Results 1 to 2 of 2

Thread: Veena Malik

  1. #1
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi, Pakistan, Pakistan
    Posts
    125,914
    Mentioned
    836 Post(s)
    Tagged
    9270 Thread(s)
    Thanked
    1180
    Rep Power
    21474971

    wink Veena Malik

    VEENA1 - Veena Malik

    VEENA - Veena Malik


    ھارت جانے والی پاکستانی فلم محبتاں سچیاں میں مرکزی کردار ادا کرنے والی وینا ملک کا تعلق کسی فنکار گھرانے سے نہیں لیکن ان کے بارے میں یہ کہنا بےجا نہ ہوگا کہ یہ پیدائشی فنکارہ ہیں۔

    اگرچہ وینا ملک نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا لیکن انہیں اصل شہرت ٹی وی ڈراموں اور فلموں سے ملی۔ آجکل ایک نجی ٹی وی چینل سے ٹیلی کاسٹ ہونے والا ان کا شوہم سب امید سے ہیں بہت مقبول ہے۔

    وینا کی شہرت اب ملکی سرحدوں تک محدود نہیں رہی۔ گزشتہ دنوں انڈین ٹی وی چینلز نے ان کے مقبول شو ہم سب امید سے ہیں کے حوالے سے ایک ڈاکومنٹری بنائی۔ وہ ایک انڈین فلم پنڈ دی کڑی میں بھی کام کر چکی ہیں۔

    وینا ملک اب ملک کی مصروف ترین اداکارہ بن چکی ہیں اور ان کی تین فلمیںعشق بے پروا چاہتیں اور دل کیا کرے سیٹ پر ہیں۔ ایک فلم جینا تیرے نال انہوں نے حال ہی میں سائن کی ہے۔

    وینا ملک نے سکول کے دور ہی سےماڈلنگ شروع کر دی تھی۔
    سب سے پہلے وہ ایک بنک کے کمرشل میں ماڈلنگ کی۔ معروف ڈائریکٹر جاوید فاضل ان دنوں لکیر کے نام سے ایک لانگ پلے بنا رہے تھے انہوں نے جب یہ کمرشل دیکھا تو وینا کو اپنے ڈرامے میں کاسٹ کرلیا۔

    اس کے بعد وینا نے صابن کے ایک کمرشل میں ماڈلنگ کی۔ اس کمرشل کی شوٹنگ تھائی لینڈ میں ہوئی یہ کمرشل جب ہدایت کار جاوید شیخ نے دیکھا تو انہوں نے وینا کو اپنی فلمیہ دل آپ کا ہوا میں سائن کرلیا اور جب یہ فلم ریلیز ہوئی تو وینا ملک ایک عام اداکارہ سے سپر سٹار بن گئیں۔

    اس کے بعد متعدد فلمسازوں اور ہدایت کاروں نے انہیں فلمیں آفر کیں۔ ان کی ایک فلم محبتاں سچیاں گزشتہ سال عیدالفطر پر ریلیز ہوئی جو اب تک ملک بھر کے سنیماگھروں میں زیرنمائش ہے۔ اب یہ فلم بھارت میں بھی ریلیز کی جا رہی ہے۔

    ایک ملاقات کے دوران وینا نے فلم میں آنے کے بارے میں بتایا کہ فلم میں مجھے جاوید شیخ نے اپنی فلم یہ دل آپ کاہوا کے ذریعے متعارف کرایا۔ اس فلم سے میرا باقاعدہ فنی سفر شروع ہوتا ہے۔
    نجی ٹی وی چینل کے شو ہم سب امید سے ہیں کے حوالے سے سوال کے جواب میں وینا نے کہا کہ اس شو میں نے بشری انصاری، فریحہ الطاف، نادیہ خان، ریما، میرا، شیری رحمان، عاصمہ شیرازی اور شلپا شیٹی کی نقل اتاری۔ ان شخصیات میں شلپا کی کاپی کرنا بہت مشکل تھا کیونکہ شلپا کے چہرے اور میرے چہرے کی بناوٹ میں بہت فرق ہے لیکن میں نے اس چیلنج سمجھا اس پر محنت کی اور لوگوں نے میرا کام پسند کیا۔

    میرے لیے ہر کردار دلچسپ تھا کیونکہ اپنی ذات کی نفی کرکے کسی کردار کو پرفارم کرنا ہوتا ہے۔ یہاں میں ایک چیز واضح کر دوں کہ میں نے اب تک جتنے بھی گیٹ اپ اور میک اپ کیے ہیں میں نے خود کیے ہیں، حتی کہ ڈریسز بھی خود بناتی ہوں۔

    اپنی سُپر ہٹ فلم محبتاں سچیاں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ ہدایتکار شہزاد رفیق کے ساتھ کام کروں یہ تجربہ اچھا بھی رہا اور کامیاب بھی۔
    اس فلم کی کامیابی سے فلم انڈسٹری کو بھی سہارا ملا۔ یہ فلم اب بھارت میں بھی ریلیز ہو رہی ہے۔ شہزاد رفیق نے مجھے اپنی نئی فلم جینا تیرے نال میں بھی کاسٹ کرلیا ہے امید ہے کہ میری یہ فلم بھی ہٹ ہو گی۔
    صرف آواز نہیں ، لفظ بھی مقفل ہیں مرے

    سوچ میں ہوں کہ اب تجھ کو پکاروں کیسے

  2. #2
    Join Date
    Apr 2008
    Location
    dreamz
    Age
    27
    Posts
    13,000
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    31 Thread(s)
    Thanked
    1
    Rep Power
    21474859

    Default Re: Veena Malik

    thnx 4 sharing





Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •