Results 1 to 2 of 2

Thread: بچوں اور حاملہ خواتین کو کورونا کتنا متاثر کرتا ہے؟ ۔۔۔ تحریر : ط

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    17,870
    Mentioned
    1534 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5776
    Rep Power
    214771

    candel بچوں اور حاملہ خواتین کو کورونا کتنا متاثر کرتا ہے؟ ۔۔۔ تحریر : ط

    بچوں اور حاملہ خواتین کو کورونا کتنا متاثر کرتا ہے؟ ۔۔۔ تحریر : طیبہ بخاری


    kids.jpg
    سب سے پہلے تو یہ جان لیں کہ آپ کو گھبرانا نہیں لاک ڈائون کو زحمت یا تکلیف مت سمجھیں بلکہ اسے حفاظتی اقدامات کے طور پر لیں ۔ یہاں ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ دنیا بھر میں پھیلنے والے مہلک کورونا وائرس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ بڑوں کے نسبت بچوں اور حاملہ خواتین میں کم انفیکشن پیدا کرتا ہے۔ کورونا کے مرکز چینی شہر ووہان میں وباء کے کیسز سنبھالنے والے اور بیجنگ پیکنگ یونین میڈیکل کالج کے محکمہ انتہائی نگہداشت کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ڈوبن کے مطابق کورونا بچوں اور حاملہ خواتین کیلئے خطرناک ثابت نہیں ہوتا اب تک کے مطالعے کے مطابق جو معلوم ہوا ہے اس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ فلوئینزا کے باعث حاملہ خواتین کو زچگی میں خطرہ لاحق ہوسکتا ہے، اس کی علامات برے نتائج دے سکتی ہیں مگر یہ صورتحال کورونا وائرس کا شکار ہونے کی صورت میں پیدا نہیں ہوتی۔ اگرحاملہ خواتین کورونا وائرس سے متاثر ہوتی بھی ہیں تو ان میں کم انفیکشن پایا جاتا ہے مگر کوئی خطرے کی بات نہیں ہوتی۔بچوں سے متعلق ڈاکٹر ڈوبن کا کہنا ہے کہ اب تک یہ نہیں دیکھا گیا کہ متاثرہ بچوں کو انتہائی نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے تاہم متاثرہ بچوں کو صرف معمولی علامات کا سامنا ہوتا ہے ۔ دوسری جانب برطانیہ کی یونیورسٹی آف ناٹنگھم میں مولیکیولر وائرالوجی کے پروفیسر جوناتھن بال نے اپنے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ بچوں کی علامات کا زیادہ شدید نہ ہونا اس وائرس کا خطرناک ہتھیار ہے کیونکہ ایسے بچے مرض کو بڑوں تک پھیلانے کا باعث بن رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ نوجوانوں کو اتنی ہی احتیاط کرنی چاہیے جتنی بڑے کر رہے ہیں، کیوں کہ اگر وہ وائرس میں مبتلا ہو جائیں گے تو وائرس ان کے جسم میں پھلتا پھولتا رہے گا اور ان کے بڑوں کو متاثر کرے گا۔ایسی صورت میں والدین کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بچوں کو باقاعدگی سے ہاتھ دھونے کی تاکید کریں اور انہیں گھر میں موجود افراد سے بھی فاصلہ اختیار رکھنے کی ہدایت کریں تاکہ وائرس کا پھیلاؤ روکا جاسکے۔
    2gvsho3 - بچوں اور حاملہ خواتین کو کورونا کتنا متاثر کرتا ہے؟ ۔۔۔ تحریر : ط

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    17,870
    Mentioned
    1534 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5776
    Rep Power
    214771

    Default Re: بچوں اور حاملہ خواتین کو کورونا کتنا متاثر کرتا ہے؟ ۔۔۔ تحریر

    2gvsho3 - بچوں اور حاملہ خواتین کو کورونا کتنا متاثر کرتا ہے؟ ۔۔۔ تحریر : ط

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •