Results 1 to 4 of 4

Thread: Bush Ke Galay Mai Biscuit

  1. #1
    Join Date
    Feb 2009
    Location
    Islamabad
    Age
    28
    Posts
    3,595
    Mentioned
    2 Post(s)
    Tagged
    248 Thread(s)
    Thanked
    1
    Rep Power
    21474848

    grin Bush Ke Galay Mai Biscuit

    صدر بُش کے گلے میں بسکٹ پھنس گیا اور وہ بے ہوش ہوکر گرپڑے۔ خبر جنگل کی آگ کی طرح پوری دنیا میں پھیل گئی۔ کئی لوگ پوچھتے نظر آئے کہ کیا بسکٹ اُسامہ نے بھیجا تھا؟۔۔۔۔۔ صدربش نے کہا ہے کہ جب میں بے ہوش کر گرا تو سب سے زیادہ تشویش میرے کتوں کوہوئی۔الل ہ جانے بش صاحب کس کو گالی دے رہے ہیں کیونکہ اخباری اطلاعات کے مطابق سب سے زیادہ تشویش ان کے سکیورٹی گارڈز کوہوئی ۔اِس خبر کے بعد بہت سے لوگوں کو اطمینان ہوگیا ہے کہ امریکہ کا صدر بھی ایک عام انسان ہے۔۔۔۔۔وہ بھی بداحتیاطی کرسکتا ہے۔۔۔۔۔اُس کو بھی چوٹ لگ سکتی ہے۔۔۔۔۔ورن ہ میرے جیسے کئی یہی سمجھتے تھے کہ بش صاحب کو باتھ روم بھی جانا ہوتو وہ اپنی بجائے کسی ملازم کو بھیج دیتے ہیں۔
    تصویروں میں بش کا جو چہرہ دکھایا گیا ہے اس میں ان کے بائیں گال پربڑا سا سرخ نشان ہے۔بقول شاعر!



    تیری آنکھوں میں سرخ دھاگے ہیں
    رات کس کے نصیب جاگے ہیں
    لیکن مجھے یقین ہے کی کسی کے نصیب جاگنے کی بجائے سو گئے ہوں گے کیونکہ بش کی آنکھیں نہیں، گال لال ہے۔بش کے بے ہوش ہونے کی خبر سنتے ہی میاں صاحب نے مجھے فون کیا!
    �سُنا ہے بش بسکٹ کھا کر بے ہوش ہوگیا؟�
    �تو اور کیا وہ سیمنٹ کھا کر بے ہوش ہوتا�
    �نہیں نہیں۔۔۔۔۔م یں تو یہ پوچھنا چاہ رہا تھا کہ بے ہوش بُش کی شکل کیسی لگ رہی تھی؟�
    �ہوش مند بُش سے خاصی بہتر تھی�
    میاں صاحب نے ایک طویل سانس لیا اور رسیور رکھ دیا۔
    قارئین انکل!۔۔۔۔۔ مجھے حیرت ہے کہ سب لوگ بُش کا حال پوچھ رہے ہیں، کسی نے ابھی تک یہ بھی نہیں پوچھاکہ بے چارے بسکٹ پر کیا گذری۔۔۔۔۔ آخر وہ بھی انسان ہے۔۔۔۔۔امر یکی انتظامیہ سے میری التجا ہے کہ وہ بسکٹ کے بارے میں بھی عوام کو مطلع کریں کہ اُس کی طبیعت اب کیسی ہے۔۔۔۔۔کیا وہ اب قابلِ استعمال رہا ہے یا ناپاک ہوگیا ہے۔

    میں نے میاں صاحب سے پوچھا کہ بُش کے بے ہوش ہونے پر اُس کے کُتے کیوں تشویش میں مبتلا ہوگئے تھے؟
    اطمینان سے بولے �بھائی چارہ بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔�
    میں سوچ رہا ہوں کہ اگر میں موقع پر موجود ہوتا توکیا کرتا؟۔۔۔۔۔ بُش صاحب کو ہوش میں لانے کے لیے ڈاکٹرز نے بہت جتن کیے ہوں گے۔۔۔۔۔اُن ھیں فوری طور پر ایمرجنسی میں لے جایا گیا ہوگا۔۔۔۔۔ اُن کے اِردگرد �ٹوٹیاں �لگادی گئی ہوں گی۔۔۔۔۔نرس یں اُنھیں پنکھا جھلنے لگے گئی ہوں گی۔۔۔۔۔وائ ٹ ہاؤس کا سٹاف اُن کے پیروں کی مالش کرنے میں لگا ہوگا۔۔۔۔۔ل یکن جناب اگریہ لوگ تھوڑا خرچہ کرکے مجھے کال کرلیتے تو میں ایک منٹ میں بُش کو ہوش میں لاسکتا تھا۔ میں نے کچھ بھی نہیں کرنا تھا۔۔۔۔۔بس بُش صاحب کے کان میں اِتنا ہی کہنا تھا ۔۔۔۔۔ �جانو!۔۔۔۔ ۔ اُٹھو ۔۔۔۔۔ دیکھو ' اُسامہ ' چاچوآئے ہیں۔۔۔۔۔�

    میرے دوست سلمان ہاتف صاحب اِس بات پر بضد ہیں کہ بُش بسکٹ کی وجہ سے نہیں بلکہ ٹی وی پر فٹ بال میچ دیکھنے کی وجہ سے بے ہوش ہوئے۔اُن کا کہنا ہے کہ ممکن ہے تماشائیوں میں اُنھیں اُسامہ نظر آگیا ہو۔۔۔۔۔ بھلا ایسا کیسے ہوسکتا ہے۔۔۔۔۔بُش صاحب تو خود اِتنے اچھے تماشائی ہیں۔۔۔۔ اُنھیں بھلا تماشائیوں سے خوف کیوں آنے لگا۔۔۔۔۔او ر ویسے بھی اگر اُسامہ تماشائیوں میں بیٹھا ہوتا تو اُس سے کیا خطرہ تھا۔۔۔۔۔ ڈرنے کی بات تو اُس وقت ہوتی اگر وہ تماشائیوں کی بجائے کھلاڑیوں میں شامل ہوتا۔

    وائٹ ہاؤس کی انتظامیہ کو چاہے کہ اگر واقعی بُش صاحب کے گلے میں بسکٹ پھنس گیا تھا تو وہ بُش صاحب کے گلے کی نالی کُھلی کرنے کا بندوبست کریں۔میں پھر حیران ہوں کہ جو شخص پورا افغانسان کھا گیا۔۔۔۔۔اُ س کے گلے میں ایک بسکٹ کیسے پھنس گیا۔ممکن ہے بسکٹ افغانستان سے بڑاہو۔۔۔۔۔ ہمارے محلے کا بدمعاش اکثر کڑک کر بولتا ہے کہ ۔۔۔۔۔�اُوؠ ?ے میں ٹبر کھا جاں تے ڈکاروی نہ لاں۔۔۔۔۔�۠ ?۔۔۔۔اور میں ہمیشہ اُسے ہاتھ جوڑ کر سمجھاتا ہوں کہ جناب اِسے بدمعاشی نہیں بد ہضمی کہتے ہیں۔۔۔۔۔لگ تا ہے بُش صاحب کو بھی بد ہضمی شروع ہوگئی ہے۔ بدمعاشی کے بعد اکثر ایسی بدہضمی ہوجاتی ہے۔
    Last edited by DaNgErOuS tEaRs; 23-08-2012 at 01:00 PM.

  2. #2
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,763
    Mentioned
    104 Post(s)
    Tagged
    8577 Thread(s)
    Thanked
    80
    Rep Power
    21474998

    Default Re: بُش کے گلے میں بسکٹ

    Urdu Adab_O_Mazah Main Share Karna Chahiye Tha Yaar









    پھر یوں ہوا کے درد مجھے راس آ گیا

  3. #3
    Join Date
    Feb 2009
    Location
    Islamabad
    Age
    28
    Posts
    3,595
    Mentioned
    2 Post(s)
    Tagged
    248 Thread(s)
    Thanked
    1
    Rep Power
    21474848

    asking

    Ab ho gayee hai bhai.

    Khush ho na.
    **HAPPY RAMZAN KAREEM**



  4. #4
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,763
    Mentioned
    104 Post(s)
    Tagged
    8577 Thread(s)
    Thanked
    80
    Rep Power
    21474998

    Default Re: بُش کے گلے میں بسکٹ

    Haan Bohot
    پھر یوں ہوا کے درد مجھے راس آ گیا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •