Results 1 to 2 of 2

Thread: دنیا کے عجیب ترین جانور ۔۔۔۔۔۔ تحریر : عاصم اقبال

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    17,833
    Mentioned
    1534 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5776
    Rep Power
    214771

    candel دنیا کے عجیب ترین جانور ۔۔۔۔۔۔ تحریر : عاصم اقبال

    دنیا کے عجیب ترین جانور ۔۔۔۔۔۔ تحریر : عاصم اقبال

    janwar.jpg
    دنیا بھر میں لا تعداد اقسام کے جانور پائے جاتے ہیں اور آج تک ماہرین ان کی نسلوں اور قسموں کا درست اندازہ نہیں لگا پائے۔آج ہم آپ کو چند جانوروں کے حوالے سے کچھ دلچسپ اور حیرت انگیز معلومات سے آگاہ کریں گے،اور ہمیں امید ہے کہ انہیں پڑھنے کے بعد آپ کی معلومات میں اضافہ ہو گا۔

    درختوں پر چڑھنے والے بکرے: آسٹریلیا کے بعض علاقو ں میں ایسے بکرے پائے جاتے ہیں جو مچھلیاں کھاتے ہیںاور درختوں پر بھی چڑھ جاتے ہیں۔

    سب سے چھوٹا بندر: جنوبی افریقہ میں ایک ایسے نسل کا بندر پایا جاتا ہے جس کے جسم کی لمبائی ساڑھے پانچ انچ ہوتی ہے۔اس نسل کے بالغ بندروں کا وزن عام طور پر تقریباً دو سو پچاس گرام ہوتا ہے۔یہ بندر بھی درختوں پر رہتے ہیں اور کیڑے مکوڑے یا درختوں کے عام پھل کھا کر گزارہ کرتے ہیں۔

    حیرت انگیز کیڑا: لوبسٹر ایک کیڑے کانام ہے جسے حیرت انگیز کیڑا بھی کہتے ہیں۔اس کی دو آنکھیں ہوتی ہیں اور ہر آنکھ میں تیرہ ہزار عدسے اور تیرہ ہزار اعصابی ریشے ہوتے ہیں۔اگر لوبسٹر کی آنکھ ضائع ہو جائے تو یہ آنکھ نئے سرے سے بالکل پہلے والی آنکھ کی خاصیت کے ساتھ پھر پیدا ہو جاتی ہے۔

    گونگا پرندہ: یہ تو آپ جانتے ہیں کہ تمام پرندے اپنی اپنی بولیاں بولتے ہیں،لیکن آپ کو جان کر حیرت ہو گی کہ ایک ایسا پرندہ بھی ہے جو کبھی نہیں بولتا۔اسے آپ گونگا پرندہ کہہ سکتے ہیں جس کا نام سارس ہے۔
    2gvsho3 - دنیا کے عجیب ترین جانور ۔۔۔۔۔۔  تحریر : عاصم اقبال

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    17,833
    Mentioned
    1534 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5776
    Rep Power
    214771

    Default Re: دنیا کے عجیب ترین جانور ۔۔۔۔۔۔ تحریر : عاصم اقبال

    2gvsho3 - دنیا کے عجیب ترین جانور ۔۔۔۔۔۔  تحریر : عاصم اقبال

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •