Results 1 to 2 of 2

Thread: اس قدر سخت سزا

  1. #1
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    HEART
    Posts
    5,624
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    96 Thread(s)
    Thanked
    39
    Rep Power
    21474854

    candel اس قدر سخت سزا


    quzN5LK?1 - اس قدر سخت سزا


    اس قدر سخت سزا

    اس قدر سخت سزا بھی تو نہیں بنتی تھی
    ہم نے بچپن سے نکلنے کی شرارت کی تھی

    ہوش والوں کی نہ باتوں میں ہمی آئے کبھی
    ورنہ ہر اِک نے سنبھلنے کی ہدایت کی تھی

    معتبر تھے کبھی دنیا کی نظر میں ہم بھی
    پھر ہوا یوں کہ مری تم نے حمایت کی تھی

    ہم نے مانا کہ چلو مرکزی مجرم ہم ہیں
    کچھ دنوں تم نے بھی تو ہم سے محبت کی تھی

    بے وفاؤں سے وفا خبط ہے لا حاصل سا
    ہمیں معلوم تھا پھر بھی یہ حماقت کی تھی

    نفع نقصان کی باتیں نہیں جچتی ہم کو
    ہم نے کب یار ترے ساتھ تجارت کی تھی

    مبتلا تازہ ہے تو، خوش ہے محبت سے تو سُن
    اُس نے آغاز میں ہم پر بھی عنایت کی تھی

    کیوں زبانوں پہ فقط نام ترا ہے ابرک
    تم سے پہلے بھی تو کتنوں نے بغاوت کی تھی


  2. The Following User Says Thank You to shaan For This Useful Post:


  3. #2
    Join Date
    Dec 2009
    Location
    SAb Kya Dil Mein
    Posts
    12,585
    Mentioned
    1006 Post(s)
    Tagged
    2307 Thread(s)
    Thanked
    85
    Rep Power
    21474859

    Default Re: اس قدر سخت سزا

    zabrdast keep sharing






Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •