Results 1 to 3 of 3

Thread: Wiindows7 4 all

  1. #1
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Dahranwala; Punjab (Pakistan)
    Age
    33
    Posts
    438
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    13460575

    Default Wiindows7 4 all

    ونڈوز 7 اب سب کے لیے


    20090113012042windows7 203 - Wiindows7 4 all

    مائیکروسافٹ نے اپنے نئے کمپیوٹر آپریٹنگ نظام ونڈوز7 کے تجرباتی ورژن کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش ِنظر اس کی محدود تعداد میں فراہمی کا ارادہ ترک کر دیا ہے اور تمام کمپیوٹر صارفین اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

    مائیکروسافٹ نے ابتداء میں صرف پچیس لاکھ عام صارفین کو ہیونڈوز 7 کا بیٹا ورژن فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن نو جنوری جب یہ ورژن ڈاؤن لوڈ کے لیے مائیکروسافٹ کی ویب سائٹ پر لایا گیا تو یہ ویب سائٹ ہٹس کا دباؤ برداشت نہ کر سکی اور کریش کر گئی۔


    عوام کی اس دلچسپی کو دیکھتے ہوئے اب مائیکروسافٹ نےونڈوز 7 کے تجرباتی ورژن کو محدود تعداد میں ریلیز کرنے کا ارادہ ترک کرتے ہوئے اسے عوام کے سامنے پیش کر دیا ہے۔ مائیکروسافٹ کے مطابق لامحدود ڈاؤن لوڈ کی یہ پیشکش دو ہفتے تک جاری رہے گی۔


    مائیکروسافٹ کے پراڈکٹ مینیجر لارنس پینل کے مطابق ہمارا خیال تھا کہ تجرباتی ورژن میں کمپیوٹر میں بے حد دلچسپی رکھنے والے افراد یا پھر کارباری مقاصد کے لیے ونڈوز استعمال کرنے والے گروپ ہی دلچسپی لیں گے لیکن ہمیں اس طرح کی طلب کا بالکل اندازہ نہیں تھا۔


    لارنس پینل کا یہ بھی کہنا تھا کہصارفین کو اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ یہ ایک تجرباتی ورژن ہے۔ اس میں کچھ مسئلے ہو سکتے ہیں جو ابھی تک حل نہیں ہو سکے اور نہ ہی مائیکروسافٹ اس ورژن کے لیے تکنیکی مدد فراہم کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی عام صارف کے لیے اس نظام کو ڈاؤن لوڈ کر کے روزانہ کی بنیاد پر استعمال کرنا صحیح نہیں ہے۔


    یاد رہے کہ بل گیٹس کی جگہ مائیکرو سافٹ کی سربراہی سنبھالنے والے سٹیو بلمار نے لاس ویگاس میں جاری کنزیومر الیکٹرانکس شو کے دوران ونڈوز 7 کے بیٹا ورژن کی لانچنگ کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگرچہ یہ ونڈوز 7 کا تجرباتی ورژن ہے تاہم اس میں مکمل آپریٹنگ نظام کی تقریباً تمام خصوصیات دی گئی ہیں اور یہ سافٹ ویئر کے بارے میں صارفین کی رائے بدل کر رکھ دے گا۔


    2jfmuxg - Wiindows7 4 all

  2. #2
    Join Date
    Jul 2008
    Location
    Karachi
    Age
    28
    Posts
    32,907
    Mentioned
    46 Post(s)
    Tagged
    5939 Thread(s)
    Thanked
    3
    Rep Power
    21474878

    Default Re: Wiindows7 4 all

    great sharing

    8bffd51cd2705b99335ce635a13dbb09 zps81c9bfed - Wiindows7 4 all

    ..!!


  3. #3
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    14,314
    Mentioned
    3 Post(s)
    Tagged
    193 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    10737441

    Default Re: Wiindows7 4 all

    Nice sharing

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •