Results 1 to 4 of 4

Thread: پالتو جانوروں کی دنیا ۔۔۔۔۔۔ وردہ بلوچ

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    17,253
    Mentioned
    1502 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5695
    Rep Power
    214771

    candel پالتو جانوروں کی دنیا ۔۔۔۔۔۔ وردہ بلوچ

    پالتو جانوروں کی دنیا ۔۔۔۔۔۔ وردہ بلوچ

    ٭ پالتو جانور زمانہ قبل ازتاریخ سے انسانوں کے ساتھ ہیں، دنیا کے تمام معاشروں میں جانور پالتو بنانے کا رواج ہے۔ ٭ پالتو جانور کے لیے انگریزی میں لفظ ’’pet‘‘ استعمال ہوتا ہے۔ یہ وسطی انگریزی (مِڈل انگلش) کے لفظ petty سے نکلا ہے جس کے معنی ’’چھوٹا‘‘ ہیں۔ ٭ تاریخی طور پر پالتو جانوروں کو دولت اور فراغت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ ٭ سب سے پہلے انسان نے کتے کو پالتو بنایا۔ تاریخ دانوں کا خیال ہے کہ انہیں قدیم حجری دور میں پہلی بار پالتو بنایا۔ ٭ کتوں کو یورپ اور ایشیا میں الگ الگ اور مختلف ادوار میں پالتو بنایا گیا۔ ٭ ماہرین اثریات کو 10 ہزار ق م قدیم ایک قبر ملی ہے جس میں لوگوں کو کتے کے پِلے کے ساتھ دفن کیا گیا۔ یہ کتے اور انسان کے تعلق کا اولین ثبوت ہے۔ ٭ قدیم مصریوں کو کتے پالنے کا بہت شوق تھا، ان کے فن میں ان کی تصاویر نمایاں ہیں۔ ٭ خیال کیا جاتا ہے کہ بلیوں کو سب سے پہلے قدیم مصر میں پالتو بنایا گیا۔ ٭ قدیم مصریوں نے سب سے پہلے بلی کی تصویر بنائی جس میں وہ چوہوں کو پکڑ رہی ہے۔ یہ تین ہزار ق م کی ہے۔ یہ وہی دور تھا جب مصریوں نے گھروں اور عمارتوں میں غلہ ذخیرہ کرنا شروع کیا۔ ٭ قدیم مصری لگڑ بگڑ، شیر اور بندر کو پالتو بناتے تھے لیکن سب سے زیادہ بلیوں کو پسند کرتے تھے۔ ٭ گھوڑے دو ہزار ق م کے لگ بھگ پالتو بنائے گئے۔ ان سے چھکڑے کھینچنے کا کام لیا جاتا تھا۔ یہ چھکڑے پورے مشرق وسطیٰ میں گاڑی کا کام کرتے تھے۔ ٭ امریکا میں پہلا ڈاگ شو 1860ء کی دہائی میں ہوا۔ اولین شو میں سے ایک پی ٹی برنم کی میزبانی میں ہوا، وہ سیاست دان اور ایک سرکس کا مالک تھا۔ ٭ 1850ء میں فلپ ہنری گوسے نے لندن کے چڑیا گھر میں پہلا ایکوریم تخلیق کیا۔ اس کے بعد مچھلی کو پالتو بنانے کی ترویج ہوئی۔ لفظ aquarium بھی اسی کا بنایا ہوا ہے۔ ٭ مچھلی امریکا میں سب سے مقبول پالتو جانور ہے، 14کروڑ 20 ہزار مچھلیاں امریکی گھروں کے اندر تیرتی پھرتی ہیں۔ ٭ بلیاں اور کتے دوسرے اور تیسری نمبر پر امریکا میں مقبول ہیں۔ ان کی تعداد بالترتیب 88.3 ملین اور 74.8 ملین ہے۔ ٭ امریکا میں تقریباً 60 فیصد گھروں میں کم از کم ایک پالتو جانور ضرور ہے۔ ٭ پالتو جانوروں کی انشورنس کا آغاز سویڈن سے ہوا۔ اس ملک کے نصف پالتو جانور انشورڈ ہیں۔ ٭ امریکا میں پالتو جانوروں کی پہلی انشورنس 1982ء میں خریدی گئی۔ اس انشورڈ کتے نے Lassie کا مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ ٭ ریاست ہائے متحدہ امریکا میں 79لاکھ پرندے، 67 لاکھ چھوٹے میمل، 47 لاکھ رپٹائل اور 26 لاکھ گھوڑے پالتو ہیں۔ ٭ سکندراعظم کا پالتو گھوڑا Bucephalus تھا۔ ٭ پوپ لیو x نے ایک سفید ہاتھی کو پالتو بنا رکھا تھا۔ ٭ جب کرسٹوفر کولمبس امریکا سے واپس لوٹا تو ملکہ ایزابیلا کے لیے دو پالتو طوطے لایا۔ ٭ ماہرین کے مطابق پالتو جانوروں سے کھیل کود فشار خون کو کم کرتا ہے۔ اس سے دل کی دھڑکن مدھم ہوتی ہے، سانس میں باقاعدگی آتی ہے اور پٹھے پُرسکون ہوتے ہیں۔ ان سے کھیلنے سے سیروٹونین اور ڈوپامین ہارمون بڑھتا ہے، جو خوش اور پُرسکون کرنے میں معاون ہوتا ہے۔
    2gvsho3 - پالتو جانوروں کی دنیا ۔۔۔۔۔۔ وردہ بلوچ

  2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:


  3. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    17,253
    Mentioned
    1502 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5695
    Rep Power
    214771

    Default Re: پالتو جانوروں کی دنیا ۔۔۔۔۔۔ وردہ بلوچ

    2gvsho3 - پالتو جانوروں کی دنیا ۔۔۔۔۔۔ وردہ بلوچ

  4. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:


  5. #3
    Join Date
    Mar 2018
    Location
    Pakistan
    Posts
    2,363
    Mentioned
    5645 Post(s)
    Tagged
    3539 Thread(s)
    Thanked
    1429
    Rep Power
    5

    Default Re: پالتو جانوروں کی دنیا ۔۔۔۔۔۔ وردہ بلوچ

    Quote Originally Posted by intelligent086 View Post
    @intelligent086
    Thanks 4 informative and useful sharing

  6. The Following User Says Thank You to Mariaa For This Useful Post:


  7. #4
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    17,253
    Mentioned
    1502 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5695
    Rep Power
    214771

    Default Re: پالتو جانوروں کی دنیا ۔۔۔۔۔۔ وردہ بلوچ

    Quote Originally Posted by Mariaa View Post

    @intelligent086
    Thanks 4 informative and useful sharing
    پسند اور رائے کا شکریہ
    2gvsho3 - پالتو جانوروں کی دنیا ۔۔۔۔۔۔ وردہ بلوچ

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •