Results 1 to 7 of 7

Thread: Main Mohabbat Likhta Hon.

  1. #1
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi, Pakistan, Pakistan
    Posts
    125,914
    Mentioned
    840 Post(s)
    Tagged
    9270 Thread(s)
    Thanked
    1181
    Rep Power
    21474971

    candel Main Mohabbat Likhta Hon.

    میں محبت لکھتا ہوں


    میں محبت لکھتا ہوں‘ محبت ہر رشتے کی بنیاد ہے اور محبت ہی ہر رشتے کو اُس کی معراج تک پہنچاتی ہے۔ یہ کائنات رب کی اپنی مخلوق سے محبت کی مظہر ہے۔ محبت کو اگر محسوس کرنا چاہیں تو ہر سانس میں محسوس کیا جا سکتا ہے۔ سرسراتی ہوئی ہوا میں‘ گنگناتے پانیوں میں‘ چہچہاتے پرندوں میں‘ رات کی سیاہ چادر پر جھلملاتے ستاروں میں‘ تیز دھوپ میں‘ کسی پیڑ کے ٹھنڈے سائے میں‘ کسی کی آنکھوں میں ٹھہرے ان کہے جملے میں‘ کسی کی ریشمی پلکوں کے گیلے سایوں میں‘ کسی کے نرم ہاتھوں کے مسیحا لمس میں‘ غرض یہ کہ محبت کو ہر گام پر محسوس کیا جا سکتا ہے۔ محبت سردیوں میں دھند سے بھرے شیشے پر انگلیوں کی نرم پوروں سے کسی کا نام لکھتی ہے‘ کسی کے ہاتھ کی ایک پیالی چائے میں بولتی ہے‘ کسی کی خاموش نگاہوں میں لرزتے آنسوؤں میں دکھائی دیتی ہے‘ گیلی ریت پر کسی کے قدموں کے نشاں پر پاؤں رکھ کر چلتی ہے اور کبھی شام ڈھلے گھروں کی جانب لوٹتے پرندوں کی تھکی اُڑانوں میں خاموشی سے اپنا آپ رکھ دیتی ہے۔ محبت کئی بھیس بدل کر ہمارے آس پاس رہتی ہے کبھی ماں کے لرزتے کانپتے ہونٹوں کی دعاؤں سے جھلکتی ہے‘ کبھی گیلی مٹی کی سوندھی خوشبو میں محسوس ہوتی ہے‘ اور کبھی ساحل سے ملنے کو بے تاب سر پٹکتی موجوں میں نظر آتی ہے۔ کبھی خاموشیوں میںصدا بن کر گونجتی ہے اور کبھی چپ چاپ دل کے نہاں خانوں میں جا چھپتی ہے۔ محبت انسان کو بہت بہادر بنا دیتی ہے مگر اس میں کہیں اندر اک ڈر سا رہتا ہے۔ یہ وصال کی راہوں پر ہجر کے خدشوں کا دامن پکڑ کے چلتی ہے۔ محبت بھرا دل عجب واہموں اور اندیشوں کے جنگل میں بھٹکتا رہتا ہے۔ کبھی بچھڑ جانے کا اندیشہ آنکھوں میں نیندوں کی ڈولی اترنے نہیں دیتا اور کبھی کھو دینے کا اندیشہ اسے بے چین رکھتا ہے۔ محبت ہی انسان کو دُعا کا ڈھنگ سکھاتی ہے اور پھر وہ دعا عرش کو ہلا دیتی ہے۔ میں وہ محبت لکھتا ہوں جو محسوس کرتا ہوں۔ وہ محبت مری پلکوں پہ بیٹھی نیندوں میں جاگتی ہے‘ مری ذات کی خاموشیوں میں بولتی ہے‘ لہو کی روانیوں میں دوڑتی ہے اور سینے میں دل کے سنگ دھڑکتی ہے۔ یہ محبت ہی جذبوں کے پھولوں پر لفظوں کی تتلیوں کو بیٹھنا سکھاتی ہے اور پھر یہ خوش رنگ تتلیاں ڈائری میں کبھی غزل کی صورت محفوظ ہو جاتی ہیں‘ کبھی نظم کی صورت اپنے رنگ چھوڑ دیتی ہیں اور کبھی چپ اپ آنسو بن کر مرے چہرے پر کوئی ویر بنا جاتی ہیں۔ میں اس محبت کو لکھتا ہوں اور لکھتا رہوں گا۔ بس اتنا ہی مجھے کہنا تھا اب مرے لفظ باقی کی باتیں آپ سے کریں گے۔
    __________________

  2. #2
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    ♥ ♥ ChaAnd K paAr♥ ♥
    Posts
    41,780
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1314 Thread(s)
    Thanked
    2
    Rep Power
    21474887

    Default Re: Main Mohabbat Likhta Hon.

    bilkul..ye mohabbat he hai jo jeena seekhati hai

    *~*~*~*ღ*~*~*~**~*~*~*ღ*~*~*~*

    2m4ccw6 - Main Mohabbat Likhta Hon.

    *~*~*~*ღ*~*~*~**~*~*~*ღ*~*~*~*

  3. #3
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Someone's Heart
    Posts
    25,848
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    24 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474871

    Default Re: Main Mohabbat Likhta Hon.

    wah ik ik lafz dil main utar gaya

    kisi nay dil he pora nikaal k rakh diya hai bahir

    buht he khoobsurat or sach likha hai ik ik lafz

    zaberdast
    SD ki Basanti

    Chal DhanoOo

    I Love the feelings When U Hold My Hand....

    53339010150654137193873 - Main Mohabbat Likhta Hon.

  4. #4
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Someone's Heart
    Posts
    25,848
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    24 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474871

    Default Re: Main Mohabbat Likhta Hon.

    muhbbat waqiye he duaien kerna seekha deti hai........
    SD ki Basanti

    Chal DhanoOo

    I Love the feelings When U Hold My Hand....

    53339010150654137193873 - Main Mohabbat Likhta Hon.

  5. #5
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi, Pakistan, Pakistan
    Posts
    125,914
    Mentioned
    840 Post(s)
    Tagged
    9270 Thread(s)
    Thanked
    1181
    Rep Power
    21474971

    Default Re: Main Mohabbat Likhta Hon.

    haina
    صرف آواز نہیں ، لفظ بھی مقفل ہیں مرے

    سوچ میں ہوں کہ اب تجھ کو پکاروں کیسے

  6. #6
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,763
    Mentioned
    104 Post(s)
    Tagged
    8577 Thread(s)
    Thanked
    80
    Rep Power
    21474998

    Default Re: Main Mohabbat Likhta Hon.

    Very Nice
    پھر یوں ہوا کے درد مجھے راس آ گیا

  7. #7
    Join Date
    Aug 2009
    Posts
    3,960
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    31 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474848

    Default Re: Main Mohabbat Likhta Hon.

    whksxc - Main Mohabbat Likhta Hon.

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •