Results 1 to 6 of 6

Thread: Soorat aihaqa

  1. #1
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    HEART
    Posts
    5,555
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    96 Thread(s)
    Thanked
    8
    Rep Power
    21474851

    Soorat aihaqa


    درس قرآن مجید : سورۃ الحاقہ
    وہی کھڑ کھڑ انے والی جس کو ثمود اور عاد نے جھٹلایا، تو ثمود اُس آفت سے ہلاک ہوئے جو حد سے باہر تھی اور عاد اُس آندھی سے برباد ہوئے جو سرکش اور بے قابو ہوگئی۔ اُس نے ، سات رات اور آٹھ دن، یہ (آندھی)، اُنھیں جڑ پیڑ سے اُکھاڑ نے کے لیے ، اُن پر ٹھیرادی۔ تم اُنھیں دیکھتے کہ اِس طرح اُس میں پچھڑ ے پڑ ے ہیں ، جیسے وہ کھجور کے کھوکھلے تنے ہوں ۔ تو اب کیا اِن میں سے کسی کو باقی دیکھتے ہو؟ ، (الحاقہ 4-8:69)

    قوم عاد کے واقعے کی شہادت

    قیامت اور سزا و جزا کے لازمی ہونے پر قوم ثمودکے بعد قوم عادکی تباہی کو بطور شہادت پیش کیا جا رہا ہے ۔ قوم عاد حضرت نوح کی قوم کی تباہی کے بعد عرب کی دوسری بڑ ی قوم تھی جو تباہ کی گئی۔ سرزمین عر ب کے نقشے میں اس قوم کا مقام وہ علاقہ ہے جو عرب کے جنوب میں واقع ہے اور اسے ربع الخالی کہا جاتا ہے ۔ آ جکل س کا شمار دنیا کے عظیم ترین صحراؤں میں ہوتا ہے ۔ قرآن کریم میں بھی اسے احقاف یعنی ریت کے تودوں کا علاقہ قرار دیا گیا ہے ۔ لیکن قوم عاد کے زمانے میں اس کا مرکزی شہر ارم تہذیب و تمدن کا مرکز تھا۔ اس شہر کے آثار کو موجودہ دور میں دریافت کر لیا گیا ہے ۔ قرآن کریم نے سورۂ فجر میں اس کے بار ے میں واضح کیا ہے کہ یہاں اونچے اونچے ستونوں پر عمارتیں بنائی جاتی تھیں ۔ سورۂ شعرا میں حضرت ہود کے بیا ن میں یہ بات واضح کی گئی ہے کہ یہ قوم شوق تعمیر میں ہر اونچے مقام پر ایک عمارت لاحاصل طور پر بنادیتی تھی اور بڑ ے بڑ ے محلات بنانے کے فن میں ماہر تھی۔

    اس قوم کا زمانہ آج سے کم و بیش پانچ چھ ہزار برس قبل کا متعین کیا جاتا ہے اور اُس زمانے میں اگر کوئی قوم یہ سب کچھ کرنے پر قادر تھی تو اس سے اس کی عظمت، رفاہیت اور قوت و طاقت کا اندازہ کیا جا سکتا ہے ۔ قرآن نے ا ن کے ذکر میں مختلف سورتوں جیسے سورۂ فجر، اعراف، حٰم سجدہ وغیرہ میں اس بات کو واضح کیا ہے کہ یہ لوگ مال و دولت اور تہذیب و تمدن کے علاوہ جسمانی قوت وطاقت میں بھی دنیا بھر میں سب سے آگے تھے ۔

    قوم عاد پر عذاب

    قوم عاد ان لوگوں کی اولادوں میں سے تھے جنھیں طوفان نوح کے وقت اللہ تعالیٰ نے ایمان لانے کے صلے میں طوفان نوح سے بچالیا تھا۔ مگر جیسا کہ ہمیشہ ہوتا آیا ہے ، اس قوم نے ایمان سے آغاز کیا، مگر رفتہ رفتہ ان میں شرک پھیلنے لگا۔ ساتھ میں یہ اپنی طاقت و قوت کی بنا پر ظالم و جبار لوگ بنتے چلے گئے ۔ یہ وہ وقت تھا جب اللہ تعالیٰ نے ان میں اپنے جلیل القدر رسول حضرت ہود علیہ السلام کو مبعوث فرمایا۔

    حضرت ہود نے اس قوم کو اس کے شرک اور دیگر خرابیوں پر بڑ ی دردمندی اور دلسوزی کے ساتھ متوجہ کیا۔ مگر قوت وطاقت نے اس قوم کا دماغ خراب کر دیا تھا۔چنانچہ اس کے کفر کی پاداش میں اس قوم پر وہ عذاب مسلط کیا گیا جس کا بڑ ا تفصیلی ذکر ان آیات مبارکہ میں کیا گیا ہے ۔ عذاب کے بادل اپنے دامن میں ایک طوفانی آندھی کو لے کر اٹھے ۔ یہ آندھی ایک ہفتے سے زائد ان پر مستقل مسلط رہی۔ اس نے ان کے تہذیب و تمدن کو مٹاڈالا اور ان کو اس طرح بے بسی کے ساتھ مارا کی ان کی لاشیں کھجور کے کھوکھلے تنوں کی مانند لڑ ھکتی پھر رہی تھیں اور کوئی ان کا پرسان حال نہ تھا۔ اس کے بعد آج کے دن تک ان کا نام صرف تاریخ کے صفحات تک ہی محدود ہوکر رہ گیا ہے

  2. #2
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    apne ghar mein sach.....bolrahi hoon
    Posts
    19,369
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    11 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    0

    Default Re: Soorat aihaqa

    jazakallah

  3. #3
    Join Date
    Sep 2008
    Location
    Multan
    Age
    26
    Posts
    2,384
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474848

    Default Re: Soorat aihaqa


  4. #4
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi, Pakistan, Pakistan
    Posts
    125,914
    Mentioned
    836 Post(s)
    Tagged
    9270 Thread(s)
    Thanked
    1179
    Rep Power
    21474971

    Default Re: Soorat aihaqa

    Jazak ALlah

    yeh nahi pata tha ke Qoum-e- Noh he thi wo bhi...

  5. #5
    Join Date
    Feb 2009
    Location
    City Of Light
    Posts
    26,767
    Mentioned
    144 Post(s)
    Tagged
    10310 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474871

    Default Re: Soorat aihaqa

    Jazakallah........

  6. #6
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Europe/NWFP
    Age
    25
    Posts
    8,272
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    31 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474854

    Default Re: Soorat aihaqa


Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •