Results 1 to 2 of 2

Thread: ملک بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 245 ہو گئی

  1. #1
    Join Date
    Feb 2020
    Location
    pakistan
    Age
    30
    Posts
    4
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Thanked
    3
    Rep Power
    0

    Default ملک بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 245 ہو گئی

    Urdu News

    33pakisindhiviruessdf - ملک بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 245 ہو گئی
    پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 8 کیسز کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 245 ہو گئی ہے۔
    پنجاب میں اب تک 34 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جب کہ بلوچستان میں 16، خیبرپختونخوا میں 16، اسلام آباد میں 4 اور گلگت بلتستان میں تین افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    گزشتہ روز پنجاب میں کورونا وائرس سے مبینہ ہلاکت سامنے آئی تھی تاہم صوبائی وزیر برائے صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میو اسپتال میں زیر علاج شخص جگر کے عارضے میں مبتلا تھا۔


    سندھ میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر صوبائی حکومت شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور تفریحی مقامات کو 15 روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مزید پڑھیں۔۔


    ترجمان سندھ حکومت کے مطابق 17 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد سندھ میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 172 ہو گئی ہے۔


    نئے کیسز میں سے دو کا تعلق کراچی سے ہے جب کہ 15 افراد تفتان سے سکھر پہنچے تھے۔
    Source:
    https://onlineindus.com/urdu/47612


    Last edited by sobiaansari; 18-03-2020 at 05:52 PM.

  2. The Following User Says Thank You to sobiaansari For This Useful Post:


  3. #2
    Join Date
    Mar 2018
    Location
    Pakistan
    Posts
    2,398
    Mentioned
    6089 Post(s)
    Tagged
    3539 Thread(s)
    Thanked
    1530
    Rep Power
    5

    Default Re: ملک بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 245 ہو گئی

    حالات حاضرہ سے آگاہ رکھنے کا شکریہ

  4. The Following User Says Thank You to Mariaa For This Useful Post:


Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •