Results 1 to 4 of 4

Thread: ~ safar ul muzaffar (dosra islami maheena) ~

  1. #1
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    manchester
    Age
    32
    Posts
    11,319
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    49 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474857

    Default ~ safar ul muzaffar (dosra islami maheena) ~



    سلامي قمري سال کے دوسرے مہنيے کا نام صفر ہے، اس ماہ صفر کے بارے ميں بيان کرتے ہوئے حضرت بابا فريدالدين گنج شکر رحمتہ اللہ عليہ نے ارشاد فرمايا کہ کہ ايک برس ميں دس لاکھ اسي ہزار بلائيں نازل ہوتي ہيں اور ماہ صفر ميں نولاکھ بيس ہزار بلائيں نازل ہوتي ہيں، ايک حديث پاک ميں حضور نبي کريم نے ارشاد فرمايا کہ جو شخص مجھے صفر کا مہينہ گزرنے کي خبر دے گا ميں اسے جنت ميں جانے کي بشارت دوں گا۔
    ايک روايت ميں آتا ہے کہ حضرت آدم عليہ اسلام نے جو گندم کھايا تھا وہ ماہ صفر ہي تھا اور اس لغزش کے نتيجہ ميں جنت سے نکال کر زمين پر بھيجے گئے، اسي ماہ ميں ہي قابيل نے ہابيل کو قتل کيا تھا۔
    حضرت نوح عليہ السلام کي قوم اسي مہينہ ميں طوفان کے عذاب ميں گرفتار ہوکر ہلاک ہوئي تھي، اسي ماہ ميں حضرت ايوب عليہ السلام کيڑوں کي بلاميں مبتلا ہوئے، حضرت زکريا عليہ السلام پر بھي صفر کے ميہنہ ميں بلا نازل ہوئي۔
    اسي صفر کے مہينہ ميں ہي حضرت يونس عليہ السلام مچلي کے پيٹ ميں داخل کئيے گئے، حضور نبي کريم جب بيمار ہوئےتو اسي ماہ ميں ہوئے، زيادہ تر انبيائ کرام اسلام جو بلائيں نازل ہوئيں وہ اسي ماہ صفر ميں ہوئيں۔
    نفلي عبادات۔
    جب صفر کا چاند ديکھے تو نماز مغرب کي ادائيگي کے بعد چار رکعت نفل نماز دو دو رکعت کرکے اس طرح پڑھے کہ ہر رکعت ميں سورہ فاتہہ کے بعد گيارہ گيارہ مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے اور سلام پھيرنے کے بعد ايک ہزار مرتبہ نہايت توجہ و يکسوئي سے يہ درود پاک پڑھے۔
    dua 1 - ~ safar ul muzaffar (dosra islami maheena) ~
    بفضل باري تعالي اس عمل کے کرنے سے گناہوں کي معافي عطا ہوگي اللہ تعالي اپني حفظ و امان ميں رکھے گا۔
    ماہ صفر کي پہلي شب۔
    کتاب راحتہ القلوب ميں يہ ہے کہ جو کوئي نماز عشا کي وتر اور نفل نماز سے پہلے چار رکعت نفل نماز اس طرح پڑھے کہ پہلي رکعت ميں سورہ فاتحہ کے بعد پندرہ مرتبہ سورہ کافرون پڑھے، دوسري رکعت ميں سورہ فاتحہ کے بعد پندرہ مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے، تيسري رکعت ميں سورہ فاتحہ کے بعد پندرہ مرتبہ سورہ فلق پڑھے اور چوتھي رکعت ميں سورہ فاتحہ کے بعد پندرہ مرتبہ سورہ الناس پڑھے نماز ادا کرنے کے بعد ايک سو مرتبہ dua 2 - ~ safar ul muzaffar (dosra islami maheena) ~
    پڑھے پھر ستر مرتبہ درود پاک پڑھے تو انشا اللہ ہر بلا و مصيبت سے محفوظ رہے گا، پروردگار عالم اپني حفظ و امان ميں رکھے۔
    ہر فرض نماز کے بعد۔
    جوکوئي يہ چاہے کہ وہ ماہ صفر کي بلائوں سے محفوظ رہے تو وہ ہر فرض نماز کے بعد يہ دعا پڑھے۔
    dua 3 - ~ safar ul muzaffar (dosra islami maheena) ~
    حفظ و امان کيلئے۔
    جو کوئي يہ چاہے کہ وہ آفات و بليات سے محفوظ رہے تو ماہ صفر ميں روزانہ نماز فجر کے بعد ذيل ميں دي ہوئي دعا پڑھ ليا کرے، انشاللہ تعالي ہر طرح کي آفات سے بچا رہے گا اور سارال محفوظ رہے گا۔
    dua 4 - ~ safar ul muzaffar (dosra islami maheena) ~
    آخري چہار شنبہ۔
    ماہ صفر کے آخري چہار شنبہ ميں نفل نمازيں پڑھنے سے اللہ تعالي بندے پر خصوصي فضل و کرم فرماتا ہے، ايک بزرگ فرماتےہيں کہ آخري چہار شنبہ کے دن نماز اشراق کے بعد غسل کرکے پاکيزہ لباس پہنے اور بغير کسي سےکوئي کلام کرے چار رکعت نفل نماز اس طرح سے ادا کرے کہ ہر رکعت ميں سورہ فاتہح کے بعد سر مرتبہ سورہ کوثر، پانچ مرتبہ سورہ اخلاص اور ايک ايک مرتبہ معوذتين پڑھے، پھر سلام پھيرنے کے بعد اپنا سر سجدے ميں رکھے اور ايک مرتبہ ياوھاب اور الحي الحق کہے اس کے بعد اٹھ کر بيٹھ جائے اور اکسٹھ مرتبہ سورہ الم نشرح، اکسٹھ مرتبہ سورہ والتين، اکسٹھ بار سورہ اذاجا، اکسٹھ مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے پھر ايک ہزار چودہ مرتبہ يا وہاب کا ورد کرے اسکے بعد ايک سو مرتبہ الحي الحق پڑھے اور تين مرتبہ يہ درود پاک پڑھے۔
    اللھم صلي علي محمد عبدک ونبيک ورسولک النبي الامي وعلي الہ و بارک وسلم۔
    تکليف سے نجات کيلئے۔
    اکثر مشائخ عظام کا کہنا ہے کہ آخري چہار شنبہ کے روز طلوع آفتاب کے وقت باوضو حالت ميں يہ تعويذ لکھے۔
    dua 6 - ~ safar ul muzaffar (dosra islami maheena) ~
    تعويذ لکھنے کے بعد پاني ميں خوب اچھي طرح گھول دے اور اس ميں سات مرتبہ چاندي کا چھلا بجھائے، اس کے بعد اگر حاملہ عورت اس کو درد زہ کے وقت اپني کمر سے باندھے تو اسے درد کي شدت ميں کمي ہوگي اور وہ بہت جلد فراغت حاصل کرے گي، اگر يہ چھلا باسير کا مريض اپنے بائيں ہاتھ کي چھنگلي ميں پہنے تو انشا اللہ اس کا مرض رفع ہوگا، اللہ تعالي اسے شفائے کاملہ سے نوازے گا، نہايت مجرب و آزمودہ عمل ہے۔


  2. #2
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    manchester
    Age
    32
    Posts
    11,319
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    49 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474857

    Default Re: ~ safar ul muzaffar (dosra islami maheena)

    جان و مال کي حفاظت کيلئے۔
    جوکوئي آخري چہاہ شنبہ کے دن پانچوں فرض نمازوں کے بعد نہايت توجہ و يکسوئي کے ساتھ قبلہ رخ بيٹھ کر ايک مرتبہ ذيل مین دي ہوئي آيات مبارکہ پڑھ کر پاني پر دم کرے اور يہ پاني خود بھي پئيے اور اپنے گھر والوں کو بھي پلائے تو بفضل باري تعالي وہ ہر طرح کي مصيبت و پريشاني سے محفوظ رہے گا، اللہ تعالي يہ دم کيا ہوا پاني پينے والے کي جان و مال کي حفاظت فرمائے گا، اس کي عمر ميں برکت عطا فرمائے گا۔۔۔۔۔
    dua 7 - ~ safar ul muzaffar (dosra islami maheena) ~
    ثواب حاصل کرنا۔
    جوکوئي آخر يہ چاہے کہ اسے بہت زيادہ ثواب حاصل ہو، اللہ تعالئ اس کے گناہ معاف کرے اور اسے نيکي کرنے کي توفيق مرحمت فرمائے تو وہ آخري چہار شنبہ کے دن چاشت کي نماز کے بعد چار رکعت نفل نماز اس طرح پڑھے کہ ہر رکعت ميں سورہ فاتحہ کے بعد تين مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے، پھر جب سلام پھيرے تو ستر مرتبہ سورہ الم نشرح پڑھے، ستر مرتبہ سورہ والتين پڑھے، ستر مرتبہ سورہ نصر پڑھے اور ستر مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے۔
    آخري چہار شنبہ کي رسم۔
    اس ماہ صفر کے آخري چہار شنبہ کي جو رسم عوام الناس ميں مروج ہے کہ اس دن حضور نبي کريم نے بيماري سے صحت پائي تھي اور غسل صحت فرمايا تھا، اس بنا پر مسلمانوں کي ايک بڑي تعداد آخري چہار شنبہ کو ايک تہوار کے طور پر نہاتي ہے اس کي کوئي اصل شرعيت مطہرہ نہں ملتي، تقريبا تمام مکتبہ فکر کے جيد علماء کرام نے اس رسم کو بے اصل بتايا ہے، اس رسم کے بارے ميں امام احمد رضا خان بريولي رحمتہ عليہ سے سوال کيا گيا تھا جس کا آپ نے نہايت معقول اور واضع جواب ارشاد فرمايا، چنانچہ کتاب احکام شريعت ميں تحرير ہے کہ۔
    فرماتے ہيں علمائے دين اس بارے ميں کہ صفر کے آخري چہارہ شنبہ کے متعلق عوام مں مشہور ہے کہ دن حضور نبي کريم نے بيماري سے صحت پائي تھي، اس بنا پر اس دن کھانا و شيرني وغيرہ تقسيم کرتے ہيں اور جنگل کو سير کو جاتے ہيں، غرضيکہ مختلف مقامات پت مختلف رسومات ہوتي ہيں، کہيں اس ک ونحس و مبارک جان کر گھر کے پرانے برتن گلي ميں توڑ دئيے جاتے ہيں اور تعويز و چھلہ چاندي کے اس دن کي صحت بخشي جناب حضور ميں مريضوں کو استعمال کراتے ہيں يہ تمام کام حضور سرور کائنات کے صحت پانے کي بنا پر عمل ميں لائے جاتے ہيں، لہذا اس کي اصل شريعت مطہرہ ميں ثابت ہے کہ نہيں؟ اور فاعل عامل اس کا بربنائے ثبوت يا عدم مرتکب گناہ ہوگا يا قابل ملامت و تاديب ہوگا۔
    الجواب۔
    آخري چہار شنبہ کي کوئي اصل نہيں ہے اور نہ ہي اس دن حضور نبي کريم کي صحت يابي کا کوئي شبوت، بلکہ وہ مرض جس ميں وصال مبارک ہوا، اس کي ابتدا اسي دن بتائي جاتي ہے، اور ايک حديث مرفوع ميں آيا ہے۔
    آيت
    اور مروي ہوا ابتدائي ابتلائے حضرت ايوب اسي دن تھي اور اسے نحس سمجھ کر مٹي کے برتن توڑنا گناہ اور مال کا نقصان ہے، بہر حال يہ باتيں بے اصل و معني ہيں۔
    (احکام شريعت حصہ اول ١١١،١١٠)۔

  3. #3
    Join Date
    Aug 2008
    Location
    ~Near to Heart~
    Age
    28
    Posts
    78,521
    Mentioned
    3 Post(s)
    Tagged
    2881 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474924

    Default Re: ~ safar ul muzaffar (dosra islami maheena) ~


  4. #4
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    manchester
    Age
    32
    Posts
    11,319
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    49 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474857

    Default Re: ~ safar ul muzaffar (dosra islami maheena) ~

    shukria

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •