Results 1 to 4 of 4

Thread: Bemaqsadiyat se parheiz

  1. #1
    Join Date
    Dec 2009
    Location
    India
    Posts
    367
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474845

    Default Bemaqsadiyat se parheiz

    بے مقصدیت سے پرہیز
    عن ابی ہریرۃ رضی اللہ عنہ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم:


    من حسن اسلام المر ترکہ ما لایعنیہ)۔)
    رواہ الترمذی'
    "حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:کسی شخص کے اسلام کی خوبی یہ ہے کہ وہ غیر متعلق باتوں کو چھوڑدے۔"
    اللہ تعالیٰ نے انسان کو اس د نیا میں بے پناہ صلاحیتیں اور ارادہ و اختیار اور تصرف کی قوتیں دے کر بھیجا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اپنے انبیا کے ذریعے سے اس کی راہ نمائی بھی کردی ہے کہ اپنے اس اختیار اور خدا کی بخشی ہوئی قوتوں کو کس طرح خدا کی مرضی کے مطابق استعمال کرنا ہے اور اس کائنات کے نظام کو صحیح بنیادوں پر استوار رکھنا ہے۔ اس لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں کو ہر اس کام سے پرہیز کرنے کا حکم دیا ہے جس سے خود اپنی ذات یا بنی نوع انسان کو کوئی فائدہ نہ پہنچے۔اللہ تعالیٰ قیامت کے دن ہر شخص سے اس کی صلاحیتوں کے منفی اور مثبت استعمال کا حساب لے گا۔پھر اس حساب کی بنیاد پر اس کے لیے جنت یا دوزخ کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    جو لوگ اپنا وقت فضول اور بے مقصد کاموں میں ضائع کرتے ہیں وہ ایک تو زندگی کی دوڑ میں دوسری قوموں اور لوگوں سے پیچھے رہ جاتے ہیں،دوسر ے وہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے سامنے بھی شرمندہ ہوں گے۔ اسی لیے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک اور روایت میں فرمایا:
    "فلیقل خیرا او لیصمت:
    پس وہ اچھی بات کہے یا پھر خاموش رہے۔"

    اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم اپنا تمام وقت کسی اچھے مقصد کے لیے استعمال کریں اور اس قیمتی مہلت کو فضول اور بے مقصد کاموں میں بر باد نہ کریں۔
    progress - Bemaqsadiyat se parheiz

  2. #2
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    ♥ ♥ ChaAnd K paAr♥ ♥
    Posts
    41,780
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1314 Thread(s)
    Thanked
    2
    Rep Power
    21474887

    Default Re: Bemaqsadiyat se parheiz



    ye cheez kafi rare hain aaj kul

  3. #3
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Europe/NWFP
    Age
    25
    Posts
    8,272
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    31 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474854

    Default Re: Bemaqsadiyat se parheiz


  4. #4
    Join Date
    Dec 2009
    Location
    Pakistan
    Posts
    314
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    9

    Default Re: Bemaqsadiyat se parheiz

    JazzakAllah

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •