Results 1 to 2 of 2

Thread: Medona Child

  1. #1
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi, Pakistan, Pakistan
    Posts
    125,914
    Mentioned
    839 Post(s)
    Tagged
    9270 Thread(s)
    Thanked
    1181
    Rep Power
    21474971

    wink Medona Child

    meddona child - Medona Child

    madonna children - Medona Child


    ڈیوڈ بانڈہ بالآخر میڈونا کے ہوئے


    جنوبی افریقہ کے ملک ملاوی کی عدالت نے امریکی گلوکارہ میڈونا کوایک بچے ڈیوڈ بانڈہ کوگود لینے کی اجازت دے دی ہے۔ دو سالہ ڈیوڈ بانڈہ کو گود لینے کا یہ کیس ملاوی کی عدالت میں اٹھارہ ماہ سے جاری تھا۔اس کیس کے جج جسٹس اینڈریو نیرندا کا کہنا تھا کہوہ اس بات سے نہایت خوش ہیں کہ میڈونا اور ان کے خاوند اینڈریو ہرلحاظ سے بہترین والدین ہیں۔

    ڈیوڈ کے باپ کا کہنا تھا کہ وہ نہایت خوش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہمجھے خوشی ہوئی کہ یہ کیس ختم ہوگیا اور اب ڈیوڈ کے پاس ایک نیا اور اچھا گھر ہے۔

    میڈونا اس فیصلے کے موقع پر عدالت میں نہیں تھیں تاہم ان کے وکیل نے عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مثبت اور اچھا فیصلہ ہے اور اس سے ملاوی میں بچوں کو گود لینے کے قوانین پر یقینًا مثبت اثر پڑے گا۔
    گلوکارہ میڈونا کی ملاقات اس بچے سے سنہ دو ہزار چھ میں ایک یتیم خانے میں ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے اسے گود لینے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس کے بعد سے یہ بچہ میڈونا اور ان کے شوہر اور فلمی ہدایت کار گائے رچی کے ساتھ لندن میں رہ رہا ہے۔

    اس بچے کو گود لینے کے اعلان کے بعد گزشتہ سال میڈونا پر کئی افراد نے سخت تنقید کی تھی جس کے بعد معاملہ انتہائی متنازعہ بن گیا تھا۔

    ملاوی میں بھی کچھ تنظیموں نے تشویش ظاہر کی تھی کہ میڈونا نے ملاوی میں غیر ملکیوں کی جانب سے بچےگود لینے کے قوانین کو نظر انداز کیا ہے۔

    میڈونا نے بچے کوگود لینے کے حوالے سے ایک انٹرویو میں میڈیا پر اس معاملے کو متنازعہ بنانے کا الزام عائد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ کام قانون کے دائرے میں رہ کر کیا ہے۔
    کینز فلم فیسٹول میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہیہ ایک تکلیف دہ اور لمبی جدوجہد بن گئی تھی میں نہیں جانتی کہ اس کو کیوں اتنا متنازعہ بنایا گیا۔

    لیکن آخرکار میں یہ بات سمجھ گئی کہ جب ایک عورت کسی بچے کو جنم دیتی ہے تو اسے بے انتہا درد سے گزرنا پڑتا ہے۔اسی بات سے مجھے قوت ملی ۔اس لیے میں کسی سے شکایت نہیں کروں گی۔

    میڈونا کا ایک سات سال کا بیٹا راکی اورگیارہ سالہ بیٹی لارڈز بھی ہے۔

    میڈونا اپنی فلاحی تنظیم رائزنگ ملاوی کے ذریعے چھ یتیم بچوں کی کفالت کرتی ہیں اور وہ ملاوی کے دارالحکومت کے باہر ایک گاؤں میں چالیس ہزار بچوں کے لیے ایک یتیم خانہ بھی بنوا رہی ہیں۔
    صرف آواز نہیں ، لفظ بھی مقفل ہیں مرے

    سوچ میں ہوں کہ اب تجھ کو پکاروں کیسے

  2. #2
    Join Date
    Apr 2008
    Location
    dreamz
    Age
    27
    Posts
    13,000
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    31 Thread(s)
    Thanked
    1
    Rep Power
    21474859

    Default Re: Medona Child

    thnx 4 sharing jee






Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •