Results 1 to 4 of 4

Thread: کی غذائی اہمیت ......... تحریر : تحریم نیازی ( نیوٹریشنسٹ

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    17,253
    Mentioned
    1502 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5695
    Rep Power
    214771

    candel کی غذائی اہمیت ......... تحریر : تحریم نیازی ( نیوٹریشنسٹ

    کھجور کی غذائی اہمیت ......... تحریر : تحریم نیازی ( نیوٹریشنسٹ

    کھجور ایک قسم کا پھل ہے۔ یہ زیادہ تر عرب ممالک اور گردونواح میں پائی جاتی ہے۔ دنیا میں سب سے اعلیٰ کھجورعجوہ ہے جو سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ اور مضافات میں پائی جاتی ہے۔ جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کھجور ایک مکمل غذا ہے جس کے ذریعے ہم تمام ضروری غذائی اجزاء وافر مقدار میں حاصل کر سکتے ہیں ۔ کھجور کی غذائی افادیت کا اندازہ اس حدیث نبویؐ سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے ’’ رات کا کھانا نہ چھوڑو خواہ دو تین کھجوروں پر ہی مشتمل کیوں نہ ہو۔‘‘غذائی اعتبار سے کھجور میں پروٹین کی موجودگی مدافعاتی نظام کو بہتر کر کے مضبوط بناتی ہے۔ اس میں وٹامنز b1، b2، b3اور b5اور دیگر وٹامنز کے ساتھ ساتھ پوٹاشیم کی بہت بڑی مقدار بھی بدرجہ اتم پائی جاتی ہے۔ اس میں موجود پوٹاشیم کے بارے ڈ اکٹرز کا کہنا ہے کہ یہ مختلف قسم کے سٹروکس سے محفوظ رکھتا ہے۔جبکہ سوڈیم بہت قلیل مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اس کے خواص میں سب سے عمدہ بات اس میں چکنائی کی برائے نام مقدار کا ہونا ہے، جس کے سبب دل اور کولیسٹرول کے مریض اسے بلا خطر استعمال کر سکتے ہیں۔کھجور فائبر (ریشہ) سے لبریز پھل ہے جو معدے کو تقویت دیتا ہے۔ قبض سے بچاتا ہے اور بلڈ پریشر کو قابو میں رکھتا ہے۔ کھجور ان حضرات کے لئے بہت مفید سمجھی جاتی ہے جو کمزوری کے باعث دبلے پتلے ہو چکے ہوتے ہیں، ان کے لئے عموماً ڈاکٹرز کھجور کا ملک شیک تجویز کرتے ہیں۔ کھجور ہڈیوں اور دانتوں کی مضبوطی کا باعث بنتی ہے کیونکہ اس میں میگنیزیم مقدار بھی پائی جاتی ہے جو جسم میں موجود کیلشیم کی مقدار کو جذب کرنے میں ممد ثابت ہوتی ہے۔چونکہ اس میں وٹامنز، پروٹینز، کیلشیم، فاسفورس، آئرن اور دیگر اہم غذائی اجزا بدرجہ اتم کثرت سے پائے جاتے ہیں اس لئے یہ جلد کی حفاظت میں نہایت اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس سلسلے میں عرب کی ایک قدیم روایت ہے کہ ’’ کھجور کھانے سے بڑھاپے کے آثار چہرے سے چھٹ جاتے ہیں‘‘۔جہاںجسم کے باقی حصوں کے لئے کھجور اکسیر کا درجہ رکھتی ہے وہاں کھجوریں بالوں کی افزائش میں بھی اپنا ثانی نہیں رکھتی۔کھجوریں چونکہ میگنیشیم، مینگنیز اور سیلینیم وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے کسی بھی قسم کے کینسر سے بہت حد تک محفوظ رہا جا سکتا ہے۔کھجور کا پھل اگرچہ مٹھاس سے پُر ہوتا ہے لیکن آپ حیران ہوں گے کہ اس میں موجود گلیسمک انڈیکس کی شرح حیران کن حد تک انتہائی قلیل ہوتی ہے۔ مختلف طبی تحقیقات کے مطابق ایک یا دو عدد کھجور کبھی کبھار کھانے سے بلڈ شوگر لیول نہیں بڑھتا۔ تاہم شوگر کے مریضوں کو زیادہ مقدار میں کھجور کھانے سے اجتناب برتنا چاہیے۔اس موسم میں اس کا استعمال نزلہ زکام جیسی موسمی بیماریوں میں بھی نہایت مؤثر سمجھا جاتا ہے اور وٹامن سی اور فائبر کی موجودگی کے باعث یہ موسمی انفیکشن کو بھی روکتا ہے۔
    2gvsho3 - کی غذائی اہمیت ......... تحریر : تحریم نیازی ( نیوٹریشنسٹ

  2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:


  3. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    17,253
    Mentioned
    1502 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5695
    Rep Power
    214771

    Default Re: کی غذائی اہمیت ......... تحریر : تحریم نیازی ( نیوٹریشنسٹ

    2gvsho3 - کی غذائی اہمیت ......... تحریر : تحریم نیازی ( نیوٹریشنسٹ

  4. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:


  5. #3
    Join Date
    Mar 2018
    Location
    Pakistan
    Posts
    2,363
    Mentioned
    5645 Post(s)
    Tagged
    3539 Thread(s)
    Thanked
    1429
    Rep Power
    5

    Default Re: کی غذائی اہمیت ......... تحریر : تحریم نیازی ( نیوٹریشنسٹ

    Quote Originally Posted by intelligent086 View Post
    @intelligent086
    Thanks 4 informative and useful sharing

  6. The Following User Says Thank You to Mariaa For This Useful Post:


  7. #4
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    17,253
    Mentioned
    1502 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5695
    Rep Power
    214771

    Default Re: کی غذائی اہمیت ......... تحریر : تحریم نیازی ( نیوٹریشنسٹ

    Quote Originally Posted by Mariaa View Post


    @intelligent086
    Thanks 4 informative and useful sharing
    پسند اور رائے کا شکریہ
    2gvsho3 - کی غذائی اہمیت ......... تحریر : تحریم نیازی ( نیوٹریشنسٹ

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •