Results 1 to 5 of 5

Thread: Ao Juda Hojayen

  1. #1
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi, Pakistan, Pakistan
    Posts
    125,914
    Mentioned
    839 Post(s)
    Tagged
    9270 Thread(s)
    Thanked
    1181
    Rep Power
    21474971

    candel Ao Juda Hojayen

    اور وہ جدا ہونے سے پہلے اپنی زندگی کے اثاثت بانٹ رہے تھے۔ سب سے پہلے انہوں نے ہنشی آدھی آدھی بانٹ لی تو وہ بولی۔ "تم اپنے حصے کی ہنسی کا کیا کروگے?"۔
    "یتیم خانے کے چھوٹے چھوٹے بچوں کودے دوں گا۔" اس نے جواب دیا۔ وہ بڑی فراخ نکلی اور جب اداسی بانٹنے کا وقت آیا تو کہنے لگی۔ "میں اس میں سے کچھ نہیں لیتی۔ ساری اداسی تم رکھ لو۔
    اسی طرح اس نے سار سفر، سارا انتظار، خزاں کے سارے موسم، سردیوں کی تنہا شامیں اسے دے دیں اور کہنے لگی۔ "آج تو تمہیں اندازہ ہوگیا ہوگا کہ میں کنجوس نہیں ہوں۔"۔
    وہ بہت خوش ہوا اور بولا۔ "وہ دوپہر ساری بھی مجھے دے دو جب ہم پہلی بار ملے تھے۔" وہ مان گئی اور اس نے وہ دوپہر بھی داسی، خزاں کے موسموں، تنہائی اور سفر کے ڈھیر پر رکھ دی۔
    اتنے میں اس نے فراخدلانہ لہجے میں پوچھا۔ "ان سب کا کیا کروگے۔?" وہ بڑے مطمئن لہجے میں بولا۔ "اپنی اداسی کا جو حصہ تم نے مجھے دیا ہے اسے زندگی بھر اپنے پاس رکھوں گا، شامیں بوڑھے لائبریرین کے نام کر دوں گا۔ انتظار منڈیر پر رکھے اس دیے میں ڈال دوں گا جسے سر شام جلا کر کوئی لڑکی کسی کی چاپ کی منتظر ہوگی۔ سارا سفر خط میں ڈال کر اسے پوسٹ کردوں گا، جن کا محبوب دور ہوگا اور اس سے ملنے کے لیے بے چین ہوگا۔"
    ریت پر انگلی سے ایک لمبی لکیرکھینچ کر وہ بولی۔ "سارا ماضی بھی تم رکھ لو۔" یک دم خوشی کی لہر اس کے چہرے پر اٹھی اور آنکھوں میں آکر ٹھہر گئی۔ اس نے سگریٹ سلگایا اور بولا۔
    "تم نے اپنا سارا ماضی مجھے دے کر اچھا کیا۔"۔
    "اس کا کیا کروگے?" اس نے پوچھا۔
    "اسے اوڑھ کر پھروں گا۔ آنے والی گرم تنہا دوپہروں اور سرد شاموں میں ۔۔ ۔ ۔" وہ مسکرائی اور بولی۔ "سارے لفظ بھی تم لے لو۔"۔
    وہ ممنون سا ہوگیا اور بولا۔ "میں سارے لفظ بھی پوسٹ مینوں میں بانٹ دوں گا۔ مگر ہمارے درمیان کچھ گیتوں کی سانجھ بھی ہے۔"۔
    "ہاں وہ بھی تم لے لو۔" "ٹھیک ہے۔" وہ مطمئن سا ہوگیا۔
    "آن کا کیا کروگے?"۔
    "ملاحوں ، ساربانوں اور چرواہوں میں بانٹ دوں گا۔ کسی سے ٹوٹ کر محبت کرنے والی لڑکی کو دے دوں گا۔"۔
    یونہی کتنی دیر تک وہ اپنے اثاثے بانٹتے رہے۔




    از مظہر الاسلام

  2. #2
    Join Date
    Feb 2009
    Location
    City Of Light
    Posts
    26,767
    Mentioned
    144 Post(s)
    Tagged
    10310 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474871

    Default re: Ao Juda Hojayen

    buhat khub,,,,,,,,,,,



    3297731y763i7owcz zps9ed156a3 - Ao Juda Hojayen

    MAY OUR COUNTRY PROGRESS IN EVERYWHERE AND IN EVERYTHING SO THAT THE WHOLE WORLD SHOULD HAVE PROUD ON US
    PAKISTAN ZINDABAD











  3. #3
    Join Date
    Dec 2009
    Location
    India
    Posts
    367
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474845

    Default re: Ao Juda Hojayen

    umdah................
    Mohabbat
    Hijar
    Nafrat
    Sab Mill Chuke Hain Mujhe
    Main Ab Takreban Mukamal Ho Chuki Hoon!!

  4. #4
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    ♥ ♥ ChaAnd K paAr♥ ♥
    Posts
    41,780
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1314 Thread(s)
    Thanked
    2
    Rep Power
    21474887

    Default re: Ao Juda Hojayen


    *~*~*~*ღ*~*~*~**~*~*~*ღ*~*~*~*

    2m4ccw6 - Ao Juda Hojayen

    *~*~*~*ღ*~*~*~**~*~*~*ღ*~*~*~*

  5. #5
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,763
    Mentioned
    104 Post(s)
    Tagged
    8577 Thread(s)
    Thanked
    80
    Rep Power
    21474998

    Default re: Ao Juda Hojayen

    Very Nice
    پھر یوں ہوا کے درد مجھے راس آ گیا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •