Results 1 to 3 of 3

Thread: موسیقار اے آر رحمن ،سرودنواز، امجد علی خا 

  1. #1
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    ♥ ♥ ChaAnd K paAr♥ ♥
    Posts
    41,780
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1314 Thread(s)
    Thanked
    2
    Rep Power
    21474887

    Default موسیقار اے آر رحمن ،سرودنواز، امجد علی خا 

    لندن: ہندوستان کے نامور سرود نواز استاد امجد علی خان اور بالی وڈ موسیقار اللہ رکھا رحمان کو موسیقی کی دنیا کے سب سے مشہور ایوارڈ گریمی کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔ امجد علی خان کو ان کے البم این شیئنٹ ساؤنڈر اور اے آر رحمان کو فلم سلم ڈاگ ملینیئرکی موسیقی کے لئے دو زمروں میں نامزدگی ملی ہے۔ استاد امجد علی خان نے اپنا یہ البم عراقی اور امریکی موسیقار رحیم الحاج کے ساتھ مل کر بنایا ہے جسے ٹائم میوزک نے جاری کیا ہے اس البم میں سات گیت ہیں اور یہ سب گیت امجد علی خان نے خود لکھے ہیں۔ خان نے جنہیں اب تک ان کلاسیکی موسیقی میں ان کی خدمات کے عوض حکومت ہند نے متعدد اعزازات سے نوازا تھا۔ گریمی ایوارڈ میں نامزدگی کو انہوں نے اپنے لئے ہی نہیں ملک کے لئے ایک اعزاز قرار دیا ہے۔ انہوں نے اے آر رحمان کی کامیابی کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ بونیل کی فلم سلم ڈاگ ملینیئر کی موسیقی دینے پر انہیں کافی شہرت ملی۔ انہوں نے اس کے لئے تین آسکر ایوارڈ بھی حاصل کئے۔ گریمی ایوارڈ میں انہیں بیسٹ سانگ ریٹرن فار موشن پکچرز اور بیسٹ کمپائلیشن ساؤنڈ ٹریک البم فار موشن پکچرز کے شعبوں میں نامزدگی حاصل ہوئی ہے۔اے آر رحمان کا معاملہ گلوکار اور موسیقار بروس سریگٹس سے ہے جنہیں ونس ان اے لائف ٹائم کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔ رحمن پہلی مرتبہ گریمی ایوارڈ کے لئے نامزد ہوئے ہیں کسی بھی موسیقار کے لئے اس ایوارڈ کی نامزدگی باعث فخر سمجھی جاتی ہے۔ رحمان نے بالی وڈ میں اپنی موسیقی کا سفر روجا اور رنگیلا سے شروع کیا تھا اس کے علاوہ تال، سودیس، رنگ دے بسنتی، گرو اور جودھا اکبر جیسی فلموں میں اپنی موسیقی کا جادو بکھیر چکے ہیں۔ رحمان کو گریمی ایوارڈ میں نامزدگی حاصل ہونے پر بالی وڈ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ موسیقار ٹیم شنکر احسان لوئٹے کے احسان نے بی بی سی سے گفتگو کے دوران کہا کہ یہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے رحمن کے فن نے اب سرحدوں کو عبور کرلیا ہے۔ بالی وڈ کے لئے یہ ایک فخر کی بات ہے۔ موسیقار ساجد کا ماننا ہے کہ رحمن بالی وڈ کے لئے مشعل راہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان کی موسیقی نے دنیا کو یہ ثابت کر دکھایا کہ ہندوستان میں فن کی کمی نہیں ہے۔ ساجد مانتے ہیں کہ رحمان کی موسیقی اور ان کی لگن نے آج انہیں اس مقام تک پہنچایا ہے۔ ساجد کا کہنا ہے کہ ایک وقت تھا جب بالی وڈ کے لوگ ہالی وڈ کا تعاقب کیا کرتے تھے آج ہالی وڈ کے لوگ کام کی تلاش میں یہاں آرہے ہیں اس لئے اب یہ مان لینا چاہئے کہ بالی وڈ کسی بھی طرح ہالی وڈ سے کمتر نہیں ہے۔ موسیقار انو ملک نے کہا کہ رحمان ایک نایاب فنکار ہیں اور ایسا موسیقار صدیوں میں پیدا ہوتا ہے انہیں یقین ہے کہ یہ گریمی ایوارڈ ہندوستان میں ہی آئے گا۔52 گریمی ایوارڈ کی تقریب 21جنوری کو لاس اینجلس میں منعقد ہوگی۔

    *~*~*~*ღ*~*~*~**~*~*~*ღ*~*~*~*

    2m4ccw6 - موسیقار اے آر رحمن ،سرودنواز، امجد علی خا 

    *~*~*~*ღ*~*~*~**~*~*~*ღ*~*~*~*

  2. #2
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi, Pakistan, Pakistan
    Posts
    125,914
    Mentioned
    836 Post(s)
    Tagged
    9270 Thread(s)
    Thanked
    1180
    Rep Power
    21474971

    Default Re: موسیقار اے آر رحمن ،سرودنواز، امجد علی خا&

    main samjhi ke nikal piyarey hogaye
    صرف آواز نہیں ، لفظ بھی مقفل ہیں مرے

    سوچ میں ہوں کہ اب تجھ کو پکاروں کیسے

  3. #3
    Join Date
    Dec 2009
    Location
    pakistan
    Age
    30
    Posts
    142
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    8 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    9

    Default Re: موسیقار اے آر رحمن ،سرودنواز، امجد علی خا&

    thanx 4 the news...................
    Flower - موسیقار اے آر رحمن ،سرودنواز، امجد علی خا 

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •