Results 1 to 1 of 1

Thread: 2 Iqtibasaat!

  1. #1
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Canada
    Posts
    25,300
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    442 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    11381699

    candel 2 Iqtibasaat!

    ماننے والے
    پاکستان امریکہ کو سپر پاور مانتا ہے اس لیے اس سے ڈرتا ہے ورنہ جو ممالک اس کی خدائی کے قائل نہیں۔وہ اس سے نہیں ڈرتے۔مشہور ہے دو ہندو بھائیوں میں ایک صبح اٹھ کر اپنے بت پوجا کرتا تھا تو دوسرا بت کو گن کر دس جوتے مارا کرتا تھا۔ایک روز یہ بت پجاری کے خواب میں آکر کہنے لگا کہ �تم اپنے بھائی کو سمجھاؤ۔وہ ہماری توہین نہ کرے ورنہ ہم تمھیں تباہ کر دیں گے۔�

    پجاری نے عرض کی کہ �بھگوان میں تو ہر روز تمھاری پوجا کرتا ہوں اور تم سزا بھی مجھے ہی دینا چاہتے ہو جو جوتے مارتا ہے اسے سزا کیوں نہیں*دیتے ؟�

    بت نے جواب دیا کہ�جو ہمیں مانتا ہی نہیں*ہم اسے کیسے سزا دے سکتے ہیں۔ہم تو اسی کو سزا دیں گے جو ہمیں مانتا ہے۔�اس طرح امریکا کا رعب بھی انہی ممالک پر چلتا ہے جو اسے مانتے ہیں جو نہیں*مانتے امریکا ان کا کچھ نہیں*بگاڑ سکتا۔

    (پروفیسر محمد اسلم،سر راہے �نوائے وقت)
    ************************************************************ ********************

    پتنگ بازی

    ہم پتنگ بازی کو کھیل مانتے ہیں کیونکہ بقول یوسفی �جہاں کھیل میں دماغ پر زور پڑا،کھیل کھیل نہیں*رہتا کام بن جاتا ہے۔�اور پتنگ بازی میں بوجھ دماغ کی بجائے کوٹھے پر پڑتا ہے۔ہم نے ایک پتنگ باز سے پوچھا۔۔
    �یہ پیچ لڑانے کا کیا فائدہ ہوتا ہے؟�
    کہا �کلائی مضبوط ہوتی ہے۔�
    پوچھا،�مضبوط کلائی کا فائدہ؟�
    کہا �پیچ لڑانے میں آسانی ہوتی ہے۔�
    پیچ بھی سیاست کی طرح پر پیچ ہوتے ہیں،مگر پتنگ بازی اور سیاست بازی میں یہ فرق ہے کہ ہمارے ہاں اول الذکر کے لئے ڈور اور آخر الذکر کے لئے بیک ڈور کی ضرورت پڑتی ہے۔امریکا اور روس نے خلائی جہازوں کے ذریعے آسمان پر پہنچنے کی کوشش کی،ابھی وہ خدا تک پہنچنے کے لیے خلائی شیٹل کا سہارا لینے کا منصوبہ بنا رہے ہیں ۔جبکہ ہم نے پتنگ بازی میں اتنی ترقی کرلی ہے کہ ہر سال بذریعہ �پتنگ� کئی لوگ خدا تک پہنچ جاتے ہیں۔

    (ڈاکٹر یونس بٹ کی کتاب �جوک در جوک � سے)
    Last edited by DaNgErOuS tEaRs; 09-09-2012 at 09:12 PM.

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •