Results 1 to 3 of 3

Thread: Mohabbatain.

  1. #1
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi, Pakistan, Pakistan
    Posts
    125,914
    Mentioned
    839 Post(s)
    Tagged
    9270 Thread(s)
    Thanked
    1181
    Rep Power
    21474971

    candel Mohabbatain.

    بہت کم لوگوں کو ایسی رفاقتیں میسر آتی ہیں جو بھلے دنوں کی نہیں ، دکھ درد کی بھی ریک ہوں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ ایک دوسرے کے لئے جگمگاتی مشعلیں ہوں۔ ایک تھک کر چور ہوا ، دوسرے نے ہاتھ تھام لیا۔ دوسرا ڈگمگایا تیسرے سے سہارا دیا۔انسانی زندگی محبت کے انہی جذبوں سے عبارت ہے۔ محبتیں جیسی بھی ہوں رنگ لاتی ہیں، کچھ محبتیں تو وہ ہوتی ہیں جن کا اظہار بھی نہیں ہو پاتا۔آدمی اندر ہی اندر دھیمی آگ پر رکھے دودھ کی طرح اونٹتا رہتا ہے۔اس کی سطح پر ابال آتا ہے نہ جوش کوئی کیفیت۔ بس اس کے اندر کی خودی اوپر آ کر ایک جھلی سی بنتی رہتی ہے اور ریشم کے کیڑے کی طرح اپنی خودی کا لعاب اپنے اردگرد لپٹیتا رہتا ہے کسی سے کچھ ہے، نا سنتا ہے۔ کچھ محبتیں پھولوں کی طرح ہوتی ہیں خاموش خاموش، لیکن ان کی مہک ان کے ہونے کی پہچان ہوتی ہے۔اور کچھ لپکے شعلوں کیطرح کہ ان میں جلنے والے خود بھی جلتے ہیں اور ان کے قریب رہنےوالے بھی یہ تپش محسوس کرتے ہیں ----- اظہار کی ضرورت ہی کہاں باقی رہ جاتی ہے -- کچھ محبتوں ندی کی لہروں کی سی روانی ہوتی ہے اور کچھ میں میدانی دریاؤں کی سی طغیانی، کچھ توٹنے والے تاروں کی طرح ہوتی ہیں، آنا فانا چمک کر فنا ہو جانے والی محبتیں، اور کچھ قطبی ستاروں کی سی پائیدار ، مستقل راہ دکھانے والی محبتیں، اندھیروں میں روشنی بن کر جگمگانے والی۔ کچھ محبتیں آبشاروں کی طرح ہوتی ہیں کہ جب نچھاور ہوتی ہیں تو شور مچاتی ہیں، دندناتی ہوئی اور کچھ دور پربتوں کے دامن سے پھوٹنے والے جھونوں کی طرح ٹھنڈی، میٹھی، دھیمی دھیمی، شفاف محبتیں۔محبتیں جینے کا عزم رکھتی ہیں۔۔۔

    ترا عشق تھا جو غبار بن کے قدم قدم میرے ساتھ تھا
    تری خواہشوں کا دیا بجھا تو نگر نگر ہے دُھواں دھواں

  2. #2
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,763
    Mentioned
    104 Post(s)
    Tagged
    8577 Thread(s)
    Thanked
    80
    Rep Power
    21474998

    Default Re: Mohabbatain.

    Such
    پھر یوں ہوا کے درد مجھے راس آ گیا

  3. #3
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Someone's Heart
    Posts
    25,848
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    24 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474871

    Default Re: Mohabbatain.

    bilkul sach zaberdast
    SD ki Basanti

    Chal DhanoOo

    I Love the feelings When U Hold My Hand....

    53339010150654137193873 - Mohabbatain.

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •