Results 1 to 2 of 2

Thread: Yahoo...Google

  1. #1
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi, Pakistan, Pakistan
    Posts
    126,287
    Mentioned
    887 Post(s)
    Tagged
    9274 Thread(s)
    Thanked
    1578
    Rep Power
    21474973

    asking Yahoo...Google

    Google yahoo - Yahoo...Google


    Google318 12 - Yahoo...Google

    یاہو-گوگل شراکت پر تشویش


    امریکہ میں شہری حقوق کی تنظیموں نے گوگل اور یاہو کے درمیان آن لائن ایڈورٹائزِنگ اور سرچ سے متعلق ممکنہ پارٹنرشِپ کی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔

    شہری حقوق کی تنظیموں کا خیال ہے کہ اس طرح کی پارٹنرشِپ سے گوگل کو صارفین کے حالات و کوائف پر ضروررت سے زیادہ کنٹرول حاصل ہوجائے گا۔
    یاہو اور گوگل کے درمیان اس بارے میں ابھی کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے تاہم شہری حقوق اور دیہی فلاح و بہبود کی سولہ تنظیموں کے اتحاد کا کہنا ہے کہ اس بڑے پیمانے پر پارٹنرشپ کا عام صارفین کو کافی نقصان ہوگا۔

    بلیک لیڈرشِپ فورم کے گیری فلاورس کا کہنا تھا: اس میگا شراکت سے ہم سبھی کا نقصان ہی ہوگا۔

    دریں اثناء امریکی وزارت انصاف گوگل اور یاہو کے درمیان اپریل میں سرچ اور آن لائن اشتہارات کے لیے ہونے والے ایک تجربے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

    بعض حلقوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دو بڑی کمپنیوں کی شراکت سے بازار پر بےحد کنٹرول بڑھ جائے گا جس کی اینٹی ٹرسٹ قانون کے تحت اجازت نہیں ہے۔

    تاہم امریکی وزارت قانون نے کہا ہے کہ چونکہ یاہو اور گوگل کے درمیان ابھی باضابطہ طور پر معاہدہ نہیں ہوا ہے اس لیے وہ کوئی قدم نہیں اٹھا سکتی ہے۔

    بعض اطلاعات کے مطابق دونوں کمپنیاں ایک ممکنہ معاہدے کی تفصیلات پر غور کر رہی ہیں اور حکومتی اداروں سے رابطے میں ہیں۔
    جمعرات کو شیئرہولڈرز کی میٹنگ میں گوگل کے چیئرمین ایرِک شمِڈ نے کہا کہ یاہو سے اگر معاہدہ طے پایا تو توقع کرتے ہیں کہ اینٹی ٹرسٹ قانون کو خیال میں رکھا جائے گا۔

    شہری حقوق کی تنظیموں کے اتحاد نے امریکی حکومت کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر یہ معاہدہ طے پاگیا تو گوگل کا انٹرنیٹ پر سرچ اور آن لائن کے نوے فیصد حصے پر قبضہ ہوجائے گا اور ساتھ ساتھ صارفین کے حالات و کوائف بھی اسے دستیاب ہوجائیں گے
    Main un sheesha garahon se pochta hon
    K toota dil bhi jorra hai kisi ney



  2. #2
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Islamabad, UK
    Posts
    88,570
    Mentioned
    1073 Post(s)
    Tagged
    9710 Thread(s)
    Thanked
    664
    Rep Power
    21474935

    Default Re: Yahoo...Google

    hmmmmmmm sahi

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •