Results 1 to 7 of 7

Thread: Yeh Gonjti Mohabbatain Aur Log.

  1. #1
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi, Pakistan, Pakistan
    Posts
    125,914
    Mentioned
    839 Post(s)
    Tagged
    9270 Thread(s)
    Thanked
    1180
    Rep Power
    21474971

    candel Yeh Gonjti Mohabbatain Aur Log.

    ایک ماہر نفسیات کے کمرے میں محمود بیٹھا اپنی گذشتہ زندگی کا سوچ رہا تھا۔ درد سے اس کا سر پھٹا جا رہا تھا۔ اتنے میں ڈاکٹر کمرے میں داخل ہوتا ہے۔
    میرا نام لقمان ہے - اس وقت آپ کیسا محسوس کر رہے ہیں مجھے تفصیل بتائیے-
    محمود -- لقمان صاحب میں بہت الجھا ہوا ہوں- سر میں شدید درد رہتا ہے۔ نہ دفتر میں کوئی کام ڈھنگ سے ہوتا ہے۔زندگی عذاب بن چکی ہے۔
    لقمان -- پہلے آپ اپنے دماغ کو تمام خیالات سے پاک کریں اور اپنے دماغ کو ڈھیلا چھوڑ دیں - کچھ لمبی سانسیں لیں اور شروع سے بتائیں-
    لمبی سانسیں لینے کے بعد ایک ڈھنڈی سانس لیتے ہوئے محمود نے بات شروع کی-
    محمودایک سال پہلے ایک دن آفس سے نکلا تو ایک لڑکی پر نظر پڑی ایسا لگا جیسے ایک پل میں زندگی کو دیکھ لیا- دل اس کی طرف کھنچا چلا گیا۔ کچھ دن تک تو بس اس کی راہ دیکھتا رہتا۔مجھے محبت ہو گئی تھی۔ حسن بھی تھا نزاکت بھی اب تو اس کے بغیر زندگی کچھ نہیں لگتی تھی۔ ایک مہینہ بعد اتفاق سے ایک ملاقات ہوئی ۔ اور پھر ہم قریب آتے گئے - ایک مہینہ تک ہم روز ملتے وہ ساتھ والی عمارت میں کام کرتی تھی۔ ایک مہینہ بعد میں نے اسے شادی کا کہا۔ اس کے چہرے پر حیرت کے ساتھ خوشی دیکھ کرمجھے حوصلہ ہوا - اس نے شرما کر کہا کہ میرے گھر والے ہی فیصلہ کر سکتے ہیں - اور بالآخر دونوں خاندانوں کی مرضی سے ہماری شادی ہو گئی۔پہلے چھ مہینمے کوئی مسئلہ نہیں تھا مگر آہستہ آہستہ مجھے لگا کہ ہماری محبت میں کمی ہوئی ہے۔ اور آج وہ میرے ساتھ رہنے کو تیار نہیں ہے اور میں اس کے ساتھ اور اس مسئلہ میں سب الجھ گئے ہیں وہ مجھے سمجھنا نہیں چاہتی اور اب میرا جینا حرام ہو چکا ہے - بتائیے میں کیا کروں۔لقمان -- آپ کو اس سے کیا شکایت ہے- ؟محمود -- اسے میرے دیر سے آنے پر شک ہوتا ہے۔ گھر میں ہر بات پر نقطہ چینی کرتی ہے۔بات بات پہ طعنہ زنی ۔ آئے دن اسے سر درد رہتا ہے۔ سوال پوچھوں تو ہوں ہاں میں جواب ملتا ہے۔ سرد مہری ہوتی ہے ہمیشہ اس کے رویے میں۔لقمان -- اسے آپ سے کیا شکایت ہے؟
    محمود -- وہ کہتی ہے میں بدل گیا ہوں ۔ میں اس سے محبت نہیں کرتا۔ اس کا خیال نہیں رکھتا بے حس ہوں وغیرہ -
    لقمان -- آپ کو اس سے محبت کیوں ہوئی تھی۔
    محمود -- مجھے اچھی لگی اور خوبصورت بھی اس لئیے۔
    لقمان -- کیا اب وہ آپ کو خوبصورت نہیں لگتی

  2. #2
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi, Pakistan, Pakistan
    Posts
    125,914
    Mentioned
    839 Post(s)
    Tagged
    9270 Thread(s)
    Thanked
    1180
    Rep Power
    21474971

    Default Re: Yeh Gonjti Mohabbatain Aur Log.

    محمود -- خوبصورت ہے لیکن پتا نہیں اب کیا ہو گیا۔
    لقمان -- آپ کو صرف اس کی صورت سے محبت ہوئی یا اس کی شخصیت سے بھی۔؟محمود -- کیا مطلب ؟لقمان -- دراصل صورت محبت کا ایک جزو ہے ۔ مگر محبت بنیادی طور شخصیت سے ہوتی ہے۔ جب دو انسان مل کر ایک دوسرے کا آئینہ بن جائیں اور جھوٹ کی
    دھند کابھی درمیان نہ آئے - اور وہ ایک دوسرے کی شخصیت میں اپنا آپ دیکھ سکیں۔ ایک دوسرے کو محسوس کر سکیں ۔ اور اپنے آپ سے ذیادہ دوسرے کا خیال رکھیں ۔ تب محبت کہلاتی ہے۔ محبت نہ تو انا کو مانتی ہے نہ کسی اختلاف کو ۔ یہ نہ ٹوٹنے والا جذبہ ہے۔
    محمود -- لیکن شادی کے بعد زندگی مصروف ہو جاتی ہے ۔ اتنا وقت نہیں ہوتا کہ ان باتوں کو سوچا جا سکے۔
    لقمان -- دراصل انسان کی فطرت ہے جب تک کوئی ناقابل تسخیر لگے یا وہ تسخیر نہیں ہوا انسان اس کی طلب میں دیوانہ ہو جاتا ہے۔ لیکن جب کوئی تسخیر ہو جائے تو وہ نظر کے سامنے رہتے ہوئے بھی نظر نہیں آتا۔
    آپ دونوں ایک دوسرے کا آئینہ ہیں ۔ اس کا ہر رویہ آپ سے ٹکرا کر اس تک پہنچے گا اور آپ کا رویہ آپ کو رد عمل میں ملے گا۔
    محمود -- اوہ مطلب ہم دوسرے میں غلطی نکالتے ہیں لیکن اپنی غلطی کا نہیں سوچتے۔لقمان -- بلکل صحیح ۔ شادی سے پہلے کے دنوں کو سوچیں کیا اس وقت آپ زیادہ توجہ دیتے تھے ۔ کیا آپ زیادہ تعریف کرتے تھے ۔ کیا آپ اس کو گھمانے لے جاتے تھے۔؟ مجھے بتائیں فرق کیا آیا؟
    محمود -- اوہ میرے خدا ۔ میں نے سوچا ہی نہی تھا ۔ شادی کے بعد تعریف کرنا آہستہ آہستہ کم ہوتا گیا۔ میں کم توجہ دینے لگا۔ اور ہم بہت کم گھومنے جاتے ۔ مجھے اندازہ ہو رہا ہے۔ اوہ میرے خدا
    لقمان -- رشتہ بنانا آسان ہوتا ہے اسے نبھانا مشکل ۔ کیا آپ نے کبھی جب وہ بیمار ہوئی اس کے ساتھ گھر کے کاموں میں مدد کی۔ تھکے ہوئے گھر آ کر اس سے باتیں کیں یا ٹی وی دیکھنے یا کسی اور مصروفیت میں لگے رہے۔؟
    محمود -- اوہ میں بھول گیا تھا کہ وہ میری شریک حیات ہے کوئی نوکرانی نہیں ۔ اس کے دکھ درد بیماری میں ویسے ہو ساتھ دینا ہے جیسا وہ دیتی تھی - (ایک تھکی ہوئی مسکراہٹ کے ساتھ) لقمان صاحب اب اس کا علاج مل چکا ہے۔ آپ نے میری آنکھیں کھول ڈالیں۔ میں حیران ہوں کہ جس زندگی کو ہم اپنے احساسات لطیف جذبات اور ایک دوسرے کا خیال رکھ کر خوبصورت بنا سکتے ہیں وہاں مجھ سے مجرمانہ غلطی ہوئی۔
    لقمان -- ہماری زندگی میں بہت سے مسئلے آتے ہیں ۔ انہیں سمجھنے کی کوشش کریں آپ کو جواب مل جائےگا اور حل بھی- زندگی ایک گونج ہے - آپ سے شروع ہو کر آپ تک پہنچےگی ۔یہ زندگی آپ کی اور اس کی خوبصورتیاں بھی آپ کی ۔ اب یہ آپ کا کام کہ ان سب کو آپ بدصورت بناتے ہیں یا مذید خوبصورت -
    محمود-- بہت بہت شکریہ ۔ اب مجھے کسی خواب آور دوا کی ضرورت نہیں۔ اب اجازت دیجیے خدا حافظ
    لقمان -- نیک تمنائیں آپ دونوں کے لئے ۔ خدا حافظ
    چند دن بعد ایک ہوٹل میں موم بتیوں کی رومانوی روشنی میں دو چہرے پھولوں کی طرح کھل رہے تھے۔ دونوں کی باتیں ختم ہونے کو نہیں آ رہی تھیں ۔ اور مسکراتے ہوئے انہیں زندگی مسکراتی نظر آ رہی تھی۔ یہ وہی دونوں تھے جو ایک دوسرے سے بیزار تھے اور ایک ساتھ نہیں رہنا چاہتے تھے۔ جی ہاں محمود اور شمائیلہ ہماری صدا گونج کر ہم تک پہنچتی ہے،
    کیوں نہ اس صدا میں مٹھاس بھر دیں۔ تاکہ ہم تک اس سے بھی زیادہ میٹھی پہنچے.

  3. #3
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    ♥ ♥ ChaAnd K paAr♥ ♥
    Posts
    41,780
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1314 Thread(s)
    Thanked
    2
    Rep Power
    21474887

    Default Re: Yeh Gonjti Mohabbatain Aur Log.

    ahh..bht xbrdst naz..

    me ko parh k behad acha laga

    *~*~*~*ღ*~*~*~**~*~*~*ღ*~*~*~*

    2m4ccw6 - Yeh Gonjti Mohabbatain Aur Log.

    *~*~*~*ღ*~*~*~**~*~*~*ღ*~*~*~*

  4. #4
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi, Pakistan, Pakistan
    Posts
    125,914
    Mentioned
    839 Post(s)
    Tagged
    9270 Thread(s)
    Thanked
    1180
    Rep Power
    21474971

    Default Re: Yeh Gonjti Mohabbatain Aur Log.

    u ne parha hia meko tu shak hia ab u per
    صرف آواز نہیں ، لفظ بھی مقفل ہیں مرے

    سوچ میں ہوں کہ اب تجھ کو پکاروں کیسے

  5. #5
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Someone's Heart
    Posts
    25,848
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    24 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474871

    Default Re: Yeh Gonjti Mohabbatain Aur Log.

    hmmmmm

    sach likha hai aisa ho jata hai buht si love mrgs main

    Allah sab ki bhalayi kare Ameen suma Ameen
    SD ki Basanti

    Chal DhanoOo

    I Love the feelings When U Hold My Hand....

    53339010150654137193873 - Yeh Gonjti Mohabbatain Aur Log.

  6. #6
    Join Date
    Aug 2009
    Posts
    3,960
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    31 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474848

    Default Re: Yeh Gonjti Mohabbatain Aur Log.

    really nice
    whksxc - Yeh Gonjti Mohabbatain Aur Log.

  7. #7
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,763
    Mentioned
    104 Post(s)
    Tagged
    8577 Thread(s)
    Thanked
    80
    Rep Power
    21474998

    Default Re: Yeh Gonjti Mohabbatain Aur Log.

    پھر یوں ہوا کے درد مجھے راس آ گیا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •