Results 1 to 2 of 2

Thread: سلام اس پر ، خدا کے بعد جس کی شان یکتا ہے

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    17,406
    Mentioned
    1523 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5742
    Rep Power
    214771

    Islam سلام اس پر ، خدا کے بعد جس کی شان یکتا ہے

    سلام اس پر ، خدا کے بعد جس کی شان یکتا ہے
    ثنا خواں خود خدائے پاک ہے جو سب کا آقا ہے

    سلام اس پر کہ توڑا زور جس نے بت پرستوں کا
    علم اونچا کیا جس نے جہاں کے زیر دستوں کا

    سلام اس پر کہ جس کی پاک صورت پاک سیرت تھی
    سلام اس پر کہ جس کی زندگی خلق و مروت تھی

    سلام اس پر کہ بعد اس کے نہ آئے گا نبی کوئی
    نہ ان سا کوئی آیا ہے ، نہ آئے گا نبی کوئی

    سلام اس پر کہ جس نے درد کی دولت عطا کردی
    سکھائے جس نے کمزوروں کو آئین جواں مردی

    سلام اس ذات اقدس پر کہ حامی ہے یتیموں کا
    چلام ان جانِ اطہر پر ، جو والی ہے غریبوں کا

    سلام اس پر ، اندھیرے میں اجالا کردیا جس نے
    خدا کے نور سے دونوں جہاں کو بھر دیا جس نے

    سلام اس پر غلاموں کو عطا کی جس نے سلطانی
    سکھائے جس نے مظلوموں کو اندازِ جہاں بانی

    سلام اس پر ، ملی ہے مہر و مہ کو جس سے تابانی
    سلام اس پر کہ پائی چرخ نے جس سے درخشانی

    سلام اس پر کہ جو مطلوب و مقصودِ خدا ٹھہرا
    سلام اس پر کہ جو ٹوٹے دلوں کا آسرا ٹھہرا
    حافظ لدھیانوی
    2gvsho3 - سلام اس پر ، خدا کے بعد جس کی شان یکتا ہے

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    17,406
    Mentioned
    1523 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5742
    Rep Power
    214771

    Default Re: سلام اس پر ، خدا کے بعد جس کی شان یکتا ہے

    2gvsho3 - سلام اس پر ، خدا کے بعد جس کی شان یکتا ہے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •