے ہیں اور رینو 2 سیریز سے فیچرز کے لحاظ سے کچھ بہتر ہیں۔ اس فون میں 6.4 انچ ایچ ڈی پلس او ایل ای ڈی ڈسپلے ڈیو ڈراپ نوچ کے ساتھ دیا گیا ہے۔


    فون میں میڈیا ٹیک ڈیمینسٹی 1000 ایل فائیو جی پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 8 سے 12 جی بی ریم اور 128 جی بی سٹوریج دی گئی ہے جبکہ گیمنگ کے لیے گیم بوسٹ 2.0 سپورٹ بھی موجود ہے۔
    &amptemp hash0dbcf174a772332ec26790b966e5e1ad - اوپو رینو نے دو نئے فونز متعارف کرا دیئے
    فون میں 4025 ایم اے ایچ بیٹری30 واٹ سپر وی او او سی 4.0 فلیش چارج سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے اور یہ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ بیٹری صفر سے 50 فیصد تک 20 منٹ میں چاری ہوسکتی ہے اور مکمل چارج ہونے کے لیے 56 منٹ درکار ہوتے ہیں۔

    فون میں بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ 64 میگا پکسل مین کیمرا، 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا، 2 میگا پکسل میکرو کیمرا اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر پر مشتمل ہے۔ فرنٹ پر 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا موجود ہے جبکہ اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے کلر او ایس 7 سے کیا ہے۔

    فون میں 6.5 انچ فل ایچ ڈی پلس امولیڈ ڈسپلے 90 ہرٹز سکرین ریفریش ریٹ دیا گیا ہے جس کے تحفظ کے لیے گوریلا گلاس فائیو موجود ہے۔ اوپو رینو 3 پرو میں کوالکوم سنیپ ڈراگون 765G پراسیسر دیا گیا ہے جس میں فائیو جی موڈیم بلٹ ان ہے جبکہ 8 سے 12 جی بی ریم اور 128 جی بی سے 256 جی بی سٹوریج کے آپشن دیئے گئے ہیں۔
    &amptemp hash0dbcf174a772332ec26790b966e5e1ad - اوپو رینو نے دو نئے فونز متعارف کرا دیئے
    اس فون میں 4025 ایم اے ایچ بیٹری 30 واٹ سپر وی او او سی 4.0 فلیش چارج سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ بیٹری صفر سے 50 فیصد تک 20 منٹ میں چاری ہوسکتی ہے اور مکمل چارج ہونے کے لیے 56 منٹ درکار ہوتے ہیں۔

    فون میں بھی رینو 3 کی طرح 4025 ایم اے ایچ بیٹری 30 واٹ سپر وی او او سی 4.0 فلیش چارج سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے اور یہ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ بیٹری صفر سے 50 فیصد تک 20 منٹ میں چاری ہوسکتی ہے اور مکمل چارج ہونے کے لیے 56 منٹ درکار ہوتے ہیں۔
    &amptemp hash0dbcf174a772332ec26790b966e5e1ad - اوپو رینو نے دو نئے فونز متعارف کرا دیئے
    فون میں بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے ان میں 48 میگا پکسل مین کیمرا، 13 میگا پکسل ٹیلی فوٹو لینس 5 ایکس آپٹیکل زوم کے ساتھ، 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا جو میکرو لینس کے طور پر بھی کام کرتا ہے اور 2 میگا پکسل مونوکروم کیمرا شامل ہیں جبکہ فرنٹ پر 32 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

    اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے کلر او ایس 7 سے کیا ہے۔ اوپو رینو 3 کے 8 جی بی ریم اور 128 جی بی سٹوریج والے ماڈل کی قیمت 3399 یوآن (75 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 12 جی بی ریم اور 128 جی بی سٹوریج والا ماڈل 3699 یوآن (81 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔
    &amptemp hash0dbcf174a772332ec26790b966e5e1ad - اوپو رینو نے دو نئے فونز متعارف کرا دیئے
    اس کے مقابلے میں اوپو رینو 3 پرو کا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی سٹوریج والا فون 3999 یوآن (88 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) اور 12 جی بی ریم اور 256 جی بی سٹوریج والا ورژن 4499 یوآن (99 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔
    2gvsho3 - اوپو رینو نے دو نئے فونز متعارف کرا دیئے

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    16,820
    Mentioned
    1438 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5557
    Rep Power
    22

    Default Re: اوپو رینو نے دو نئے فونز متعارف کرا دیئے

    2gvsho3 - اوپو رینو نے دو نئے فونز متعارف کرا دیئے

  3. #3
    Join Date
    Dec 2009
    Location
    SAb Kya Dil Mein
    Posts
    12,569
    Mentioned
    856 Post(s)
    Tagged
    2307 Thread(s)
    Thanked
    82
    Rep Power
    21474859

    Default Re: اوپو رینو نے دو نئے فونز متعارف کرا دیئے

    thanks for sharing






  4. #4
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    16,820
    Mentioned
    1438 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5557
    Rep Power
    22

    Default Re: اوپو رینو نے دو نئے فونز متعارف کرا دیئے

    Quote Originally Posted by Usm@n Butt View Post
    thanks for sharing
    پسند اور رائے کا شکریہ
    2gvsho3 - اوپو رینو نے دو نئے فونز متعارف کرا دیئے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •