Results 1 to 2 of 2

Thread: Ya Muhammad Tamana-e- by Saeed Hashmi

  1. #1
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    HEART
    Posts
    5,555
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    96 Thread(s)
    Thanked
    8
    Rep Power
    21474851

    Haya .... Emaan .... Khushboo

    اور وہ کہ جب کوئی بے حیائی یا اپنی جانوں پر ظلم کریں اللّٰہ کو یاد کرکے اپنے گناہوں کی معافی چاہیں اور گناہ کون بخشے سوا اللّٰہ کے اور اپنے کئے پر جان بوجھ کر اَڑ نہ جائیں
    سورت آل عمران آیت ١٣٥



    تم فرماؤ میرے رب نے تو بے حیا ئیاں حرام فرمائی ہیں جو ان میں کھلی ہیں اور جو چھپی اور گناہ اور ناحق زیادتی اور یہ کہ اللّٰہ کا شریک کرو جس کی اس نے سند نہ اتاری اور یہ کہ اللّٰہ پر وہ بات کہو جس کا علم نہیں رکھتے



    سور ت الاعراف آیت ٣٣



    یہ خِطاب مشرکین سے ہے جو بَرہنہ ہو کر خانۂ کعبہ کا طواف کرتے تھے اور اللّٰہ تعالٰی کی حلال کی ہوئی پاک چیزوں کو حرام کر لیتے تھے ، ان سے فرمایا جاتا ہے کہ اللّٰہ نے یہ چیزیں حرام نہیں کیں اور ان سے اپنے بندوں کو نہیں روکا ، جن چیزوں کو اس نے حرام فرمایا وہ یہ ہیں جو اللّٰہ تعالٰی بیا ن فرماتا ہے ان میں سے بےحیائیاں ہیں جو کھلی ہوئی ہوں یا چھپی ہوئی ، قولی ہوں یا فعلی ۔


    تفسیر خزائن العرفان




    عراق کے مشہور شہر بصرہ میں ایک بزرگ گزرے ہیں جنہیں لوگ حضرت مِسکی (رحمتہ اللہ علیہ) کے نام سے پکارا کرتے تھےمسکی عربی لفظ ہے جسکے لغوی معٰنی ہیں مُشک والا مشکبار یعنی مُشک کی خوشبو میں بسا ہوا
    اور ٓا پکا نام مِسکی مشہور ہونے کی وجہ صرف یہی بیان کی جاتی ہے کہ ٓاپ سے ہر وقت مشک کی خوشبو ٓایا کرتی تھی حتٰی کہ ٓا پ جس راستے سے گزر جاتے وہ راستہ بھی مہک جاتا۔




    آپ علیہ الرحمہ جب مسجد تشریف لےجاتےتو لوگوں کو خوشبو کی مہک سے ہی معلوم ہوجاتا کہ حضرت مِسکی علیہ الرحمہ تشریف لا چکے ہیں


    ایک مرتبہ کسی نے دریافت کیا حضور ٓاپکو خوشبو پر کثیر رقم خرچ کرنی پڑتی ہوگی ٓاپ نے مُسکرا کر جواب دیا نہ ہی میںنے کبھی خوشبو خریدی اور نہ ہی کبھی لگائی ہے
    مجھ سے جو ہر وقت مُشک کی خوشبو ٓاتی ہے یہ ایک عجیب وغریب واقعہ ہے
    مزید استفسار پر ٓاپ نے یہ واقعہ سُنایاکہ میں بغداد شریف کے ایک خوشحال گھر میں پیدا ہوا اور میری بھی تعلیم و تربیت اُمرا َٔ کے بچوں کے ساتھ ہوئی میں نہایئت خوبصورت اور باحیا تھا۔



    میری شرم وحیا کو دیکھ کر کسی نے میرے والد کو مشورہ دیا کہ اِسے بازار میں بِٹھاو تاکہ اسکی حیا کچھ کم ہواور اس طرح یہ لوگوں کیساتھ گُھل مِل کے رہنا بھی سیکھ جائے گا چناچہ میرے والد نے مجھے ایک (بَزَار)کپڑے کے تاجر کی دُکان پر بِٹھا دیا ایک دِن ایک بُڑھیانے کچھ قیمتی کپڑے نِکلوائے پھر بَزَار سے کہنے لگی میرے ساتھ کسی کو بھیج دو تاکہ جو پسند ہوں اُنہیں لینے کے بعد قیمت اور بقیہ کپڑے واپس لے ٓائےچناچہ دکاندار نے مجھے بھیج دیا بڑھیا مجھے ایک عظیم الشان محل میں لے گئی اور مجھے ایک ٓاراستہ کمرے میں بھیج دیا جہاں پر زیورات سے آراستہ خوش لباس جوان لڑکی تخت پربیٹھی ہوئی تھی یہ کمرہ اتنا حسین اور سجا ہوا تھاکہ اس سے قبل میری ٓانکھوں نے نہ دیکھا تھامجھے دیکھتے ہی اُس لڑکی پر شیطان غالب ٓاگیا وہ میرے قریب ٓاکر مجھ سے چھیڑ خانی کرنے لگی اور مجھے گناہ کی دعوت دینے لگی میں نے گھبرا کر کہا اللہ عزوجل سے ڈر ۔ مگر شیطان اُس لڑکی پر پوری طرح مُسلط تھا وہ نہ مانی ۔جب میں نے اُسکی ضد دیکھی تو میرے دِل میں گناہ سے بچنے کی ایک تدبیرآئی اور میں نے اُس لڑکی سے کہا کہ مجھے استنجا کی حاجت محسوس ہورہی ہےاُس کی آواز پر بیشمار کنیزیں حاضرہو گیئں اُس نے کہا اپنے آقا کو بیت الخلا لیجاو ۔ میں جب بیت الخلا پہنچا تو فرار کی کوئی راہ نہ ملی اور مجھے اُس عورت کے ساتھ بدکاری کرتے ہوئے اپنے رب عزوجل سے حیا ٓارہی تھی چُناچہ مجھے ایک ہی رستہ سمجھ ٓایا اور میں نے استنجا ٗخانے کی غلاظت سے اپنے ہاتھ منہ اور جسم سَان لئے اور کنیزوں کو خود سے ڈرانے لگا اور دیوانوں کی طرح چیخنے چلانے لگا کنیزیں خوفزدہ ہو کر پاگل پاگل چِلانے لگیں تمام کنیزوں نے مِل کر مجھے ایک ٹاٹ میں لپیٹا اور مجھے ایک باغ میں پھینک دیا گیا جب مجھے یقین ہوگیا کہ سب جاچُکے ہیں تب میں اُٹھا اور اپنے جسم اور کپڑوں کو دھو کر پاک کیااور اپنے گھر خاموشی سے چلاگیا اور اِس بات کا کسی سے تذکرہ نہیں کیا اُسی رات میں نے خواب میں ایک بُزرگ کو خواب میںدیکھا اُنہوں نے مجھ سے پوچھا کیا تُم مجھے جانتے ہو میں نے عرض کیانہیں اُنہوں نے کہا ـ میں جبرایئل ( علیہ السلام ) ہوں اُسکے بعد اُنہوں نے میرے منہ اور جسم پر ھاتھ پھیرا ۔ اور اُس وقت سے میرے جسم سے مُشک کی بہتریں خوشبو ٓانے لگی ۔ یہ سیدنا جبرایئل علیہ السلام کے دست مُبارک کیخوشبوہے حوالہ ۔روض الریاحین
    یا رب عزوجل ہمیں بھی اپنے پیارے محبوب ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی حیا دار چشمان ءِ کرم کے صدقے حیا کی دولت عطا فرما اور بے حیائی سے بچا - آمین بجاہِ نبی الامین وصلی اللہ تعالی علیہ وسلم
    Last edited by shaan; 06-12-2009 at 01:29 AM.

  2. #2
    Join Date
    Dec 2009
    Location
    Pakistan
    Posts
    314
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    9

    Default Re: Ya Muhammad Tamana-e- by Saeed Hashmi

    JazzakAllah

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •