Results 1 to 2 of 2

Thread: اپنے حصار ذات میں الجھا ہوا ہوں میں

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    17,406
    Mentioned
    1523 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5742
    Rep Power
    214771

    New5555 اپنے حصار ذات میں الجھا ہوا ہوں میں



    اپنے حصار ذات میں الجھا ہوا ہوں میں
    یعنی کہ کائنات میں الجھا ہوا ہوں میں


    قابو میں آج دل نہیں کیا ہو گیا مجھے
    پھر آج خواہشات میں الجھا ہوا ہوں میں


    جیسے کہ ہونے والی ہے انہونی پھر کوئی
    ہر پل توہمات میں الجھا ہوا ہوں میں


    کچھ اپنا فرض پیار ترا فکر روزگار
    کتنے ہی واردات میں الجھا ہوا ہوں میں


    فرصت کہاں بناؤں مراسم نئے نئے
    پچھلے تعلقات میں الجھا ہوا ہوں میں


    سب ہیں اسیر رنج و الم اس جہان میں
    تنہا کہاں حیات میں الجھا ہوا ہوں میں


    نایابؔ جب نہیں ہے وفاؤں کا اس کو پاس
    پھر کیوں تکلفات میں الجھا ہوا ہوں میں


    جہانگیر نایاب

    2gvsho3 - اپنے حصار ذات میں الجھا ہوا ہوں میں

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    17,406
    Mentioned
    1523 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5742
    Rep Power
    214771

    Default Re: اپنے حصار ذات میں الجھا ہوا ہوں میں

    2gvsho3 - اپنے حصار ذات میں الجھا ہوا ہوں میں

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •