Results 1 to 3 of 3

Thread: خُدا! کیا کریں؟

  1. #1
    پاکستانی's Avatar
    پاکستانی is offline تلاش ہے کسی بیگانے کی
    Join Date
    Aug 2009
    Location
    Land of Silence,
    Posts
    2,327
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474847

    Default خُدا! کیا کریں؟

    خُدا! کیا کریں؟

    وہ، پِھر پِھر، ہمیں یاد آنےلگے ہیں !
    ستاتے رہے تھے، ُرلانے لگے ہیں !

    ترستے ہیں اب، اُن کی آواز کو ھم
    کِسی اور کو وہ سُنانے لگے ہیں !

    ابھی سر پہ ابروں کا تھا خوب سایہ
    وہی، اُڑ کہیں اور جانے لگے ہیں !

    نِگاہوں میں اب صرف پرچھائیاں ہیں
    لگا تار، سپنے جگانے لگے ہیں !

    کبھی، ہچکیوں میں سماتيں ہیں سانسیں
    کبھی، اب قدم ڈگمگانے لگے ہیں !

    ھمیں کُچھ پتہ ہی نہیں، کیا ہوا ہے؟
    شب و روز نظریں چُرانے لگے ہیں !

    یہ ابروں کا دِلکش سماں ہے، مگر وہ
    پُرانے بہانے بنانے لگے ہیں !

    مخاطب زمانے کی رعنائياں ہیں
    وہ پردوں میں چہرہ چُھپانے لگے ہیں !

    نگاہ اُن کی اپنی، نقاب اُنکا اپنا
    وہ آئینے کو ُکچھ دکھانے لگے ہیں !

    یہ رنگیں نقابوں کا کیا سِلسلہ ہے ؟
    وہ رنگینیاں آزمانے لگے ہیں !

    خُدا! کیا کریں؟ وہ، ابد ہولے ہولے
    کہیں اور دُنیا بسانے لگے ہیں

  2. #2
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi, Pakistan, Pakistan
    Posts
    125,914
    Mentioned
    839 Post(s)
    Tagged
    9270 Thread(s)
    Thanked
    1181
    Rep Power
    21474971

    Default Re: خُدا! کیا کریں؟

    wah umda sharing


    ترستے ہیں اب، اُن کی آواز کو ھم
    کِسی اور کو وہ سُنانے لگے ہیں !
    صرف آواز نہیں ، لفظ بھی مقفل ہیں مرے

    سوچ میں ہوں کہ اب تجھ کو پکاروں کیسے

  3. #3
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,763
    Mentioned
    104 Post(s)
    Tagged
    8577 Thread(s)
    Thanked
    80
    Rep Power
    21474998

    Default Re: خُدا! کیا کریں؟

    ترستے ہیں اب، اُن کی آواز کو ھم
    کِسی اور کو وہ سُنانے لگے ہیں

    Yehi Soch Soch Kar Na


    Zabardast
    پھر یوں ہوا کے درد مجھے راس آ گیا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •